[ترمیم] نسبت خارجی کے مقابلے میں نسبت ذہنی آتا ہے۔ عالمِ خارج میں دو چیزوں کے درمیان ارتباط و تعلق کو نسبتِ خارجی سے تعبیر کیا جاتا ہے، مثلا خارج میں آگ اور ہیٹر میں ربط و تعلق، زَیۡدٌضَرَبَ میں زید اور ضرب کے درمیان ربط و تعلق ہے۔ زید اور ضرب میں نسبت خارجی ہے جس کے مطابق زید سے ضرب صادر ہوئی ہے۔ پس دو چیزوں میں تعقل اور وجودِ ذہنی سے قطع نظر ہو کر ان میں ربط اور تعلق کو ملاحظہ کریں تو خارج سے انتزاع ہونے والے ربط اور تعلق کو نسبتِ خارجی سے موسوم کیا جاتا ہے۔