برکت اصل میں ’بَرْک‘‘ سینہ شتر کے معنی میں ہے یعنی شتر نے اپنا سینہ زمین پر مارا۔ پھر یہ کلمہ دوام اور رشد کے معنی میں استعمال ہوا۔ اصطلاح میں برکت سے مراد خدا کی جانب سے کسی چیز میں خیر کو قرار دینا ہے۔
[ترمیم]زیتون ایک بابرکت اور فراوان خیر کا حامل درخت ہے اور قرآنی آیات میں اس مسئلے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔