[ترمیم] انسدادِ باب علم کے مقابلے میں انسداد باب علمی آتا ہے۔ اس سے مراد غیبتِ امامؑ کے دور میں اکثر و بیشتر احکام شرعی تک یقینی اور قطعی طریقوں سے دسترس حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ۔ بالفاظ دیگر اکثر و بیشتر احکامِ شرعی کے بارے میں یقین حاصل ہونا ممکن نہیں ہے۔
[ترمیم] مشہور علماء اصول قائل ہیں کہ باب علم بند اور اس کی راہیں مسدود ہیں۔ اس حوالے سے اصولی دو حصوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں: ۱۔ بعض علماءِ اصول قائل ہیں کہ باب علم اور باب علمی ہر دو راہیں بند ہیں۔ باب علمی کے بند ہونے کو انسداد باب علمی کہا جاتا ہے۔ ۲۔ بعض دیگر علماء خصوصا متأخرین قائل ہیں کہ بابِ علم بند ہے اور احکامِ شرعی تک یقینی اور قطع رسائی حاصل نہیں ہو سکتی لیکن باب علمی کھلا اور اس کے ذریعے سے حکم شرعی کو جانا جا سکتا ہے۔