[ترمیم] قدیم مصادر میں اس سے زیادہ ان کے بارے میں کچھ نہیں لکھا گیا لیکن متاخرین کی تحریروں میں منقول ہے کہ امیہ بن سعد بن زید طائی کوفہ کے رہنے والے تابعی اور امام علیؑ کے اصحاب میں سے تھے۔ انہوں نے کئی جنگوں بالخصوص جنگ صفین میں شرکت کی۔
انہوں نے مھادنہ کے ایام (یہ وہ دن ہیں کہ دونوں فوجوں میں مذاکرات تھے اور جنگ کی نوبت نہیں آئی تھی) میں امام حسینؑ کی کربلا آمد کی خبر سن کر کچھ افراد کے ہمراہ کوفہ سے خارج ہوئے اور آٹھ محرم کی رات کاروان حسینی کے ساتھ ملحق ہو گئے۔ آپ حضرتؑ کے ساتھ رہے یہاں تک کہ دس محرم کو عمر سعد کے پہلے حملے میں امامؑ کے چند دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے۔