اختلافپی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریںلفظ اختلاف کا متضاد اتفاق ہے۔ کسی شیء پر متحد اور متفق نہ ہونا اختلاف کہلاتا ہے۔ یہ لفظ قرآن کریم، روایات اور اسلامی علوم میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اختلاف اور خلاف میں فرق[ترمیم]اختلاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے حروف اصلی خ-ل-ف ہیں۔ اختلاف کے مقابلے میں اتفاق آتا ہے۔ اس کے لغوی معنی ایک شیء کے قائم مقام بننا، آگے کے برعکس اور تغیر و تبدل ہیں۔ اسی سے کلمہ اختلاف ہے جس سے مراد ہر ایک کا دوسرے کے طریقے یا دوسرے کی حالت یا دوسرے کے قول کے علاوہ کوئی اور دوسرا طریقہ یا حالت یا قول اختیار کرنا ہے۔ خلاف ضد سے عمومی تر ہے کیونکہ دو ضد ہمیشہ آپس میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں جبکہ دو مختلف اشیاء ہمیشہ ایک دوسرے کے متضاد نہیں ہوتیں۔ اگر لوگوں کے درمیان کسی قول یا کلام کی بناء پر تنازع اور جھگڑا ہو تو اسے مجادلہ بھی کہا جاتا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ اختلاف اور خلاف میں فرق يہ ہے کہ اختلاف وہاں پر بولا جاتا ہے جہاں کلام کی بناء دلیل قائم کی گئی ہو جبکہ خلاف اس وقت استعمال ہوتا ہے جہاں دلیل کی ضرورت نہ ہو۔ اختلاف کی تعریف[ترمیم]بعض متکلمین نے اختلاف کی تعریف کرتے ہوۓ بیان کیا ہے کہ دو چیزیں جو آپس میں ایک دوسرے کی مثل بھی نہ ہوں اور متضاد بھی نہ ہوں ان کی باہمی نسبت کو اختلاف کہتے ہیں۔ قرآن کریم میں کلمہ اختلاف[ترمیم]قرآن کریم میں کلمہ اختلاف اور اس کے کئی مشتقات متعدد آیات میں استعمال ہوئے ہیں۔ قرآن کریم نے لوگوں کے باہمی اختلاف کی مذمت کی ہے خصوصا علم آ جانے کے بعد اور حجت تمام ہونے کے بعد اختلاف کرنا عذاب الہٰی کا باعث بنتا ہے، جیساکہ ارشاد باری تعالی ہوتا ہے: حوالہ جات[ترمیم]مأخذ[ترمیم]خاتمی، احمد، فرہنگ علم کلام، ص۵۳۔ بعض مطالب محققین ویکی فقہ کی طرف سے اضافہ کیے گئے ہیں۔ |