[ترمیم] آب استنجا درج ذیل شرائط کیساتھ پاک ہے: 1) پانی کا رنگ ، بو یا ذائقہ تبدیل نہ ہو۔ 2) باہر سے پانی تک کوئی نجاست نہ پہنچے۔ 3) پیشاپ اور پاخانہ معمول سے زیادہ مخرج سے تجاوز نہ کرے۔
[ترمیم] وضو اور غسل آب استنجا کیساتھ جائز نہیں ہے۔ البتہ (اس کی طہارت کی بنا پر) اس کیساتھ نجس چیز کی تطہیر کے جواز میں اختلاف ہے۔ ان احکام میں پہلی اور دوسری مرتبہ کی دھوون (اس قول کی بنا پر کہ جس میں دھونے میں تعدد معتبر ہے) سے حاصل ہونے والے آب استنجا کے مابین کوئی فرق نہیں ہے۔