آخر ما نسخ

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



قرآن میں نسخ کا معنی یہ ہے کہ حکمِ اوّلی کا جو وقت مقرر کیا گیا تھا وہ ختم ہو جائے اور اس کے بعد دوسرا حکم تشریع قرار پائے جوکہ قانونی طور پر جاری ہو گا۔ پہلے حکم کے اعتبار کیے گئے وقت کے ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے۔ آخر ما نسخ سے مراد دینِ اسلام میں نسخ ہونے والا آخری حکم شرعی ہے۔


منسوخ ہونے والے احکام

[ترمیم]

بصائر ذوی التمییز کے مؤلف نسخِ قرآن کی بحث کے ضمن میں بعض وہ احکام ذکر کیے گئے ہیں جو آغاز میں تشریعی طور پر جاری ہوئے اور بعد میں نسخ کر دیئے گئے۔ اس تحریر کے مطابق زمانے کی ترتیب کے اعتبار سے منسوخ ہونے والے احکام درج ذیل ہیں:
۱. نماز، کہ اس کی رکعات کی تعداد پچاس تھی جسے پانچ میں تبدیل کر دیا گیا۔
۲. قبلہ کا بیت المقدس سے کعبہ کی طرف منتقل ہونا، جیساکہ سورہ بقرہ آیت ۱۴۴ میں ہے۔ ؛
۳ - ۴. روز عاشوراء کا روزہ اور ہر مہینے میں تین روزوں کا حکم، اس کی بجائے ماہِ مبارک رمضان کے روزے واجب قرار دے دئیے گئے۔
۵. زکات، کہ ابتداء میں اہل و عیال کے اخراجات سے بچ جانے والا زائد مال صدقہ اور زکات شمار کیا جاتا تھا۔
۶. مشرکین سے منہ موڑ لینا اور ان سے کنارہ کش رہنا، جیساکہ آیتِ سیف میں مذکور ہے: ... وقاتلوا المشرکین کآفة...؛ اور تمام مشرکین سے قتال کرو۔ اس کے بعد اہل کتاب کا خصوصی قتل کرنا نسخ کر دیا گیا۔
۷. میراث ولاء، کہ ذوی الارحام کی وراثت کے ذریعے اس کو نسخ کر دیا گیا۔
۸. وصیت کے ذریعے ذوی الارحام کی میراث نسخ کر دی گئی۔
۹. آیت مواریث کے ذریعے وصیت کو نسخ کر دینا۔ ؛
۱۰. حرم میں مشرکین کے حاضر ہونے کے جواز کو نسخ کر دینا، جیسا سورہ توبہ آیت ۲۸ میں وارد ہوا ہے۔ ؛
۱۱. سورہ توبہ کی پہلی آیت کے ذریعے رسول اللہؐ اور مشرکین کے درمیان ہونے والے معاہدہ اور عہد و پیمان کا نسخ ہونا۔

سب سے آخری منسوخ ہونے والا حکم

[ترمیم]

آخر مسنسوخ ہونے والا حکم وہ عہد و پیمان ہے جو رسول اللہؐ اور مشرکین کے درمیان ہوا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. بقره/سوره۲، آیت ۱۴۴۔    
۲. توبہ/سوره۹، آیت ۳۶۔    
۳. توبہ/سوره۹، آیت ۲۹۔    
۴. نساء/سوره۴، آیت ۱۱۔    
۵. توبه/سوره۹، آیت ۲۸۔    
۶. فیروز آبادی، محمد بن یعقوب، بصائر ذوی التمییز فی لطائف الکتاب العزیز، ج۱، ص۱۲۵۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌ نامہ علوم قرآنی، مقالہِ آخر ما نسخ سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    
مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، مقالہ آخر ما نسخ سے یہ تحریر لی گئی ہے، مشاہدہ کرنے کی تاریخ:۹۸/۶/۳۰۔    






جعبه ابزار