ناسخ غیر لفظی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



ناسخ غیر لفظی سے مراد کلمہِ نسخ اور اس کے مشتقات کو استعمال کیے بغیر حکم شرعی کے نسخ ہونے کو بیان کرنا ہے۔



اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

ناسخ غیر لفظی ناسخ لفظی کے مقابلے میں ہے۔ اس سے مراد وہ معتبر دلیل شرعی ہے جو ایک دوسری دلیل کے بعد آئی ہے اور پہلے والے حکم کے باقی نہ رہنے پر دلالت کرتی ہے، مثلا دلیل اوّل سے ایک حکم ثابت ہوا، اس کے بعد ایک دوسری معتبر دلیل آئی اور اس سے ایک ایسا حکم ثابت ہوتا ہے جو پہلے والے حکم کی نقیض ہے یا ضد ہے۔ اس دوسری دلیل کو ناسخ غیر لفظی کہیں گے جس نے نقیضِ حکم یا ضدِ حکم کے ذریعے پہلے والے حکم کے عدمِ ثبوت و بقاء کو آشکار کیا۔ اس کو ناسخ غیر لفظی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ لفظِ نسخ مثلا نسخت یا منسوخ جیسے کلمات پر مشتمل نہیں ہوتا۔ اس لیے اس کو ناسخ لفظی کا مقابل کہا جاتا ہے۔

مثلا قرآن کریم میں ارشاد باری تعالی ہوتا ہے: الاْنَ خَفَّفَ اللّهُ عَنْکُمْ؛ ؛ االلہ نے اب تم لوگوں کے لیے آسانی قرار دی ہے۔ مسلمانوں میں سے ہر ایک کو کفار کے دس افراد سے لڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لیکن اس آیت کریمہ کے ذریعے اللہ تعالی نے دس کفار سے لڑنے کا حکم برطرف کر کے آسانی پیدا کرتے ہوئے ہر ایک مسلمان پر کفار کے دو افراد سے لڑنے کی تکلیف عائد کر دی۔ آیت کریمہ میں تخفیف کا بیان حکمِ ناسخ بن رہا ہے جوکہ منسوخ ہونے والے حکم کی نقیض ہے کیونکہ جو حکم منسوخ ہوا اس میں ثقل اور تشدید کے کلمات ہیں۔ پس خفیف اور ثقیل چونکہ ایک دوسرے کی نقیض ہیں اس لیے خفیف حکم ناسخ اور ثقیل حکم منسوخ کہلائے گا۔ اسی طرح قبلہ کی تبدیل کا حکم ہے کہ کعبہ کو قبلہ قرار دینا بیت المقدس کو قبلہ قرار دینے کی ضد ہے۔ پہلے حکم کے مطابق بیت المقدس قبلہ تھا لیکن اس کے بعد کعبہ کو قبلہ قرار دیا گیا۔ اب یہاں لفظ نسخ یا اس کے مشتقات کا استعمال نہیں کیا گیا لیکن بعد میں آنے والا حکم پہلے والے حکم کی نقیض یا ضد ہے اس لیے بعد والا حکم ناسخ کہلائے گا۔ لیکن چونکہ لفظ نسخ اور اس کے مشتقات استعمال نہیں ہوئے اس لیے اس ناسخ کو ناسخ غیر لفظی کہا جائے گا۔ ناسخ لفظی میں نسخ کے مشتقات کو استعمال کرتے ہوئے حکم کے منسوخ ہونے کو بیان کیا جاتا ہے جبکہ اس میں نسخ کے الفاظ کا استعمال کیے بغیر نسخ پر دلالت کی جاتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. انفال/سوره۸، آیت ۶۶۔    
۲. فخر رازی، محمد بن عمر، المحصول فی علم اصول الفقہ، ج۳، ص۳۷۷-۳۷۸۔    


مأخذ

[ترمیم]
فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۸۱۹، برگرفتہ از مقالہ ناسخ غیر لفظی.    


اس صفحے کے زمرہ جات : ناسخ




جعبه ابزار