امام رضاؑ کی شہادت

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



امام علی بن موسی الرضاؑ شیعہ امامیہ کے آٹھویں پیشوا ہیں۔ راہ خدا میں شہادت تمام آئمہؑ کی مشترکہ فضیلت ہے۔ امام رضاؑ کی شہادت کے حوالے سے کتب میں مختلف روایات منقول ہیں کہ جن کا اس تحریر میں جائزہ لیا جائے گا۔


مقدمہ

[ترمیم]

کچھ روایات کی بنیاد پر تمام شیعہ آئمہؑ منجملہ امام رضاؑ کی زندگی کا اختتام شہادت پر ہوا۔ ان عمومی روایات کے علاوہ کچھ مخصوص روایات امام رضاؑ کی شہادت کے حوالے سے موجود ہیں۔ ان میں سے بعض کے مطابق آٹھویں امام نے اپنی شہادت کی خبر دی تھی اور بعض دوسری روایات حضرتؑ کی مامون عباسی کے ہاتھوں شہادت کی حکایت کرتی ہیں۔ اس مضمون پر مشتمل عام اور خاص روایات اچھی خاصی تعداد میں امامیہ کی روائی میراث میں موجود ہیں، یہاں تک کہ ان کی صحت پر اطمینان حاصل کیا جا سکتا ہے؛ اس کے ساتھ ساتھ ان میں سے چند روایات منفرد طور پر بھی علم رجال کے میزان کی رو سے معتبر ہیں۔
آٹھویں شیعہ امام ہونے کے عنوان سے امام رضاؑ کے بہت سے مناقب ہیں۔ راہ خدا میں شہادت تمام آئمہؑ منجملہ امام رضاؑ کی مشترکہ فضیلت ہے۔ اس تحریر میں چند امامیہ کتب سے مستند روایات پیش کی جائیں گی کہ جن میں حضرتؑ کی شہادت کا ذکر ہے۔

امام رضاؑ کی شہادت کے حوالے سے روایات

[ترمیم]

امام رضاؑ کی شہادت سے مربوط روایات؛ عام اور خاص دو اقسام میں تقسیم ہوتی ہیں۔ یہ تمام روایات امامیہ کی حدیثی و غیر حدیثی میراث میں موجود ہے۔ ان روایات کو ایک دوسرے کے ساتھ ضم کرنے سے ان کی درستگی پر اطمینان ہو جاتا ہے، اسی وجہ سے ان میں سے ہر ایک کی سند کا علیٰحدہ علیٰحدہ جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح آگے چل کر بیان کیا جائے گا کہ موجودہ علم رجال کی رو سے اس موضوع پر متعدد معتبر روایات موجود ہیں۔
ہم شہادت کے موضوع پر ایک عام روایت اور چھ خاص روایات کو صرف ایک ماخذ یعنی شیخ صدوقؒ کی کتاب عیون اخبار الرضاؑ سے پیش کریں گے۔ یہ روایات ابوالصلت ہروی، یاسر الخادم اور ریان بن شبیب کے توسط سے ہم تک پہنچی ہیں۔

شہادت کی عام روایت

[ترمیم]

کچھ روایات کی بنا پر تمام معصومینؑ کی زندگی کا اختتام شہادت پر ہے۔ ان روایات کے مطابق یہ قبول کرنا ضروری ہے کہ امام رضاؑ کی زندگی بھی شہادت پر ختم ہوئی ہے۔ اس بارے میں روایات متعدد ہیں۔
کچھ روایات کے مطابق تمام معصومینؑ کی زندگی کا اختتام شہادت ہے۔ ان روایات کے مطابق یہ قبول کرنا ضروری ہے کہ امام رضاؑ کی زندگی کا اختتام بھی شہادت پر ہوا۔ اس بارے میں روایات متعدد ہیں، تاہم یہاں پر ہم ان روایات کے حوالے سے مستقل تحریر پیش کرنا چاہتے ہیں؛ لہٰذا امام رضاؑ کی جانب سے ایک معتبر سند کی حامل روایت پر اکتفا کریں گے۔ شیخ صدوقؒ اس روایت کو ان الفاظ میں نقل کرتے ہیں:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْمُتَوَکِّلِ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ اِبْرَاهِیمَ عَنْ اَبِیهِ عَنْ اَبِی الصَّلْتِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ صَالِحٍ الْهَرَوِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ الرِّضَا (علیه‌السّلام) یَقُولُ وَ اللَّهِ مَا مِنَّا اِلَّا مَقْتُولٌ‌ شَهِیدٌ.
عبد السلام بن صالح ہروی (امام رضاؑ کے خادم) کہتے ہیں: میں نے امام رضاؑ سے سنا کہ فرمایا: خدا کی قسم! ہم معصومینؑ میں سے کوئی نہیں ہے مگر یا مقتول ہے یا شہید ہے۔

← روایت کی سند کا جائزہ


اس روایت کی سند نہایت معتبر و متقن ہے۔ آگے چل کر اس کا جائزہ لیں گے۔

←← محمد بن موسی بن متوکل


اس کے پہلے راوی مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْمُتَوَکِّلِ ہیں۔ ان کی وثاقت ذیل کے قرائن سے ثابت ہے۔
اول یہ کہ: شیخ صدوقؒ نے ان سے متعدد روایات اپنی مختلف کتب میں نقل کی ہیں، ایسا امر ان کی نسبت شیخ صدوقؒ کے اعتماد و تائید کی علامت ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے کچھ علما کا یہ ماننا ہے کہ اگر ثقہ راوی بالخصوص کلینیؒ اور شیخ صدوقؒ ایک راوی سے زیادہ روایات نقل کرتے ہیں تو یہ راوی پر ان کے اعتماد کی علامت ہے
[۲] نگ: ترابی شهر رضایی، اکبر، پژوهشی در علم رجال، ص۳۴۵۔
اور بعض علما ان راویوں کو ثقہ قرار دیتے ہیں؛ منجملہ مرحوم آیت اللہ بروجردیؒ اپنے ایک قول میں نقل کرتے ہیں:
الظاهر انّه یمکن استکشاف وثاقة الراوی من تلامیذه الذین اخذوا الحدیث عنه فاذا کان الآخذ مثل الشیخ او المفید او الصدوق او غیرهم من الاعلام خصوصا مع کثرة الروایة عنه لا یبقی ارتیاب فی وثاقته اصلا.
ظاہر یہ ہے کہ راوی کی وثاقت کو ان شاگردوں کے طریق سے کہ جنہوں نے اس سے حدیث اخذ کی ہے، حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پس جب حدیث اخذ کرنے والے شیخ طوسی، شیخ مفید، شیخ صدوقؒ اور ان جیسے بزرگ ہوں، بالخصوص یہ کہ اس راوی سے زیادہ روایات نقل کریں، تو اس راوی کی وثاقت میں کوئی شک باقی نہیں رہتا۔
دوم یہ کہ: سید بن طاؤس ان کی وثاقت کو متفق علیہ قرار دیتے ہیں۔ آیت ‌اللہ خوئی اس بارے میں کہتے ہیں:
ادعی ابن‌طاووس فی فلاح السائل عند ذکر الروایة عن الصادق"انه ما احب الله من عصاه" الاتفاق علی وثاقته فالنتیجة ان الرجل لا ینبغی التوقف فی وثاقته.
سید بن طاووس، کتاب فلاح السائل میں جہاں امام صادقؑ کی روایت "انه ما احب الله من عصاه" نقل کرتے ہیں؛ وہاں پر مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْمُتَوَکِّلِ، کی وثاقت پر اتفاق کا دعویٰ کرتے ہیں۔

←← علی بن ابراہیم


دوسرے راوی علی بن ابراہیم ہے۔ نجاشی اس بارے میں کہتے ہیں: علی بن ابراهیم بن‌هاشم ثقة فی الحدیث ثبت معتمد صحیح المذهب.
علی بن ابراہیم حدیث میں ایک ثقہ، قابل اعتماد اور صحیح المذہب شخصیت ہیں۔

←← ابراہیم بن ہاشم


اس سلسلے میں تیسرے راوی علی بن ابراہیم کے والد (ابراہیم بن‌ ہاشم) ہیں۔ آیت اللہ خوئی ان کے سوانح حیات میں لکھتے ہیں:
لا ینبغی الشک فی وثاقة ابراهیم بن‌هاشم ویدل علی ذلک عدة امور: الاول: انه روی عنه ابنه علی فی تفسیره کثیرا وقد التزم فی اول کتابه بان ما یذکره فیه قد انتهی الیه بواسطة الثقات. الثانی: ان السید ابن‌طاووس ادعی الاتفاق علی وثاقته. الثالث: انه اول من نشر حدیث الکوفیین بقم والقمیون قد اعتمدوا علی روایاته وفیهم من هو مستصعب فی امر الحدیث فلو کان فیه شائبة الغمز لم یکن یتسالم علی اخذ الروایة عنه وقبول قوله.
ابراہیم بن‌ ہاشم کی وثاقت میں کوئی تردید نہیں ہے کیونکہ:
اولا: ان کے فرزند (علی بن ابراہیم) نے اپنی تفسیر میں ان سے روایت نقل کی ہے جبکہ وہ ملتزم تھے کہ اپنی تفسیر میں ثقہ افراد سے روایت نقل کریں گے۔
ثانیا: سید بن طاؤس نے دعویٰ کیا ہے ابراہیم بن ہاشم کی وثاقت اجماعی ہے۔
ثالثا: وہ پہلے فرد ہیں جو اہل بیتؑ کی احادیث کو قم لائے اور قمیوں کو ان کی روایات پر اعتماد تھا حالانکہ قمیوں میں ایسے افراد موجود تھے جو امرِ حدیث میں سخت گیر تھے، اگر وہ انہیں قابل اعتماد نہ سمجھتے تو اس طرح ان کی احادیث کو قبول نہ کرتے۔

←← ابو الصلت ہروی


اس سلسلے کے آخری راوی ابو الصّلت ہروی ہیں۔
نجاشی ان کی ان الفاظ میں تعریف کرتے ہیں: عبد السلام بن صالح ابو الصلت الهروی ثقة صحیح الحدیث‌.
عبد السلام بن صالح ثقہ ہے اور ان کی احادیث درست ہیں۔
جیسا کہ آپ نے ملاحطہ کیا مذکورہ بالا روایت علم حدیث کے اعتبار سے معتبر ہے اور مقبول ہے۔ یہ روایت معصومینؑ کی شہادت کے اثبات کیلئے بذات خود کافی ہے۔ تاہم مزید اطمینان کیلئے اس تحریر میں مخصوص روایات بھی ذکر کریں گے۔

خاص روایات

[ترمیم]

امام رضاؑ کی شہادت کے حوالے سے مخصوص روایات کے دو حصے ہیں، ان میں سے کچھ روایات حضرتؑ کی مستقبل میں شہادت کی خبر دیتی ہیں اور ان میں سے کچھ مامون کے ہاتھوں امامؑ کی شہادت کی خبر دیتی ہیں۔ ہر حصے میں چند روایات بطور نمونہ ذکر کریں گے۔

← شہادت کی روایات


چند روایات کے مطابق امام رضاؑ نے اپنی شہادت کی خبر دی ہے۔ امامیہ کے نزدیک معصومؑ جس واقعے کی خبر دیتے ہیں، وہ ضرور وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس بنا پر اگر امامؑ نے اپنی شہادت کی خبر دی ہو تو وہ حتما شہید ہوتے ہیں؛ اسی وجہ سے اس قبیل کی روایات کو امام رضاؑ کی شہادت کی سند قرار دیا جا سکتا ہے۔ آگے چل کر اس مضمون کی چار روایات کو نقل کریں گے۔

←← پہلی روایت


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْمُتَوَکِّلِ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ اِبْرَاهِیمَ عَنْ اَبِیهِ عَنْ اَبِی الصَّلْتِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ صَالِحٍ الْهَرَوِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ الرِّضَا علیه السلام... قَالَ شَرُّ خَلْقِ اللَّهِ فِی زَمَانِی یَقْتُلُنِی بِالسَّم‌.
عبد السّلام بن صالح ہروی (خادم امام رضاؑ) کہتے ہیں: میں نے امام رضاؑ سے سنا کہ فرمایا: ۔۔۔ زمانہ حاضر میں خدا کی بدترین مخلوق مجھے زہر سے قتل کرے گی۔
سند کا جائزہ
یہ روایت وہی ہے جسے ہم نے شہادت کی کلی روایات کے سلسلے میں نقل کیا ہے۔ اس کے روات کے معتبر ہونے کو ہم وہاں ثابت کر چکے ہیں۔

←← دوسری روایت


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ اَحْمَدَ بْنِ الْوَلِیدِ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الصَّفَّارُ عَنْ اَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْوَشَّاءِ قَالَ قَالَ اَبُو الْحَسَنِ الرِّضَا علیه السلام‌ اِنِّی سَاُقْتَلُ بِالسَّمِّ مَظْلُوماً.
حسن بن علی وشاء کہتے ہیں: امام رضاؑ نے فرمایا کہ میں جلد ہی زہر سے قتل کر دیا جاؤں گا۔

←←← سند کا جائزہ


مذکورہ بالا روایت کے راوی نہایت معتبر ہیں۔ آگے چل کر ان میں سے ہر ایک کے حالات زندگی کو نقل کریں گے۔

محمد بن الحسن بن اَحمد


نجاشی نے ان کے بارے میں نقل کیا ہے: شیخ القمیین و فقیههم و متقدمهم و وجههم، ثقة ثقة، عین.
وہ شیخ، فقیہ، قمیوں کے بزرگ اور نہایت موثق ہیں۔

محمد بن الحسن الصفار


انہوں نے صفار کی شخصیت کے بارے میں لکھا ہے: کان وجها فی اصحابنا القمیین، ثقة، عظیم القدر.
وہ قمی اصحاب میں سے عظیم منزلت کے حامل ہیں، موثق اور عظیم انسان ہیں۔

احمد بن محمد بن عیسیٰ


شیخ طوسیؒ، احمد بن محمد بن عیسیٰ اشعری کے بارے میں یہ نقل کرتے ہیں: وابو جعفر هذا شیخ قم و وجهها.
ابو جعفر، احمد بن محمد بن عیسیٰ اہل قم کے بزرگ اور ان کے نزدیک عظیم مقام کے حامل ہیں

الحسن بن علی الوشاء


نجاشی ان کے بارے میں لکھتے ہیں:
من اصحاب الرضاؑ وکان من وجوه هذه الطائفة.
آپ امام رضاؑ کے صحابی اور امامیہ کے بزرگ ہیں۔

←← تیسری روایت


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ مَاجِیلَوَیْهِ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ اِبْرَاهِیمَ بْنِ‌ هَاشِمٍ عَنْ اَبِیهِ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ صَالِحٍ الْهَرَوِیِّ قَالَ سَمِعْتُ الرِّضَا (علیه‌السّلام) یَقُولُ‌ اِنِّی سَاُقْتَلُ بِالسَّمِّ مَظْلُوماً وَ اُقْبَرُ اِلَی جَنْبِ هَارُون.
ابو الصلت کہتے ہیں: امام رضاؑ نے فرمایا: میں جلد زہر کی وجہ سے رحلت کر جاؤں گا اور ہارون کے نزدیک دفن کیا جاؤں گا۔

←←← سند کا جائزہ


یہ روایت بھی اپنی جگہ قابل اعتماد راویوں سے منقول ہے۔ ان تمام کے حالات پہلے راوی کے سوا، اوپر بیان کیے جا چکے ہیں۔ پہلے راوی بھی ان میں سے ہیں کہ جن سے صدوقؒ نے متعدد روایات نقل کی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ امر شیخ صدوقؒ کے ان پر اعتماد کی علامت ہو سکتا ہے اور ہم نے کہا ہے کچھ علما کا یہ خیال ہے کہ اگر ثقہ راوی بالخصوص کلینیؒ اور شیخ صدوقؒ جیسے افراد ایک راوی سے بہت سی روایات نقل کریں تو یہ ان کے اس راوی پر اعتماد کی علامت ہے اور کچھ علما اس طرح کے افراد کو ثقہ قرار دیتے ہیں۔ علامہ حلیؒ شیخ صدوقؒ کے منصور بن حازم تک طریق کہ جن میں ’’ماجیلویہ‘‘ موجود ہے؛ کو معتبر اور صحیح طریق قرار دیتے ہیں۔ اس بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ علامہ حلیؒ کی نگاہ میں بھی وہ مورد اعتماد ہے۔
علامہؒ کا متن یہ ہے:
وطریق الشیخ ابی جعفر محمد بن بابویه فی کتاب من لا یحضره الفقیه... عن منصور بن حازم صحیح.
صدوقؒ کا کتاب من لا یحضرہ الفقیہ میں منصور بن حازم تک طریق (سلسلہ راویان) درست اور صحیح ہے۔

←← چوتھی روایت


حَدَّثَنَا اَحْمَدُ بْنُ زِیَادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْهَمَدَانِیُّ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ اِبْرَاهِیمَ بْنِ هَاشِمٍ عَنْ اَبِیهِ عَنْ یَاسِرٍ الْخَادِمِ: قَالَ عَلِیُّ بْنُ مُوسَی الرِّضَا علیه السلام: اِنِّی مَقْتُولٌ‌ بِالسَّمِ‌ ظُلْماً.
یاسر خادم کہتا ہے: امام رضاؑ نے فرمایا کہ مجھے زہر اور ظلم و ستم سے شہید کیا جائے گا۔

← شہادت کے وقوع کی روایات


کچھ روایات کے مطابق امام رضاؑ خلیفہ وقت مامون عباسی کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ اس قبیل کی چند روایات ملاحظہ کیجئے:

←← پہلی روایت


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ مَاجِیلَوَیْهِ وَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْمُتَوَکِّلُ وَ اَحْمَدُ بْنُ زِیَادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْهَمَدَانِیُّ وَ اَحْمَدُ بْنُ اِبْرَاهِیمَ بْنِ هَاشِمٍ وَ الْحُسَیْنُ بْنُ اِبْرَاهِیمَ بْنِ تَاتَانَةَ وَ الْحُسَیْنُ بْنُ اِبْرَاهِیمَ بْنِ اَحْمَدَ بْنِ هِشَامٍ الْمُؤَدِّبُ وَ عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَرَّاقُ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالُوا حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ اِبْرَاهِیمَ بْنِ هَاشِمٍ عَنْ اَبِیهِ عَنْ اَبِی الصَّلْتِ الْهَرَوِیِّ قَالَ: قَالَ لِی (اَبِو الْحَسَنِ عَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضَا علیه السلام) یَا اَبَا الصَّلْتِ ادْخُلْ هَذِهِ الْقُبَّةَ الَّتِی فِیهَا قَبْرُ هَارُونَ وَ ائْتِنِی بِتُرَابٍ مِنْ اَرْبَعَةِ جَوَانِبِهَا قَالَ فَمَضَیْتُ فَاَتَیْتُ بِهِ فَلَمَّا مَثُلْتُ بَیْنَ یَدَیْهِ فَقَالَ لِی نَاوِلْنِی هَذَا التُّرَابَ وَ هُوَ مِنْ عِنْدِ الْبَابِ فَنَاوَلْتُهُ فَاَخَذَهُ وَ شَمَّهُ ثُمَّ رَمَی بِهِ ثُمَّ قَالَ سَیُحْفَرُ لِی هَاهُنَا... ثُمَّ قَالَ ع یَا اَبَا الصَّلْتِ غَداً اُدْخَلُ عَلَی هَذَا الْفَاجِرِ فَاِنْ اَنَا خَرَجْتُ وَ اَنَا مَکْشُوفُ الرَّاْسِ فَتَکَلَّمْ اُکَلِّمْکَ وَ اِنْ اَنَا خَرَجْتُ وَ اَنَا مُغَطَّی الرَّاْسِ فَلَا تُکَلِّمْنِی قَالَ اَبُو الصَّلْتِ فَلَمَّا اَصْبَحْنَا مِنَ الْغَدِ... دَخَلَ عَلَیْهِ غُلَامُ الْمَاْمُونِ فَقَالَ لَهُ اَجِبْ اَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ... وَ دَخَلَ الْمَاْمُونَ وَ بَیْنَ یَدَیْهِ طَبَقٌ عَلَیْهِ عِنَبٌ... فَقَالَ لَهُ کُلْ مِنْهُ فَقَالَ لَهُ الرِّضَا (علیه‌السّلام) تُعْفِینِی مِنْهُ فَقَالَ لَا بُدَّ مِنْ ذَلِکَ... فَاَکَلَ مِنْهُ الرِّضَا علیه السلام... فَخَرَجَ ع مُغَطَّی الرَّاْسِ فَلَمْ اُکَلِّمْهُ حَتَّی دَخَلَ الدَّارَ فَاَمَرَ اَنْ یُغْلَقَ الْبَابُ فَغُلِقَ... فَبَیْنَمَا اَنَا کَذَلِکَ اِذْ دَخَلَ عَلَیَّ شَابٌّ حَسَنُ الْوَجْهِ... ثُمَّ مَضَی نَحْوَ اَبِیهِ (علیه‌السّلام) فَدَخَلَ... وَ مَضَی الرِّضَا علیه السلام...
ابو الصلت کہتے ہیں: امام رضاؑ نے مجھے فرمایا: اس سرزمین کہ جہاں پر ہارون دفن ہے، جاؤ اور ہر کونے سے ایک ایک مٹھی مٹی میرے پاس لاؤ، میں گیا اور حسب منشا مٹی لے آیا، جب آپ کے سامنے پہنچا تو فرمایا: اس چار مٹھی خاک میں سے ایک ایک مجھے دو، میں نے حضرتؑ کو دی، آپؑ نے اسے سونگھا اور زمین پر گرا کر فرمایا: وہاں میرے لیے ایک قبر تیار کرو۔۔۔ ۔
اے ابا صلت! کل میں اس فاجر (مامون) کے پاس جاؤں گا، اگر وہاں سے برہنہ سر نکلا تو میرے ساتھ بات کرنا اور میں تمہارا جواب دوں گا؛ لیکن اگر میرا سر ڈھانپا ہو تو میرے ساتھ بات نہ کرو؛ ابو الصلت کہتا ہے: جب صبح ہوئی ۔۔۔ امامؑ مامون کے پاس گئے، مامون کے سامنے انگوروں کا طشت تھا ۔۔۔ اس نے امامؑ سے کہا کہ اس سے تناول کیجئے۔ امامؑ نے فرمایا: مجھے اس سے معاف رکھو، کہنے لگا: ضرور کھانا پڑے گا۔۔۔ امامؑ نے اس سے لے کر تین دانے منہ میں رکھے۔۔۔ پھر عبا سر پر ڈال کر باہر آ گئے، ابو صلت کہتا ہے: میں نے بات نہیں کی یہاں تک کہ گھر میں تشریف لے گئے اور فرمایا: دروازے بند کر دو۔۔۔اس وقت میں نے دیکھا کہ ایک خوبرو جوان امام جوادؑ گھر میں داخل ہوئے۔۔۔ پھر اپنے والد کے پاس گئے ۔۔۔ امام رضاؑ بھی اتنے میں شہادت پر فائز ہو گئے۔

←←← سند کا جائزہ


اس روایت کے تمام راوی بھی معتبر ہیں۔ آخری طبقے یعنی صدوقؒ کے مشائخ کے سوا؛ دیگر راویوں کی وثاقت منجملہ علی بن ابراہیم، ان کے والد اور ابو الصلت ذکر کی جا چکی ہے۔ مشائخ صدوقؒ کے طبقے میں بھی سات افراد ہیں کہ جن میں سے ایک ایک کی سوانح حیات کا جائزہ لازمی نہیں ہے بلکہ اس طبقے کا اعتبار ثابت کرنے کیلئے ان میں سے ایک ہی کی وثاقت کافی ہے، اسی وجہ سے ان میں سے صرف ایک شخص کے حالات یعنی اَحْمَدُ بْنُ زِیَادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْهَمَدَانِیُّ کو بطور مثال آپ کے سامنے پیش کریں گے۔ شیخ صدوقؒ کی گواہی کے مطابق وہ ایک متدین اور قابل اعتماد شخص ہیں؛ انہوں نے ان کے بارے میں لکھا ہے:
کان رجلا ثقة دینا فاضلا.
وہ ایک موثق، دیندار اور فاضل شخصیت تھے۔

←← دوسری روایت


حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ تَمِیمٍ الْقُرَشِیُّ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَدَّثَنَا اَبِی عَنْ اَحْمَدَ بْنِ عَلِیٍّ الْاَنْصَارِیِّ قَالَ: سَاَلْتُ اَبَا الصَّلْتِ الْهَرَوِیَّ فَقُلْتُ لَهُ کَیْفَ طَابَتْ نَفْسُ الْمَاْمُونِ بِقَتْلِ الرِّضَا ع مَعَ اِکْرَامِهِ وَ مَحَبَّتِهِ لَهُ وَ مَا جَعَلَ لَهُ مِنْ وِلَایَةِ الْعَهْدِ بَعْدَهُ فَقَالَ اِنَّ الْمَاْمُونَ اِنَّمَا کَانَ یُکْرِمُهُ وَ یُحِبُّهُ لِمَعْرِفَتِهِ بِفَضْلِهِ وَ جَعَلَ لَهُ وِلَایَةَ الْعَهْدِ مِنْ بَعْدِهِ لِیُرِیَ النَّاسَ اَنَّهُ رَاغِبٌ فِی الدُّنْیَا فَیُسْقِطَ مَحَلَّهُ مِنْ نُفُوسِهِمْ فَلَمَّا لَمْ یَظْهَرْ مِنْهُ فِی ذَلِکَ لِلنَّاسِ اِلَّا مَا ازْدَادَ بِهِ فَضْلًا عِنْدَهُمْ وَ مَحَلًّا فِی نُفُوسِهِمْ جَلَبَ عَلَیْهِ الْمُتَکَلِّمِینَ مِنَ الْبُلْدَانِ طَمَعاً فِی اَنْ یَقْطَعَهُ وَاحِدٌ مِنْهُمْ فَیَسْقُطَ مَحَلُّهُ عِنْدَ الْعُلَمَاءِ وَ بِسَبَبِهِمْ یَشْتَهِرُ نَقْصُهُ عِنْدَ الْعَامَّةِ فَکَانَ لَا یُکَلِّمُهُ خَصْمٌ مِنَ الْیَهُودِ وَ النَّصَارَی وَ الْمَجُوسِ وَ الصَّابِئِینَ وَ الْبَرَاهِمَةِ وَ الْمُلْحِدِینَ وَ الدَّهْرِیَّةِ وَ لَا خَصْمٌ مِنْ فِرَقِ الْمُسْلِمِینَ الْمُخَالِفِینَ اِلَّا قَطَعَهُ وَ اَلْزَمَهُ الْحُجَّةَ وَ کَانَ النَّاسُ یَقُولُونَ وَ اللَّهِ اِنَّهُ اَوْلَی بِالْخِلَافَةِ مِنَ الْمَاْمُونِ وَ کَانَ اَصْحَابُ الْاَخْبَارِ یَرْفَعُونَ ذَلِکَ اِلَیْهِ فَیَغْتَاظُ مِنْ ذَلِکَ وَ یَشْتَدُّ حَسَدُهُ لَهُ وَ کَانَ الرِّضَا ع لَا یُحَابِی الْمَاْمُونَ مِنْ حَقٍّ وَ کَانَ یُجِیبُهُ بِمَا یَکْرَهُ فِی اَکْثَرِ اَحْوَالِهِ فَیَغِیظُهُ ذَلِکَ وَ یَحْقِدُهُ عَلَیْهِ وَ لَا یُظْهِرُهُ لَهُ فَلَمَّا اَعْیَتْهُ الْحِیلَةُ فِی اَمْرِهِ اغْتَالَهُ فَقَتَلَهُ بِالسَّمِّ.
احمد بن علی انصاری کہتے ہیں: میں نے ابو الصلت سے سوال کیا کہ مامون کیسے امام رضاؑ کو قتل کرنے پر آمادہ ہو گیا حالانکہ وہ حضرتؑ کا احترام کرتا تھا اور آپؑ سے محبت کرتا تھا؟! ابو الصلت نے کہا: مامون، حضرتؑ کے فضائل کو جاننے کی وجہ سے ان سے محبت کرتا تھا اور اس نے آپؑ کو ولی عہد بنا دیا تاکہ لوگوں کو یہ دکھا سکے کہ حضرتؑ بھی دنیا کی طرف رغبت رکھتے ہیں اور اس طرح آپؑ کا مقام لوگوں کی نگاہوں میں متزلزل کر دے، مگر یہ امر امامؑ کی لوگوں کے سامنے منزلت بڑھنے کا سبب بنا، مامون ہر شہر کے متکلمین کو جمع کرتا تھا اس امید پر کہ ان میں سے کوئی حضرتؑ کو مغلوب کر دے اور لوگوں کی نگاہ میں آپؑ کا مقام گھٹا سکے؛ تاہم یہود، نصاریٰ، مجوس، صائبین، برہمنوں، دہریوں اور اسلامی فِرَق میں سے کسی نے بحث نہیں کی مگر یہ کہ حضرتؑ نے انہیں مغلوب کر دیا، لوگ کہتے تھے: خدا کی قسم! وہ مامون سے زیادہ خلافت کے سزاوار ہیں۔
جاسوس یہ خبریں مامون کو دیتے تھے اور اسی وجہ سے وہ غصے میں تھا اور اس کا امامؑ کی نسبت حسد بہت زیادہ ہو گیا، امامؑ مامون کی بالکل طرفداری نہیں کرتے تھے، نہ اس کی مدد کرتے تھے؛ اکثر اوقات اسے ایسا جواب دیتے تھے جو اسے ناپسند ہوتا تھا، پس انہی وجوہات سے اس کا امامؑ کی نسبت کینہ اور غصہ زیادہ ہو گیا، مگر اس کا اظہار نہیں کرتا تھا؛ جب حضرتؑ کو فریب دینے سے عاجز ہو گیا تو مکاری سے حضرتؑ کو زہر دے کر شہید کر دیا۔

←← تیسری روایت


حَدَّثَنَا اَبُو الطَّیِّبِ الْحُسَیْنُ بْنُ اَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّازِیُّ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُ بِنَیْسَابُورَ سَنَةَ اثْنَتَیْنِ وَ خَمْسِینَ وَ ثَلَاثِمِائَةٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ مَاجِیلَوَیْهِ قَالَ حَدَّثَنَا اَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الْبَرْقِیُّ قَالَ اَخْبَرَنِی اَبِی قَالَ اَخْبَرَنِی الرَّیَّانُ بْنُ شَبِیبٍ خَالُ الْمُعْتَصِمِ اَخُو مَارِدَةَ اَنَّ الْمَاْمُونَ لَمَّا اَرَادَ اَنْ یَاْخُذَ الْبَیْعَةَ لِنَفْسِهِ بِاِمْرَةِ الْمُؤْمِنِینَ وَ لِاَبِی الْحَسَنِ عَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضَا ع بِوَلَایَةِ الْعَهْدِ وَ لِفَضْلِ بْنِ سَهْلٍ بِالْوِزَارَةِ اَمَرَ بِثَلَاثَةِ کَرَاسِیَّ فَنُصِبَتْ‌ لَهُمْ فَلَمَّا قَعَدُوا عَلَیْهَا اَذِنَ لِلنَّاسِ فَدَخَلُوا یُبَایِعُونَ فَکَانُوا یَصْفِقُونَ بِاَیْمَانِهِمْ عَلَی اَیْمَانِ الثَّلَاثَةِ مِنْ اَعْلَی الْاِبْهَامِ اِلَی الْخِنْصِرِ وَ یَخْرُجُونَ حَتَّی بَایَعَ فِی آخِرِ النَّاسِ فَتًی مِنَ الْاَنْصَارِ فَصَفَقَ بِیَمِینِهِ مِنْ اَعْلَی الْخِنْصِرِ اِلَی اَعْلَی الْاِبْهَامِ فَتَبَسَّمَ اَبُو الْحَسَنِ الرِّضَا ع ثُمَّ قَالَ کُلُّ مَنْ بَایَعَنَا بَایَعَ بِفَسْخِ الْبَیْعَةِ غَیْرَ هَذَا الْفَتَی فَاِنَّهُ بَایَعَنَا بِعَقْدِهَا فَقَالَ الْمَاْمُونُ وَ مَا فَسْخُ الْبَیْعَةِ مِنْ عَقْدِهَا قَالَ اَبُو الْحَسَنِ ع عَقْدُ الْبَیْعَةِ هُوَ مِنْ اَعْلَی الْخِنْصِرِ اِلَی اَعْلَی الْاِبْهَامِ وَ فَسْخُهَا مِنْ اَعْلَی الْاِبْهَامِ اِلَی اَعْلَی الْخِنْصِرِ قَالَ فَمَاجَ النَّاسُ فِی ذَلِکَ وَ اَمَرَ الْمَاْمُونُ بِاِعَادَةِ النَّاسِ اِلَی الْبَیْعَةِ عَلَی مَا وَصَفَهُ اَبُو الْحَسَنِ ع وَ قَالَ النَّاسُ کَیْفَ یَسْتَحِقُّ الْاِمَامَةَ مَنْ لَا یَعْرِفُ عَقْدَ الْبَیْعَةِ اِنَّ مَنْ عَلِمَ لَاَوْلَی بِهَا مِمَّنْ لَا یَعْلَمُ قَالَ فَحَمَلَهُ ذَلِکَ عَلَی مَا فَعَلَهُ مِنْ سَمِّهِ.

جمع‌بندی

[ترمیم]

مذکورہ بالا تحریر میں امام رضاؑ کی شہادت کو دو طرح کی روایات؛ عام و خاص کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے۔ بیان کیا کہ یہ روایات متعدد ہیں یوں کہ ان تمام کو دیکھا جائے تو امرِ شہادت کا اطمینان ہو جاتا ہے اور ہمیں سند کا جائزہ لینے کی احتیاج بھی نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ جیسا کہ ملاحظہ کیا گیا، ان میں سے کچھ روایات تن و تنہا بھی علم رجال کی رو سے یقین کا باعث ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام) ج۲، ص۲۵۶۔    
۲. نگ: ترابی شهر رضایی، اکبر، پژوهشی در علم رجال، ص۳۴۵۔
۳. الفاضل اللنکرانی، نهایة التقریر فی مباحث الصلاة، تقریر بحث البروجردی، ج۳ ص۲۳۲، ناشر:مرکز فقه الائمة الاطهار علیهم السّلام۔    
۴. الموسوی الخوئی، السید ابو القاسم (متوفای۱۴۱۱ه)، معجم رجال الحدیث، ج۱۸، ص۳۰۰، الطبعة الخامسة، ۱۴۱۳ه ۱۹۹۲م۔    
۵. النجاشی الاسدی الکوفی، ابوالعباس احمد بن علی بن احمد بن العباس (متوفای۴۵۰ه)، فهرست اسماء مصنفی الشیعة المشتهر برجال النجاشی، ص۲۶۰، تحقیق:السید موسی الشبیری الزنجانی، ناشر:مؤسسة النشر الاسلامی قم، الطبعة:الخامسة، ۱۴۱۶ھ۔    
۶. الموسوی الخوئی، السید ابو القاسم (متوفای۱۴۱۱ه)، معجم رجال الحدیث، ج۱، ص۲۹۱، الطبعة الخامسة، ۱۴۱۳ه ۱۹۹۲م۔    
۷. النجاشی الاسدی الکوفی، ابوالعباس احمد بن علی بن احمد بن العباس (متوفی۴۵۰ه)، فهرست اسماء مصنفی الشیعة المشتهر برجال النجاشی، ص۲۴۵، تحقیق:السید موسی الشبیری الزنجانی، ناشر:مؤسسة النشر الاسلامی قم، الطبعة:الخامسة، ۱۴۱۶ھ۔    
۸. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام) ج۲، ص۲۵۶۔    
۹. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۲۶۱، تحقیق:تصحیح وتعلیق وتقدیم:الشیخ حسین الاعلمی، ناشر:مؤسسة الاعلمی للمطبوعات - بیروت – لبنان، سال چاپ:۱۴۰۴ - ۱۹۸۴ م۔    
۱۰. النجاشی الاسدی الکوفی، ابوالعباس احمد بن علی بن احمد بن العباس (متوفای۴۵۰ه)، فهرست اسماء مصنفی الشیعة المشتهر برجال النجاشی، ص۳۸۳، تحقیق:السید موسی الشبیری الزنجانی، ناشر:مؤسسة النشر الاسلامی قم، الطبعة:الخامسة، ۱۴۱۶ھ۔    
۱۱. النجاشی الاسدی الکوفی، ابوالعباس احمد بن علی بن احمد بن العباس (متوفای۴۵۰ه)، فهرست اسماء مصنفی الشیعة المشتهر برجال النجاشی، ص۳۵۴، تحقیق:السید موسی الشبیری الزنجانی، ناشر:مؤسسة النشر الاسلامی قم، الطبعة:الخامسة، ۱۴۱۶ھ۔    
۱۲. الطوسی، الشیخ ابوجعفر، محمد بن الحسن بن علی بن الحسن (متوفای۴۶۰ه)، الفهرست، ص۶۸، تحقیق:الشیخ جواد القیومی، ‌ ناشر:مؤسسة نشر الفقاهة، ‌ چاپخانه:مؤسسة النشر الاسلامی، الطبعة الاولی۱۴۱۷۔    
۱۳. النجاشی الاسدی الکوفی، ابوالعباس احمد بن علی بن احمد بن العباس (متوفای۴۵۰ه)، فهرست اسماء مصنفی الشیعة المشتهر برجال النجاشی، ص۳۹، تحقیق:السید موسی الشبیری الزنجانی، ناشر:مؤسسة النشر الاسلامی قم، الطبعة:الخامسة، ۱۴۱۶ھ۔    
۱۴. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا علیه السلام، ج۱، ص۲۲۷۔    
۱۵. الحلی الاسدی، جمال الدین ابو منصور الحسن بن یوسف بن المطهر (متوفای۷۲۶ه)، خلاصة الاقوال فی معرفة الرجال، ص۴۳۸، تحقیق:فضیلة الشیخ جواد القیومی، ناشر:مؤسسة نشر الفقاهة، الطبعة:الاولی، ۱۴۱۷ھ۔    
۱۶. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۲۵۴۔    
۱۷. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۲۴۲۔    
۱۸. الصدوق، ابوجعفر محمد بن علی بن الحسین (متوفای۳۸۱ه)، کمال الدین و تمام النعمة، ص۳۶۹، ناشر:‌ اسلامیة تهران‌، الطبعة الثانیة‌، ۱۳۹۵ ھ۔    
۱۹. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۲۳۹۔    
۲۰. القمی، ابی جعفر الصدوق، محمد بن علی بن الحسین بن بابویه (متوفای۳۸۱ه)، عیون اخبار الرضا (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۲۳۹۔    


ماخذ

[ترمیم]

موسسہ ولی‌عصر، ماخوذ از مقالہ گزارش‌های شهادت امام رضا (علیه‌السّلام) بر اساس کتاب عیون اخبار الرضا (علیه‌السلام)۔    






جعبه ابزار