نجاشی اہواز کا حکمران

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



عبد اللہ بن نجاشى اسدى امام صادق (علیہ السلام) كے راويوں مىں سے اىك راوى ہىں۔ آپ ابتداء مىں زىدى فرقہ سے تعلق ركھتے تھے بعد مىں اپنے اس عقىدے سے واپس پلٹ آئے۔ منصور عباسی كے دور مىں نجاشى اہواز كے والى تھے لىكن حكومتى مسائل مىں امام صادق علىہ السلام كے فرمان كے مطابق عمل كىا كرتے تھے۔


اجمالى تعارف

[ترمیم]

آپ كا نام عبد اللہ بن نجاشى بن عثىم بن سمعان ہے اور آب كى كنىت ابو بحىر ہے۔ اسدى قبىلے سے آپ كا تعلق تھا اور آپ نے امام صادق علىہ السلام سے رواىات نقل كى ہىں۔ آپ مذہب زیدیہ كے پىرو تھے۔ لىكن جب امام صادق علىہ السلام كى كرامت كا مشاہدہ كىا تو اپنے اس عقىدے سے پلٹ آئے اور امام صادق علىہ السلام كى امامت كے معتقد ہو گئے۔ عباسى بادشاہ منصور كى جانب سے آپ كو اہواز كى تولىت و حكمرانى سپرد كى گئى تھى۔ نجاشى خط و كتابت كے ذرىعے امام صادق (علیہ السّلام) سے دستور و ہداىت لىا كرتے اور اس كے مطابق بىت المال كے اموال خرچ كىا كرتے تھے۔

امام صادقؑ كا خط نجاشى كے نام

[ترمیم]

نجاشى جب اہواز پر منصور عباسى كى جانب سے عامل مقرر ہوئے تو انہوں نے امام صادق علىہ السلام سے خط و كتابت كا سلسلہ شروع كىا۔ امام صادق علىہ السلام نجاشى كے خطوط كے جواب دىتے اور نجاشى اس كے ذرىعے حكومتى وظائف انجام دىا كرتے۔ ان مكتوبات اور خطوط مىں سے كچھ ہم تك پہنچىں جن مىں امام صادق علىہ السلام نے انہىں حكومتى رہنمائى فرمائى ہے۔ اس مكتوب مىں امام صادق علىہ السلام نے حاكم كى ذمہ دارىاں اور اس پر آنے والى آفات اور ان سے محفوظ رہنے كے طريقے بىان فرمائے ہىں۔ يہ مكتوب شہید ثانی نے اپنى كتاب كشف الرىبہ مىں اپنى سند سے نقل كىا ہے۔ ىہ مكتوب اس بات پر شاہد ہے كہ امام صادق علىہ السلام نجاشى سے راضى تھے اور اس پر اعتماد كرتے تھے۔ علماءِ اسلام نے تحقىق كى بناء پر نجاشى كو موثق قرار دىا ہے۔ حتی شیخ الطایفہ طوسی (طاب‌ ثراه) نے اپنى كتاب تہذیب الاحکام، كتاب تجارت مىں نجاشى كا شمار اپنے زمانے كے متدىن اور دىن دار لوگوں مىں كىا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. نجاشی، رجال، ص ۲۱۳، رقم الراوی:۵۵۵    
۲. الکلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج ۷، ص ۳۷۶، باب النوادر، حدیث:۱۷    
۳. شہید ثانی، کشف الریبہ عن أحکام الغیبہ، ص ۸۶، حدیث ۱۰    
۴. طوسی، محمد بن الحسن، تہذیب الأحکام، ج ۶، ص ۳۳۳، باب ۹۳، حدیث ۴۶    


مأخذ

[ترمیم]
سایت مجمع جہانی شیعہ شناسی، ماخوذ از مقالہ راویان امام صادق (علیہ السلام) ۲، تاریخِ لنک ۱۳۹۷/۱۱/۲۸۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : رجال | شیعہ راوی




جعبه ابزار