تعارض حکومتی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



تعارضِ حکومتی سے مراد دلیلِ حاکم اور دلیلِ محکوم کے مدلول کے درمیان تنافی اور ٹکراؤ کا پایا جانا ہے۔


تعریف

[ترمیم]

تعارضِ حکومتی تعارضِ بدوی کی ایک نوع ہے جس کا مطلب دلیلِ حاکم اور دلیلِ محکوم کے مدلول کے درمیان تنافی و ٹکرا ؤ کا ہونا ہے۔ دلیلِ حاکم چونکہ دلیلِ محکوم پر ناظر ہوتی ہے اور اس کی تفسیر و تبیین کر رہی ہوتی ہے اس لیے اس کو مقدم کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے ان دونوں دلیلوں میں برپا تنافی و ٹکراؤ ختم کیا جاتا ہے، مثلا ایک دلیل کہتی ہے: اکرم العلماء، جبکہ دوسری دلیل کہتی ہے: إن العالم الفاسق لیس عندی بعالم۔ دوسری دلیل پہلی دلیل کے مفہوم کو تنگ کر رہی ہے اور اس پر حاکم و مقدم ہے۔
[۱] اصول فقہ، رشاد، محمد، ص۲۹۶۔
[۳] کفایۃ الاصول، فاضل لنکرانی، محمد، ج۶، ص۱۳۳۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. اصول فقہ، رشاد، محمد، ص۲۹۶۔
۲. الاصول العامۃ للفقہ المقارن، طباطبائی حکیم، محمد تقی، ص۳۶۷۔    
۳. کفایۃ الاصول، فاضل لنکرانی، محمد، ج۶، ص۱۳۳۔


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۳۲۵، مقالہِ تعارض حکومتی سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : اصولی اصطلاحات | تعارض ادلہ




جعبه ابزار