مقام امام مہدی (کربلا)

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



مقامِ امام مہدی (عجّل‌ الله‌ فرجہ الشریف) کے نام سے کربلا میں ایک زیارت گاہ موجود ہے جوکہ وہاں سے گزرنی والی نہر کے کنارے پر واقع ہے۔ اس جگہ کی شہرت کا سبب کسی عالم کا خواب ہے جس میں انہوں نے اس جگہ پر امام مہدی ؑ کی زیارت کی۔ البتہ اس واقعہ کی سند معتبر نہیں ہے۔ اس مقام کو کربلا کے ایک تاجر نے ۱۴۱۴ ھ میں تعمیر کرایا۔


تاریخی پس منظر

[ترمیم]

کربلا میں مقامِ امام مہدیؑ کا شمار اہم ترین زیارتی مقامات میں ہوتا ہے۔ کربلا میں یہ مقام شمال کی جانب محلہ باب السلالمہ میں موجود ہے جس کے بائیں جانب ایک امام بارگاہ قائم ہے۔ اس جگہ کی تعمیری ساخت کی تاریخی معلومات دقیق طور پر موجود نہیں ہیں۔ ایک قول کے مطابق ایک عالمِ بزرگ نے خواب میں امام مہدی (عجّل‌ الله‌ فرجہ الشریف) کو اس جگہ نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔ البتہ یہ قول مستند طریقے سے ہم تک نہیں پہنچا اور اس کی کوئی معتبر سند موجود نہیں ہے۔ گویا کہ یہ زیارت گاہ نئی اور جدید ہے جو ابتداء میں مٹی سے بنے ہوئے ایک چھوٹے سے کمرے بر مشتمل تھا۔

۱۳۴۷ ھ میں اس توسیع کی گئی اور اس کے بعض حصوں کی توسیع ۱۳۷۸ ھ اور ۱۳۹۱ ھ میں وجود میں آئی۔ ۱۴۱۱ ھ میں قیام کے بعد بعثیوں کے ظالم و ستم کی وجہ سے یہ جگہ خراب ہو گئی جس کو بعد میں کربلا کے ایک بڑے تاجر نے ۱۴۱۴ ھ میں دوبارہ تعمیر کروایا۔
[۱] قریشی، عبد الامیر، مرقدہا و مکان‌ہای زیارتی کربلا، ص۲۸۴۔


تعمیری ساخت کی خصوصیات

[ترمیم]

کربلا میں مقامِ امام مہدیؑ کو سنگِ مرمر سے مزین کیا گیا ہے اور اس میں تین دروازے آنے جانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ مقامِ امام مہدیؑ پر ایک گنبد تعمیر کیا گیا ہے جو سطحِ زمین سے ۱۷ میٹر بلند ہے اور اس کو بہترین کاشی کاری سے مزین کیا گیا ہے۔ بعض حصوں کو تختی کاشی کاری سے آراستہ کیا گیا ہے اور ایک محراب بنا کر اس پر ضریح نما جالی لگا دی گئی ہے جس کا طول و عرض ۲/۵ ہے جو ۱/۵ میٹر پر مشتمل جگہ پر نصب کی گئی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. قریشی، عبد الامیر، مرقدہا و مکان‌ہای زیارتی کربلا، ص۲۸۴۔


مأخذ

[ترمیم]
زیارتگاه‌ہای عراق، محمدمہدی فقیہ بحر العلوم، ج۱، ص۲۴۷، برگرفتہ از مقالہ مقام حضرت مہدی۔    






جعبه ابزار