[ترمیم] مولانا مفتی محمد محمود صوبہ سرحد (خیبر پختونخواه) پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے تھے اور مولانا فضل الرحمن کے والد تھے۔ وہ فارسی زبان میں شعر بھی کہتے تھے۔ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد تک بقید حیات رہے اور یہ سمجھتے تھے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی حمایت کی جائے؛ کیونکہ انقلاب کی قیادت دینی علما کے ہاتھ میں ہے اور پہلی مرتبہ علما کی حکومت آئی ہے۔ وہ سیاسی امور میں سرگرم تھے۔