پیشانی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



عربی زبان میں پیشانی کو الجَبۡهَة کہتے ہیں۔ پیشانی سے مراد انسانی چہرہ پر وہ اونچی جگہ ہے جو سر کے بالوں اور آنکھوں کی بھووں کے درمیان ہوتی ہے۔ لفظِ پیشانی کا استعمال علم فقہ کے متعدد ابواب طہارت، نماز اور حج میں آتا ہے۔


طہارت کے باب میں پیشانی کے احکام

[ترمیم]

علم فقہ میں پیشانی کی تعریف بیان کی گئی ہے کہ چہرہ کی اونچی جگہ کو پیشانی (جَبۡہۃ) کہتے ہیں اور آنکھوں کے دونوں طرف اوپر کے حصے سے بالوں کے شروع ہونے تک کی جگہ کو الجَبِیۡن کہا جاتا ہے۔ اردو زبان میں ہر دو مورد کو پیشانی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

علم فقہ میں تیمم کے واجبات میں سے ایک پیشانی کو ہتھیلیوں سے مسح کرنا ہے۔ اس مسئلہ میں فقہاء میں اختلاف وارد ہوا ہے کہ پیشانی کی دونوں اطراف پر مسح کرنا واجب ہے یا نہیں؟ اسی طرح میّت کے احکام میں آیا ہے کہ واجب ہے کہ میّت کی پیشانی پر کافور ملا جائے۔ میت کو حنوط کرنے کے احکام میں وارد ہوا ہے کہ میت کے سات مقامات کو حنوط کرنا واجب ہے البتہ اس کی ابتداء بیشانی سے کرنا مستحب ہے۔ اگر کافور اتنی مقدار میں نہ ہو کہ تمام مقامات پر ملا جا سکے تو پیشانی کو تمام مقامات پر فوقیت دی جائے گی۔

نماز کے باب میں پیشانی کے احکام

[ترمیم]

نماز کے سجدے میں جسم کے سات اعضاء کا زمین پر لگانا واجب ہے جن میں سے ایک پیشانی ہے۔بعض فقہاء نے تصریح کی ہے کہ سجدہِ شکر میں مستحب ہے کہ پیشانی کی دونوں طرفوں کو بھی زمین پر لگایا جائے۔

حج کے باب میں پیشانی کا تذکرہ

[ترمیم]

مستحب ہے کہ مومنین جب آپس میں ملاقات کریں تو ایک دوسرے کی پیشانی کو بوسہ دیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. سیستانی، سید علی حسینی، منہاج الصالحین، ج ۱، ص ۱۲۸۔    
۲. خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلۃ، ج ۱، ص ۱۱۶۔    
۳. نجفی جواہری، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۵،ص۱۹۵-۱۹۹۔    
۴. حکیم، سید محسن، مستمسک العروة الوثقی، ج۴، ص۴۰۵-۴۰۷۔    
۵. یزدی طباطبائی، سید محمد کاظم، العروة الوثقی، ج۲، ص۷۹۔    
۶. سیستانی، سید علی حسینی، منہاج الصالحین، ج ۱، ص ۱۰۵۔    
۷. یزدی طباطبائی، سید محمد کاظم، العروة الوثقی، ج ۲، ص ۸۳۔    
۸. خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلۃ، ج ۱، ص ۱۸۲۔    
۹. نجفی جواہری، محمد حسن، جواہر الکلام، ج۱۰، ص۱۳۵-۱۳۶۔    
۱۰. سیستانی، سید علی حسینی، منہاج الصالحین، ج ۱، ص ۲۱۸۔    
۱۱. . بحرانی، شیخ یوسف، الحدائق الناضرة، ج۸، ص۳۴۷- ۳۴۸۔    
۱۲. حرّ عاملی، محمد بن حسن، وسائل الشیعۃ، ج۱۲، ص۲۳۳۔    


مأخذ

[ترمیم]
فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام، ج‌۲، ص۳۰۰۔    
بعض حوالہ جات محققین ویکی فقہ اردو کی جانب سے اضافہ کیے گئے ہیں۔


اس صفحے کے زمرہ جات : علم فقہ | نماز | وضو




جعبه ابزار