فقہی احکام میں کھڑے پانی کے مسائل کو بیان کرنے کے لیے فقہی کتب میں راکد کا لفظ کثرت سے استعمال ہوا ہے۔
اگر آبِ راکد یعنی کھڑا پانی آب کر کی مقدار کے مطابق ہو تو اس پر آبِ کُر کے احکام جاری ہوں گے۔ لیکن اگر کھڑا پانی کُر کی مقدار سے کم ہو تو اس پر قلیل پانی کے احکام جاری ہوں گے۔
البتہ اگر کھڑا پانی آبِ کر کے منبع سے یا آبِ جاری کے ساتھ متصل ہو تو اس صورت میں نجاست کے ملنے سے یہ نجس نہیں ہو گا اور اس پر آب جاری کا حکم لاگو ہو گا۔