آٹھ محرم کی رات کے مصائب

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



محرم کی راتوں کے نام تعینی طور پر اور وقت گزرنے کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔ یہ کام اہل بیتؑ کے ذاکرین نے مخصوص راتوں جیسے عاشورا اور تاسوعا کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا ہے۔ آٹھ محرم کی رات منسوب ہے امام حسینؑ کے بڑے فرزند حضرت علی اکبرؑ سے، سید الشہداؑ کے بڑے فرزند خُلق و خُو میں پیغمبرؐ کے سب سے زیادہ مشابہہ تھے۔


علی ‌اکبرؑ کا نسب

[ترمیم]

حضرت علی ‌اکبرؑ امام حسینؑ کے بڑے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ لیلیٰ بنت ابی ‌مرة بن عروة بن مسعود، قبیلہ بنی‌ ثقیف سے تھیں. اکثر قدیم تاریخی منابع نے انہیں علی اکبر کے لقب سے یاد کیا ہے۔
[۱۰] نجاری، ابو نصر سهل ‌بن عبدالله، سر السلسلة العلویة، ص۳۰۔
کتابوں میں بوقت شہادت آپ کا سن ۱۸، ۲۳ یا ۲۵ سال ذکر کیا گیا ہے۔

پیغمبرؐ سے شباہت

[ترمیم]

حضرت علی اکبرؑ ظاہری اور خُلق و خو کے اعتبار سے پیغمبرؐ کے سب سے زیادہ مشابہہ تھے۔ حتی جب بھی اہل بیتؑ، نبی کریمؐ کی زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو آپ کو دیکھتے تھے۔ پیغمبرؐ سے آپؑ کی شباہت اس قدر زیادہ تھی کہ امام حسینؑ نے وداع کے وقت فرمایا: اَللّهُمَّ اشْهَدْ عَلی هؤُلاءِ الْقَوْمِ فَقَدْ بَرَزَ اِلَیْهِمْ غُلامٌ اَشْبَهُ النّاسِ خَلْقاً وَ خُلْقاً وَ مَنْطِقاً بِرَسُولِکَ کُنّا اِذَا اشْتَقْنا اِلی نَبِیِّکَ نَظَرْنا اِلی وَجْهِهِ. خدایا! اس قوم پر گواہ رہنا، اب وہ جوان ان کی طرف جا رہا ہے جو خلقت، خلق و خو اور بات کرنے میں سب سے زیادہ تیرے رسولؐ کے مشابہہ ہے، ہم جب بھی تیرے پیغمبرؐ کی زیارت کے مشتاق ہوتے تو اس جوان کے چہرے کو دیکھ لیتے تھے۔

بنی ‌ہاشم کے پہلے مجاہد

[ترمیم]

اکثر تاریخی منابع کے مطابق حضرت علی اکبرؑ بنی ہاشم کے پہلے فرزند تھے جو میدان کربلا میں گئے اور شہید ہوئے۔ جیسا کہ حضرت علی ‌اکبرؑ کے زیارت نامے میں آیا ہے: اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا اَوَّلَ قَتیلٍ مِنْ نَسْلِ خَیْرِ سَلیلٍ مِنْ سُلالَةِ اِبْراهیمَ الْخَلیلِ صَلَّ اللّه عَلَیْکَ وَ عَلی اَبیکَ سلام ہو آپ پر اے پہلے شہید، ابراہیم خلیل کے خاندان سے بہترین ہستی کے فرزند، اللہ آپ پر درود بھیجے اور آپ کے والد گرامی پر!

جہاد کی اجازت

[ترمیم]

بنی ہاشم کے جوانوں میں سب سے پہلے حضرت علی اکبرؑ جنگ کیلئے آمادہ ہوئے؛ اپنے والد گرامی کے پاس تشریف لے گئے، جنگ کی اجازت مانگی۔ پدر نے اجازت دی اور ناامیدی کے ساتھ ان کی قامت پر ایک نگاہ کی۔ اس موقع پر آپؑ کی آنکھوں سے اشک رواں ہو گئے۔ پھر آسمان کی طرف رخ کیا اور گریہ کیا؛ پھر فرمایا: اللهم اشهد فقد برز الیهم غلام اشبه الناس خلقاً و خلقاً و منطقاً برسولک (صلی‌الله‌علیه‌و‌آله‌وسلّم) و کنّا اذا اشتقنا الی نبیک نظرنا الیه
سید بن طاؤس کہتے ہیں: خاندان کے افراد کے سوا کوئی باقی نہیں رہا تھا۔ علی اکبرؑ جو زیبا ترین جوان تھے، باہر آئے اور اپنے پدر سے میدان کی اجازت مانگی۔ حضرت نے بھی اجازت دے دی۔ پھر ان کی طرف اس طرح دیکھا کہ جیسے ایک ناامید انسان دیکھتا ہے۔ ثم نظر الیه نظر آئس؛ پھر بلند آواز سے اس آیت کی تلاوت کی:
اِنَّ اللَّهَ اصْطَفی‌ آدَمَ وَ نُوحاً وَ آلَ اِبْراهِیمَ وَ آلَ عِمْرانَ عَلَی الْعالَمِینَ •••ذُرِّیَّةً بَعْضُها مِنْ بَعْضٍ وَ اللَّهُ سَمِیعٌ عَلِیمٌخدا نے آدم، نوح، آل ابراہیم اور آل عمران کو عالمین پر برتری دی ہے۔ یہ ایک دوسرے کی ذریت ہیں (پاکی، تقویٰ، فضیلت کو ایک دوسرے سے وراثت پاتے ہیں) اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے (اور اپنی رسالت کی راہ میں ان کی کوششوں سے آگاہ ہے)

میدان جنگ میں پیاس کا غلبہ

[ترمیم]

پھر علی بن الحسینؑ نے فوج پر حملہ کر دیا اور یہ رجز پڑھ رہے تھے:
انا علیّ بن الحسین بن علیّ•••نحن و بیت اللّه اولی بالنّبیّ‌•••من شبث و شمر ذاک الدّنیّ•••اضربکم بالسّیف حتّی انثنی‌•••ضرب غلام‌ هاشمیّ علویّ•••و لا ازال الیوم احمی عن ابی‌•••تاللّه لا یحکم فینا ابن الدّعی‌.
میں علی بن حسین بن علی ہوں، خانہ خدا کی قسم! ہم نبی کے اصل حقدار ہیں، شبث ربعی اور پست فطرت شمر سے؛ اس قدر تم پر تلوار چلاؤں گا کہ وہ لپٹ جائے؛ ہاشمی اور علوی جوان والی ضربیں لگاؤں گا؛ میں آج اپنے پدر گرامی کی حمایت کروں گا؛ خدا کی قسم! مشکوک النسب اور غیر باپ کی طرف منسوب شخص ہمارے اوپر حکومت نہیں کر سکے گا۔
کافی دیر تک جنگ کرنے کے بعد پیاس کا سخت غلبہ ہوا تو خیمے کی طرف واپس آ گئے اور عرض کیا: یا اَبَةُ! اَلْعَطَشُ قَدْ قَتَلَنی وَ ثِقْلُ الْحَدیدِ اَجْحَدَنی فَهَلْ اِلی شَرْبَةٍ مِن ماءِ سَبیلٍ اَتَقَوّی بِها عَلَی الْاَعْداءِ پدر جان! پیاس نے مجھے ہلاک کر دیا ہے اور لوہے(اسلحے) کی سنگینی نے مجھے مشقت میں ڈال دیا ہے۔ کیا ممکن ہے کہ مجھے ایک گھونٹ پانی مل سکتا ہے تاکہ دشمنوں کے مقابلے میں طاقت حاصل کر سکوں؟!
گرم موسم، گھوڑے کے میدان میں سرپٹ بھاگنے کی گرمی؛ یہ سب علی اکبر پر بہت سخت تھے؛ اسی لیے امام سے پورے ادب کے ساتھ یہ خواہش کی۔ مگر امام حسینؑ نے علیؑ کی یہ درخواست سن کر گریہ کیا اور فرمایا: میرے بیٹے! میرے لیے دشوار ہے کہ مجھ سے کچھ طلب کرو مگر میں اسے پورا نہ کر پاؤں۔ امامؑ نے اپنی انگوٹھی انہیں دی اور فرمایا: اسے دہن میں رکھ لو اور دشمن کی طرف لوٹ جاؤ، مجھے امید ہے کہ جلد ہی اپنے جد کے ہاتھوں سیراب ہو جاؤ گے۔

شہادت

[ترمیم]

شدید پیاس کے باوجود بڑی دلیرانہ جنگ کی اور دشمنوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا۔. علی‌ اکبرؑ نے ایک مرتبہ پھر اپنی شمشیر کے ساتھ حملہ کیا یہاں تک کہ مرۃ بن منقذ عبدی نے ایک ایسی ضربت ماری کہ انہیں زمین پر گرا دیا اور ایک گروہ نے ان کا محاصرہ کر کے ان کے پاکیزہ بدن کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ مرۃ بن منقذ کی ضربت کے بعد خوارزمی مزید لکھتا ہے کہ: اس وقت انہوں نے اپنا ہاتھ گھوڑے کی گردن پر ڈال دیا اور گھوڑا انہیں دشمن کی طرف لے گیا اور دشمنوں نے انہیں تلواروں سے قطعہ قطعہ کر دیا۔
مقاتل میں منقول ہے کہ جب ان کی شہادت کا وقت ہوا تو یہ ندا بلند کی: یا اَبَتاه هذا جَدّی رَسُولُ اللّه ِ (صلی‌الله‌علیه‌و‌آله‌وسلّم) قَدْ سَقانی بِکَاْسِهِ الْاَوْفی شَرْبَةً لا اَظْمَاُ بَعْدَها اَبَداً بابا! یہ میرے جد رسول اللہ ہیں جنہوں نے مجھے بہترین پانی سے سیراب کیا ہے کہ جس کے بعد مجھے ہرگز پیاس نہیں لگے گی۔ امامؑ جلدی سے علی اکبرؑ کے سرہانے پہنچے اور اشکبار آنکھوں سے فرمایا: قَتَلَ اللّهُ قَوْماً قَتَلُوک
بیٹا! خدا اس قوم کو قتل کرے جنہوں نے تجھے قتل کیا۔ پھر خم ہوئے اور علی کے خون آلود چہرے پر اپنا چہرہ رکھا: فَوَضَعَ خَدَّهُ عَلی خَدِّهِ پھر مزید کہا: علَیَ الدُّنیا بَعْدَکَ الْعَفا تیرے بعد اس دنیا کی زندگی پر خاک ہے!
علی اکبرؑ کی شہادت پر حضرت زینبؑ تیزی سے خیمہ گاہ سے باہر آئیں اور فریاد بلند کی: ہائے بھیا! ہائے میرے بھائی کے بیٹے! اور خود کو اس جوان کے پیکر پر گرا دیا۔ حسینؑ آپؑ کی جانب آئے اور انہیں خیمہ میں لے گئے۔ پھر بنی ہاشم کے جوانوں سے کہا: احملوا اخاکم اپنے بھائی کو خیمہ گاہ لے آؤ۔ جوان، انہیں لے گئے اور اسی خیمے کے سامنے کہ جس کے سامنے جنگ کر رہے تھے، انہیں زمین پر لٹا دیا۔ بنی ‌اسد کے ایک گروہ نے انہیں اپنے والد گرامی امام حسینؑ کے پاس سپرد خاک کر دیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. خلیفه ‌بن خیاط، تاریخ خلیفة بن خیاط، ص۱۷۹۔    
۲. طبری، محمد بن جریر، تاریخ الطبری، ج۴، ص۳۵۸۔    
۳. دینوری، ابن‌ قتیبه، المعارف، ص۲۱۳۔    
۴. ابن سعد، محمد، الطبقات الکبری، ج۵، ص۲۱۱۔    
۵. زبیری، مصعب بن عبدالله، نسب قریش، ص۵۷۔    
۶. بلاذری، احمد بن یحیی، انساب الاشراف، ج۳، ص۲۰۰۔    
۷. ابوحنیفه دینوری، احمد بن داوود، الاخبار الطوال، ص۲۵۶۔    
۸. طبری، محمدبن جریر، تاریخ الطبری، ج۵، ص۴۴۶۔    
۹. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۵۲۔    
۱۰. نجاری، ابو نصر سهل ‌بن عبدالله، سر السلسلة العلویة، ص۳۰۔
۱۱. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۴۔    
۱۲. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۴۔    
۱۳. ابن شهرآشوب، محمد بن علی‌، مناقب آل ابی‌طالب (علیهم‌السّلام)، ج۳، ص۲۵۷۔    
۱۴. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۴۔    
۱۵. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۷۔    
۱۶. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۴۔    
۱۷. ابن شهرآشوب، محمد بن علی‌، مناقب آل ابی‌طالب (علیهم‌السّلام)، ج۳، ص۲۵۷۔    
۱۸. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۴۔    
۱۹. ابن‌ طاووس، علی بن موسی، الملهوف فی قتلی الطفوف، ص۱۶۶۔    
۲۰. ابن‌ طاووس، علی بن موسی، الملهوف فی قتلی الطفوف، ص۱۶۶۔    
۲۱. ابن شهرآشوب، محمد بن علی‌، مناقب آل ابی‌طالب (علیهم‌السّلام)، ج۳، ص۲۵۷۔    
۲۲. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۷۔    
۲۳. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۴۔    
۲۴. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۴۔    
۲۵. شیخ صدوق، محمد بن علی، الامالی، ص۲۲۶۔    
۲۶. ابوحنیفه دینوری، احمد بن داوود، الاخبار الطوال، ص۲۵۶۔    
۲۷. طبری، محمد بن جریر، تاریخ الطبری ج۵، ص۴۴۶۔    
۲۸. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۵۲۔    
۲۹. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۶۔    
۳۰. شیخ مفید، محمد بن محمد، الارشاد فی معرفة حجج‌اللّه علی‌العباد ج۲، ص۱۰۶۔    
۳۱. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۵۔    
۳۲. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۵ به بعد۔    
۳۳. محمدی ری‌شهری، محمد، دانشنامه امام حسین (علیه‌السّلام) بر پایه قرآن، حدیث و تاریخ، ج۱۲، ص۱۰۶۔    
۳۴. سید ابن طاووس، علی بن موسی، اقبال الاعمال، ج۲، ص۵۷۳۔    
۳۵. مجلسی، محمدباقر، بحار الانوار، ج۴۵، ص۶۵۔    
۳۶. شوشتری، محمدتقی، قاموس الرجال، ج۷، ص۴۲۵۔    
۳۷. قمی، شیخ عباس، نفس المهموم، ص۲۸۳۔    
۳۸. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۴۔    
۳۹. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۴۔    
۴۰. ابن‌ طاووس، علی بن موسی، الملهوف فی قتلی الطفوف، ص۱۶۶۔    
۴۱. ابن شهرآشوب، محمد بن علی‌، مناقب آل ابی‌طالب (علیهم‌السّلام)، ج۳، ص۲۵۷۔    
۴۲. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۷۔    
۴۳. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۴۔    
۴۴. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۴۔    
۴۵. شیخ صدوق، محمد بن علی، الامالی، ص۲۲۶۔    
۴۶. آل عمران/سوره۳، آیه۳۳۔    
۴۷. آل عمران/سوره۳، آیه۳۴۔    
۴۸. ابن اعثم کوفی، ابومحمد احمد بن اعثم، الفتوح، ج۵، ص۱۱۵۔    
۴۹. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۷۔    
۵۰. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل‌ الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۵۔    
۵۱. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۵۔    
۵۲. ابوحنیفه دینوری، احمد بن داوود، الاخبار الطوال، ص۲۵۶۔    
۵۳. طبری، محمد بن جریر، تاریخ الطبری ج۴، ص۳۴۰۔    
۵۴. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۶۔    
۵۵. شیخ مفید، محمد بن محمد، الارشاد فی معرفة حجج‌اللّه علی‌العباد ج۲، ص۱۰۶۔    
۵۶. خوارزمی، موفق بن احمد، مقتل الحسین (علیه‌السّلام)، ج۲، ص۳۵۔    
۵۷. طبری، محمد بن جریر، تاریخ الطبری ج۴، ص۳۴۰۔    
۵۸. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۷۶۔    
۵۹. شیخ مفید، محمد بن محمد، الارشاد فی معرفة حجج‌اللّه علی‌العباد ج۲، ص۱۰۶۔    
۶۰. شیخ مفید، محمد بن محمد، الارشاد فی معرفه حجج الله علی العباد، ج۲، ص۱۰۷۔    
۶۱. طبری، محمد بن جریر، تاریخ الامم و الملوک، ج۵، ص۴۴۶-۴۴۷۔    
۶۲. ابوالفرج اصفهانی، علی بن حسین‌، مقاتل الطالبیین، ص۱۱۵۔    
۶۳. شیخ مفید، محمد بن محمد، الارشاد فی معرفة حجج‌اللّه علی‌العباد ج۲، ص۱۱۴۔    
۶۴. طبرسی، فضل بن حسن، اعلام‌الوری باعلام الهدی، ج۱، ص۴۷۰۔    


ماخذ

[ترمیم]
پایگاه اطلاع‌رسانی حوزه، ماخوذ از مقالہ «شب‌های دهه محرم»، نظر ثانی واضافات:ویکی فقہ ریسرچ بورڈ۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : عشرہ محرم کے مصائب




جعبه ابزار