سیٹی
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
سیٹی جسے
فارسی زبان میں سوت اور
عربی زبان میں تصفیر کہتے ہیں سے مراد وہ آواز ہے جو خاص طریقے سے ہونٹوں کے درمیان سے
سانس باہر نکال کر ایجاد کی جاتی ہے۔ یہ
قومِ لوط کی عادات میں سے ایک عادت تھی۔
[ترمیم]
سوت سیٹی کی آواز کو کہتے ہیں جو ہونٹوں سے اس وقت نکلتی ہے جب خاص انداز میں ہونٹوں سے سانس کو گزارا جائے۔
[ترمیم]
باب حج میں مختلف مسائل کے ذیل میں یہ لفظ وارد ہوتا ہے۔ نیز جدید مسائل میں سے ایک مسئلہ سیٹی کے ذریعے کسی کلام کی طرز ایجاد کرنا ہے جس کے
حلال اور
حرام سے فقہی مسائل میں بحث کی گئی ہے۔
[ترمیم]
بعض روایات میں سیٹی بجانے کی نسبت قوم لوط کی طرف دی گئی ہے۔ قوم لوط کی متعدد عادات میں سے ایک سیٹی بجانا تھا۔ نیز روایات میں وارد ہوا ہے کہ جب جناب لوطؑ چند مردوں کو لے کر اپنے گھر میں داخل ہوئے تو ان کی زوجہ نے سیٹی کے ذریعے سے اہل محلہ کو مردوں کے آنے کی خبر دی جسے سن کر وہ جناب لوطؑ کے گھر مطالبہ کرنے پہنچ گئے۔ یہ وجہ ہے کہ سیٹی بجانے کو
مکروہ قرار دیا ہے اور اس کی کراہت کا
حکم وارد ہوا ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ج۴، ص۵۴۸۔