[ترمیم] ادلہِ لبیہ کے مقابلے میں ادلہِ لفظیہ آتا ہے۔ اس کو دلیلِ لفظی کہنے کی وجہ لفظ کا معنی پر دلالت کرنا ہے۔ ادلہِ لفظیہ ان ادلہ کو کہا جاتا ہے جو مکلف کو شارع کے کلام ذریعے حکم شرعی تک پہنچا دیتی ہیں، فرق نہیں پڑتا دلیل لفظی کتاب یعنی قرآن کریم کے الفاظ پر مشتمل ہو یا سنّت کے، جیسے خبرِ ثقہ۔