حدیث مفرد
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
حديث مفرد
علم حدیث كى ايك اصطلاح ہے۔ اس حديث كو حديث مفرد كہا جاتا ہے جس كو نقل كرنے والا فقط ايك راوى ہو۔
[ترمیم]
خبر واحد كى سند كے اعتبار سے اس كى ايك قسم حديث مفرد ہے۔ وہ حديث مفرد كہلاتى ہے جس كو تنہا ايك راوى نقل كرے اور اس حديث كو كوئى اور نقل كرنے والا نہ ہو۔
حديث مفرد كى تعريف ميں مختلف اقوال ہيں جن ميں سے چند درج ذيل ہيں:
۱۔ جس حديث كو محدثين ميں سے صرف ايك محدِّث نے كو نقل كيا ہو اور بقيہ محدثين سے وہ نقل نہ كى گئى ہو كو حديث مفرد كہتے ہيں، جيسے منفرداتِ
مسلم۔
۲۔ وہ حديث جس كو پہلا راوى تنہا نقل كرے۔
۳۔ حديث مفرد سے مراد وہ حديث ہے جس كو ايك
ثقہ راوی نقل كرے اور وہ حديث مشہور كے مخالف بھى نہ ہو۔
[ترمیم]
حديث مفرد تنہا ايك حديث ہونے كى بناء پر ضعيف شمار نہيں ہوتى۔
ايسا ممكن ہے كہ ايك
حدیث صحیح،
موثق اور
حسن حديث مفرد ہو، ليكن اس صورت ميں يہ حديث مفرد
شاذ شمار كى جائے گى۔ البتہ يہ شاذ ہونے كى وجہ سے ردّ نہيں كى جا سكتى۔ اس طرف توجہ رہے كہ حديث مفرد اور حديث شاذ دونوں ہم معنى نہيں ہيں بلكہ دونوں جدا جدا اصطلاحات ہيں۔
حديثِ شاذ اس حديث كو كہتے ہيں جس كے مقابل
حدیث مشهور ہو۔ پس اگر ايك حديث مفرد ہو اور وہ مشہور كے مخالف نہ ہو اور اصحاب و علماء اس حديث مفرد كو قبول كرتے ہوں تو باوجود اس كے كہ يہ حديث مفرد ہے شاذ نہيں كہلائے گى كيونكہ مشہور علماء نے اس كو قبول كيا ہے۔
[ترمیم]
حديث مفرد كى متعدد اقسام ہيں جن ميں سے بعض كى طرف اشارہ كيا جاتا ہے:
۱- ايك شخص تنہا ديگر اشخاص سے روايت نقل كرے۔
۲- ايك
صحابی سے ايك علاقے والے روايت كرنے ميں متفرد ہوں۔
۳- ايك بستى والے تنہا دوسرے علاقے والوں سے روايت نقل كريں۔
۴- ايك شخص تنہا ايك علاقے والوں سے روايت نقل كرے۔
[ترمیم]
حديث مفرد كے ليے درج ذيل اصطلاحات بھى استعمال كى جاتى ہيں: مفرد كى مفرد سے روايت، خبرِ مفرد، حديثِ فرد، روايت متفرد، متفرد احاديثِ افراد، حديثِ منفرد، حديث متفرد، خبر فرد، خبر متفرد، خبر منفرد، فرد، روايتِ فرد، روايتِ فرد، روايتِ متفرد۔
[ترمیم]
[ترمیم]
مدیریت اطلاعات علوم اسلامی، ماخوذ از مقالہ حدیث مفرد، تاریخِ لنک ۱۳۹۶/۸/۴۔