ویکی فقہ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



• ویکی فقه دائرۃ المعارف انٹرنیٹ پر آن لائن دستیاب هے۔ اس کی تشکیل کا هدف اسلامی علوم اور ان سے مربوط دیگر علوم کے مفاهیم کی وضاحت هے۔ ویکی فقه نے اسلامی علوم کے دیگر دائرۃ المعارفوں میں پائے جانے والے خلا کا ادراک کرتے هوئے اپنے مقالات کو ٹھوس اور دستاویزی شکل دی هے تاکه صارفین اور محققین کو یه اطمینان دلایا جا سکے که پیش کرده مقالات مستند اور قابل اعتماد هیں۔
اسلامی علوم کے اندر تفسیر قرآن، فقه، اصول فقه، فلسفه، کلام، عرفان، تاریخ، ادبیات، منطق، قانون، اسلامی معیشت اور اسلامی نفسیات جیسے علوم شامل هیں جبکه ان سے مربوط علوم میں مغربی فلسفه، معاشیات، نفسیات، بین الاقوامی قانون اور سیاسیات جیسے مضامین شامل هیں۔
سائٹ کے نام میں فقه کا استعمال اس کے وسیع تر معنوں کے پیش نظر هے که جس میں تمام اسلامی علوم شامل هیں۔
• ویکی فقه کی ایک خصوصیت، مآخذ اور حواله جات کو مدرسه فقاهت کے مخصوص کتب خانه کیساتھ لنک دے کر انهیں مستند بنانا اور دستاویزی شکل میں ڈھالنا هے۔ اس روش کے تحت کسی فٹ نوٹ پر کلک کرنے سے مدرسه فقاهت کی آن لائن لائبریری اوپن هو جاتی هے اور یهاں پر کتاب کے مورد نظر صفحے میں مطلوبه متن کا مشاهده کیا جا سکتا هے۔ ان صفحات پر بھی مطلوبه الفاظ یا عبارتوں کو سرخ رنگ میں مشخص کیا جاتا هے۔ بعنوان نمونه اس مقالے کی طرف رجوع کیجئے:
• ویکی فقه کے مخاطبین حوزے اور دانشگاه کے اساتذه، محققین، دینی طلبه، اسٹوڈنٹس اور عام لوگ هیں۔
• ویکی فقه تین اصولوں؛ غیر جانبداری، تصدیقیت (Verifiability) اور مؤلفین کے حقوق کا خیال رکھنے کی بنیاد پر قائم هے۔


وابستگی

[ترمیم]

ویکی فقه، مدرسه فقاهت،     مدرسه فقاهت کے کتب خانے، (مرکزی کتب خانه؛     اهل ‌سنت کا کتب خانه؛     مرکزی تصویری کتب خانه؛     اهل ‌سنت کا تصویری کتب خانه)     اور ویکی سوال و جواب سائٹ؛     ’’صدائے بهار انسٹی ٹیوٹ‘‘     کے زیر نظر کام کر رهے هیں. یه سائٹ سنه ۲۰۱۰ء میں ’’صدائے بهار انسٹی ٹیوٹ‘‘ کی جانب سے لانچ کی گئی هے۔

کام کا آغاز

[ترمیم]

اس سائٹ پر کام کا آغاز علمی و اجرائی بورڈز کی تشکیل اور ویکی نگاروں کی تربیت کے بعد سنه ۲۰۱۰ء میں کیا گیا۔

زیرنظر ویب سائٹ کے مختلف صفحات

[ترمیم]

یه ویب سائٹ مختلف اور متنوع صفحات پر مشتمل هے که جن میں سے چند اهم صفحات یه هیں:

← آخری اضافه شده مطالب


اس پیج پر ویب سائٹ میں مندرج تازه ترین کلمات، مفاهیم اور ان کی تفصیلات کے علاوه منتخب مقالات بھی موجود هیں۔

← اندراج مطلب


اندراج مطلب کیلئے ’’صارف نام‘‘ اور ’’پاس ورڈ‘‘ کی ضرورت هوتی هے جو نئے صارف اکاؤنٹ کو ایجاد کر کے حاصل کیا جا سکتا هے۔

← ویکی پرسش


ویکی سوال و جواب کو آزمائشی بنیادوں پر لانچ کیا گیا هے۔ یه دینی سوالات پر مشتمل دائرۃ المعارف هے جس میں تازه ترین اپ ڈیٹ کے مطابق دینی سوالات کے جوابات پر مبنی ۹۷۴۴ مقالات هیں۔

← فارسی کتب خانه


’’مدرسه فقاهت‘‘ کے فارسی کتب خانه میں ۱۴۴۷۳ جلدوں پر مشتمل ۶۰۳۸ کتابیں هیں۔ آپ فارسی کتب کے پیج سے شهید مطهری کی کتب، تفسیری کتب، تاریخی کتب، کلامی کتب اور ۔۔۔ کا انتخاب کر سکتے هیں اور کسی بھی کتاب کے نام پر کلک کر کے اس کی ورق گردانی کر سکتے هیں اور ویکی فقه اور ویکی پرسش کے مقالات کا حواله دیتے وقت اسے مطلوبه صفحے کیساتھ لنک کر سکتے هیں۔
حوزات علمیه کے دروس و مباحث اور مختلف موضوعات کے لنکس لائق مطالعه هیں۔

← عربی کتب خانه


’’مدرسه فقاهت‘‘ میں ۲۷۳۲۸ جلدوں پر مشتمل ۶۷۴۲ کتب موجود هیں۔ آپ شیعه کتب خانے سے فقهی، اصولی، حدیثی، تفسیری اور ۔۔۔ کتب کا انتخاب کر سکتے هیں اور کتاب کے نام پر کلک کر کے اس کی ورق گردانی کر سکتے هیں اور ویکی فقه کے مقالات کے حواله جات کو مطلوبه صفحات کیساتھ لنک دے سکتے هیں۔
قابل ذکر هے که ’’مدرسه فقاهت لائبریری‘‘ مقالات کو مستند کرنے کیلئے ایک مفت کتب خانه هے۔

← فهرست بترتیب حروف تهجی


اس پیج پر الفاظ اور اصطلاحات کو حروف تهجی کی ترتیب سے تلاش کیا جا سکتا هے اور متعلقه معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی هے۔

← جسته جسته مطالعه


اس پیج پر کچھ فقهی و اصولی کلمات و اصطلاحات کی تفصیلات خود کار صورت میں موجود هیں۔

اهداف

[ترمیم]

اسلامی علوم کے بارے میں انٹرنیٹ بالخصوص آن لائن دائرۃ المعارفوں پر بڑا وسیع مواد موجود هے۔
محققین، طلبه، اسٹوڈنٹس اور عوام الناس کیلئے اسلامی علوم سے متعلق ٹھوس اور مستند مطالب تک رسائی خصوصی اهمیت کی حامل هے۔ تاهم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر معتبر مآخذ کی جستجو کوئی آسان کام نهیں هے۔ دوسری جانب بهت سے موارد میں علوم اسلامی سے مربوط مطالب کو پیش کرنے والے افراد بذات خود ان سے متعلق ضروری آشنائی نهیں رکھتے یا بعض اوقات اسلام اور شیعه مذهب کے اصولوں پر یقین نهیں رکھتے هیں۔
اس بنا پر اسلامی علوم پر مشتمل ایک ایسے انسائیکلو پیڈیا کی ضرورت کا احساس شدت سے هوا که جس میں اتقان و استناد کا خیال رکھا جا سکے۔ لهٰذا اس هدف کو پورا کرنے کی غرض سے ’’ویکی فقه‘‘ کی بنیاد رکھی گئی هے۔

علمی گروه

[ترمیم]

مطالب کی تدوین حوزه علمیه قم کے طلبه و محققین کے توسط سے اتقان و استناد کی رعایت کیساتھ انجام دی جاتی هے۔
تشکیل ‌شده گروه:
• موضوعات، مواد اور نشر و اشاعت کے منتظمین؛
• تمام اسلامی علوم اور ان سے مربوط دیگر علوم کی شاخوں کیلئے علمی گروهوں کی تشکیل؛
• اپ لوڈ کیے جانے والے مقالات کی جانچ پڑتال کا ذمه دار گروه؛
• ویکی نگاری کی تربیت اور ویکی نگاروں کے اشتباهات کی درستگی کے فرائض انجام دینے والا گروه؛

ویکی ‌فقه کے مخاطبین

[ترمیم]

ویکی فقه کے مخاطبین حوزه و دانشگاه کے اساتذه، محققین، ریسرچ اسکالرز، طلبه، اسٹوڈنٹس اور عوام الناس هیں۔
• ریسرچ اسکالرز اور محققین:
ریسرچ اسکالرز اور محققین، ویکی فقه کے درجه اول کے مخاطب هیں۔ لهٰذا مقالات کا اتقان اس سائٹ کی پهلی ترجیح هے۔ اس بنا پر مقالات کی مستند سازی اور مقالات کے حواله جات کا ’’مدرسه فقاهت‘‘ کے کتب خانے کیساتھ لنک، ویکی فقه کے اهداف میں سرفهرست هے۔
• دینی علوم کے طلبه:
اگرچه دینی علوم کے طلبه کا شمار بھی ریسرچ اسکالرز اور محققین میں هوتا هے لیکن ویکی فقه کی محققین اور ریسرچ اسکالرز کی اس صنف پر خصوصی توجه کی وجه سے سائٹ کو طلبه کیلئے مفید اور قابل استفاده بنانے کو سرمشق قرار دیا گیا هے۔
اس حوالے سے حوزوی علوم پر توجه نهایت اهم هو گی۔ حوزوی دروس سے مربوط موضوعات و مضامین کی وضاحت، مستند سازی اور مقالات کے حواله جات کو مدرسه فقاهت کے مخصوص کتب خانه کیساتھ لنک کرنا، دینی علوم کے طلبه کیلئے بهت ممد و معاون ثابت هوتا هے۔
• عوام الناس:
ویکی فقه دوسرے مرحلے پر دینی، فقهی، کلامی، تاریخی اور ۔۔۔ مضامین پیش کرتا هے تاکه عوام الناس ایک ایسے منظم منبع سے بهره مند هوں که جس نے کلیدی کلمات کو ایک دوسرے سے متصل کر رکھا هے۔

کلی اهداف

[ترمیم]

ویکی فقه تین بنیادی اصولوں پر زور دیتا هے؛ غیر جانبداری کا اصول، تصدیقیت(Verifiability) کا اصول اور مؤلفین کے حقوق کی رعایت کا اصول۔
ضروری هے که ان اصولوں کی ویکی فقه کے تمام مقالات میں رعایت کی جائے۔

← غیر جانبداری کا اصول


علمی و فکری مباحث میں غیر جانبداری کے اصول کا خیال رکھا جاتا هے۔ یاد رهے که ویکی فقه کے مقالات حوزه علمیه قم کے طلبه اور محققین کی جانب سے تالیف کیے جاتے هیں اور هدف، قرآن اور اهل بیتؑ کی تعلیمات کی نشر و اشاعت هے۔
اس اصول اور غیر جانبدار نقطه نظر کا معنی یه هے که:
• مطالب کو تعصب کے ماحول سے دور رکھ کر پیش کیا جائے؛
• مطالب کو علمی اور مستند ماحول میں پیش کیا جائے؛
• مطالب کو پیش کرتے وقت معتبر اور تا حد امکان’’مرجع‘‘ (درجه اول کے) مآخذ سے استفاده کیا جائے؛
• ضروری هے که مطالب کے الفاظ اور عبارتیں مذاهب، ادیان اور دیگر اقوام کی توهین اور اهانت سے پاک هوں؛
• قرآن و اهل بیتؑ کی تعلیمات کی نشر و اشاعت، مکمل علمی ماحول میں کی جائے؛

← تصدیقیت (Verifiability)


ضروری هے که ویکی فقه میں پیش کرده مطالب تصدیقییت (Verifiability) اور تائید کی صلاحیت کے حامل هوں۔
تصدیقییت (Verifiability) کا معنی یه هے که:
• مقالات کے قارئین کیلئے پیش کرده مقالات کی مآخذ کے اعتبار سے جانچ پڑتال کا امکان هو۔
• مقالات میں مذکور ایسے مطالب جنهیں چیلنج کیا جا سکتا هو یا جنهیں ثابت کرنے کی ضرورت هو؛ کو معتبر مآخذ سے ثابت کیا جائے۔
• پیش کرده مطالب کیساتھ حتی الامکان اصلی مآخذ و مراجع کا حواله دیا جائے۔
• علمی و تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹس کے آثار سے استفاده کرتے وقت ان کی علمی حیثیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
• علمی مجلات کے مطالب سے استفاده کرتے وقت ان مجلات کے علمی مرتبے کا جائزه لیا جائے۔
معتبر مآخذ سے مقصود کم از کم ان موارد پر مشتمل هونا هے:
• مورد استفاده کتاب اس علم کے ماهرین کے نزدیک معتبر هو۔ جیسے اهل تشیع کے نزدیک اصول کافی هے یا اهل سنت کے نزدیک صحاح سته۔
• کتاب کا مصنف اس علم کے ماهرین کی تائید سے برخوردار هو۔ مثلا شیخ طوسی بزرگ شیعه علما کے نزدیک؛ یا محمد بن اسماعیل بخاری اهل سنت کے بزرگ علما کی نظر میں۔
• ایسا علمی اور تحقیقاتی اداره که جس کے آثار موردِ استفاده هوں اور اهل علم کے درمیان قابل قبول هوں۔
• علمی مجلات که جن کا علمی رتبه متعلقه اداروں کی جانب سے مصدقه هو یا وه اهل علم کے درمیان مسلمه هوں اور ان سے استناد کیا جاتا هو۔
• ایسے علمی مراکز کی ویب سائٹس که جن کی علمی حیثیت متعلقه اداروں یا اهل علم کی جانب سے مصدقه هے۔
• ایسی شخصی یا گروهی ویب سائٹس اور وبلاگ جن کی کسی علمی شخصیت یا کسی علمی گروه کیساتھ وابستگی اهل علم کے درمیان مورد قبول و تائید هو۔
غیر معتبر مآخذ سے مقصود حد اقل ذیل کے موارد پر مشتمل هونا هے:
• ایسی شخصی ویب سائٹس اور وبلاگ جن کے اعتبار کی جانچ پڑتال نه کی گئی هو۔
• ویکی سائٹس جن میں اوپن ایڈیٹنگ کی جاتی هے اور ان کے علمی اعتبار کی تصدیق نه هوئی هو۔
• اکثر میسنجرز، ٹوئٹس اور انٹرنیٹ انجمنیں قابل قبول منبع شمار نهیں هوتے۔
• ایسی مطبوعه کتب جن کی متعلقه اداروں کی جانب سے تصدیق نه کی گئی هو مگر یه که مذکوره مطالب کا حواله دیگر معتبر مآخذ سے پیش کیا گیا هو۔

← مؤلفین کے حقوق کی رعایت


ویکی فقه کے مقالات دو طرح کے هیں:
1) ویکی فقه کے علمی گروهوں کے تالیف کرده مقالات؛
2) دیگر معتبر مآخذ سے ماخوذ مقالات جیسے معتبر کتب یا علمی و تحقیقاتی اداروں کی شائع کرده تالیفات سے استفاده یا دو طرفه هم آهنگی کے بعد آثار سے استفاده؛
دوسرے حصے (ماخوذه مقالات) میں ویکی فقه مؤلفین کے حقوق کی رعایت کو اپنا فریضه سمجھتا هے۔ لهٰذا اس نوعیت کے مقالات میں مقالے کا منبع ذکر کیا جاتا هے اور اگر مقاله انٹرنیٹ ایڈریس کا حامل هو تو حوالے کے طور پر ویب سائٹ کا ایڈریس ذکر کر دیا جاتا هے۔
قابل ذکر هے که ویکی فقه اس وقت تک ویب سائٹ کے ایڈریس کا ذمه دار هے جب تک اسے مورد حواله ویب سائٹ کی طرف سے تبدیل نه کیا جائے۔
لهٰذا ویکی فقه صرف مقاله اپ لوڈ کرتے وقت ویب ایڈریس کی صحت کا ذمه دار هے اور اگر بوجوه بعد میں سائٹ کا ایڈریس تبدیل هو جائے یا وه آف لائن هو جائے؛ تو ویکی فقه ذمه دار نهیں هو گا۔

خصوصیات

[ترمیم]


← موضوعات و مضامین کی وسعت


ویکی فقه کے موضوعات و مضامین اسلامی علوم اور ان سے مربوط دیگر علوم پر محیط هیں۔
اسلامی علوم، تفسیر قرآن، فقه، اصول فقه، فلسفه، کلام، عرفان، تاریخ، ادب، منطق، قانون، اسلامی معیشت، اسلامی نفسیات اور۔۔۔ پر مشتمل هیں۔ ان سے مربوط علوم میں مغربی فلسفه، معیشت، نفسیات، بین‌ الاقوامی قانون اور سیاسیات شامل هیں۔
سائٹ کے نام میں لفظ ’’فقه‘‘ کا استعمال اس کے عام معنی کی مناسبت سے هے که جو تمام اسلامی علوم کو شامل هے۔
• اس امر پر توجه ضروری هے که ویکی فقه میں غیر مربوط عنوان شامل نهیں هیں۔ اس سے مراد ایسے موضوعات هیں جو نه اسلامی علوم سے هیں اور نه هی اسلامی علوم سے مربوط هیں۔ جیسے محض میڈیکل کی مباحث یا فلمیں یا علم حیاتیات کے موضوعات ۔۔۔۔ مگر یه که ان کا اسلامی علوم سے کوئی ربط هو۔
• اسی طرح اس نکتے پر بھی توجه ضروری هے که:
اسلامی علوم سے مربوط علوم جیسے مغربی فلسفے کے موضوعات پر توجه کی وجه اس کا اسلامی علوم سے تعلق هے۔ وه یوں که اسلامی فلسفے کے محقق یا اسکالر کو فلسفه غرب سے آشنائی کی ضرورت هوتی هے تاکه وه ان افکار کا تقابلی جائزه لے سکے یا انهیں نقد کر سکے یا ان سے استفاده کر سکے۔
لهٰذا اس قبیل کے مقالات و موضوعات کو ایجاد کرنے کی غرض یه هے که ان موضوعات کے قابل اعتماد منبع تک محققین کی دسترس کو یقینی بنایا جا سکے۔

← ایک سے زائد زبانیں


اسلامی علوم اور ان سے مربوط علوم کے مآخذ اس وسعت کیساتھ که جس کا ویکی فقه خواهاں هے؛ دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والے ان علوم کے مشتاق حضرات کیلئے بهت محدود هیں۔ لهٰذا ویکی فقه کی پالیسی یه هے که ان علوم کو مختلف رائج زبانوں میں نشر کیا جائے۔
اس سلسلے میں ویکی فقه فارسی،     ویکی فقه عربی     اور ویکی فقه اردو     کو لانچ کیا جا چکا هے اور اسلامی علوم کے معتبر اور مستند دائرۃ المعارف کو پیش کرنے پر مبنی اهداف کے پیش نظر دیگر معروف زبانوں کا اجرا بھی ویکی فقه کی اولین ترجیح هے اور الله تعالیٰ کی مدد سے جلد هی دیگر زبانوں کے مخصوص صفحات کو بھی لانچ کر دیا جائے گا۔

← مواد پر نظارت


ویکی فقه کا هدف اسلامی علوم کے ایک معتبر اور مستند آن لائن دائرۃ المعارف کی کمی کو پورا کرنا هے۔ لهٰذا اس هدف کی تکمیل کیلئے مقالات کی مسلسل جانچ پڑتال ویکی فقه کی ترجیحات میں شامل هے۔
ویکی فقه فی الحال محدود پیمانے پر فعالیت کر رها هے اور مقالات کا اندراج صرف ویکی فقه کے علمی گروهوں کے توسط سے کیا جاتا هے۔ تاهم مستقبل میں اوپن ایڈیٹنگ کا پروگرام بھی مدنظر هے۔
موجوده صورتحال میں صارف نام کی تخلیق اور مقالات کا ٹیسٹ صورت میں انداراج دیگر افراد کیلئے بھی میسر هے اور تائید کے بعد مقالات کو مرکزی ویب سائٹ پر منتقل کر کے شائع کر دیا جاتا هے۔
قابل ذکر هے که ان مقالات کی نشرو اشاعت کی جاتی هے جو ویکی فقه کے معیارات (دائرۃ المعارف کی خصوصیات کا حامل هونا، مناسب ویکی سازی، مقالات کا اعتبار اور مناسب مستند سازی و تصدیقیت) پر پورا اتریں۔

← مخصوص کتب خانے کیساتھ حواله جات کے لنک


مقالات کے حواله جات اور مآخذ کو مطالب کی پختگی اور محققین اور اسکالرز کے استفادے کیلئے مدرسه فقاهت کے کتب خانے سے باقاعده طور پر لنک کیا جاتا هے۔
اس روش میں صارف مقالات کے حواله جات کے ذیل میں مورد نظر حوالے پر کلک کر کے مدرسه فقاهت کے مخصوص کتب خانے کی طرف منتقل هو جاتا هے اور کتاب کے صفحے پر محل شاهد کا مطالعه کرتا هے۔ بطور نمونه ان مقالات کا وزٹ کریں۔

← دیگر خصوصیات


• مضامین همیشه قابل ترمیم و ارتقا هیں۔
• تبدیلیوں کا تاریخچه تمام صارفین کیلئے قابل مشاهده هے۔
• تاریخچے کے سیکشن میں کسی مخصوص ترمیم کو واپس لانے کی سهولت موجود هے۔ (مضامین کی کسی مخصوص سیکشن میں واپسی فعال صارفین کیلئے ممکن هے)
• مقالات کے مابین داخلی لنک موجود هیں اور هر اصطلاح کو الگ سے تلاش کرنے کی ضرورت نهیں هے۔ نیلے رنگ کے عناوین سے ویکی فقه میں اس عنوان کے حامل مضمون کی موجودگی کا پته چلتا هے اور صارف، مفاهیم کے مابین آسانی سے منتقل هو سکتا هے۔
• مضامین تک رسائی تین طریقوں سے ممکن هے:
الف) : فهرست بترتیب حروف تهجی    :
فهرست بترتیب حروف تهجی کے سکیشن میں مضامین، الفبا کی ترتیب اور دو حرفی مرکب الفاظ کی شکل میں دستیاب هیں۔
ب: جستجو کے باکس میں عنوان کی تلاش:
مضمون کا عنوان ٹائپ کرنے پر اسی لمحے ۲۰ مشابه مضامین ظاهر هو جاتے هیں۔
ج: زمره جات کے ذریعے رسائی:
مقالات کی زمره بندی ویکی فقه کا ایک اهم ترین کام هے۔ درحقیقت زمره بندی، ویکی فقه کے مضامین کی موضوعی فهرست شمار هوتی هے۔
اس روش میں، هم ردیف مضامین کو مناسب زمره جات میں قرار دیا جاتا هے۔ مثلا ’’زمره: اصول فقه‘‘ کی جستجو کیساتھ اصول فقه سے مربوط مقالات تک رسائی هوتی هے؛ یا ’’زمره: کتبِ آیات الاحکام‘‘ کو تلاش کرنے پر اس سے مربوط عناوین سامنے آ جاتے هیں۔
البته یه ضروری نهیں که مضامین کی تعداد زمره جات کے ذیلی عناوین میں هی محدود هو کیونکه یه احتمال موجود هے که بعض عناوین اس وقت تک مورد نظر زمرے کے تحت شامل نه هوئے هوں۔
• مضامین کے همراه تبادله خیال کے صفحات کو بھی لانچ کیا گیا هے۔ ان صفحات کی بدولت مضامین میں دیگر افراد کی شراکت کا امکان بڑھ جاتا هے۔ تبادله خیال کے صفحات پر صارفین زیر نظر مضمون کے حوالے سے اپنی رائے کا اظهار کر سکتے هیں اور یه امر مضمون کی ظاهری شکل اور مواد کو ارتقا دینے کے حوالے سے مددگار هے۔
قابل ذکر هے که تبادله خیال کے صفحات میں داخل هونے کیلئے ویکی فقه میں ’’صارف نام‘‘ کی تخلیق ضروری هے۔
• رفع ابهام پر مبنی صفحات کو مضامین کے حوالے سے ابهامات کو برطرف کرنے کیلئے بروئے کار لایا جاتا هے۔ کچھ عناوین ممکن هے که ’’مشترک لفظی‘‘ هوں یا ایک عنوان کو مختلف علوم میں استعمال کیا جاتا هو۔ لهٰذا زیاده آسان دسترسی کیلئے ’’رفع ابهام صفحات‘‘ کو تخلیق کیا جاتا هے۔ (مثال کے طور پر ذیل کے لنک پر موجود ’’صفحه رفع ابهام‘‘ کا وزٹ کریں):

حواله جات

[ترمیم]
 
۱. سایت ویکی‌فقه، مقاله حضرت محمد (صلی‌الله‌علیه‌وآله‌وسلم)۔    
۲. سایت ویکی‌فقه، مقاله اعتکاف (فقه)۔    
۳. سایت ویکی‌فقه، مقاله تجسم اعمال۔    
۴. سایت ویکی‌فقه، ابهام‌زدایی ابدال۔    







جعبه ابزار