تعارض مرجحات

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



تعارضِ مرجحات دو یا چند متعارض اخبار میں دو یا چند مرجّحات کے باہمی ٹکراؤ و تنافی کو کہتے ہیں۔


اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

تعارضِ مرجحات سے مراد وہ تنافی و ٹکراؤ ہے جو دو یا چند متعارض خبر میں دو یا چند مرجحات کے درمیان برپا ہوتا ہے، مثلا ہمارے پاس دو احادیث ہیں جن میں باہمی طور پر تعارض پایا جاتا ہے، ان میں سے ایک خبر مرجح صدوری کی حامل ہے اور دوسری خبر مرجح جہتی رکھتی ہے۔

حکم

[ترمیم]

اصولیوں کے درمیان اس مورد میں مکلف کے وظیفہ کی نشاندہی پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض علماء قائل ہیں کہ مرجحاتِ صدوری کو دیگر مرجحات پر مقدم کیا جائے گا۔ جبکہ بقیہ علماء قائل ہیں کہ مرجحاتِ جہتی کو تمام مرجحات پر مقدم کیا جائے گا۔ شیخ رضا مظفر اپنی کتاب اصول الفقہ میں تحریر کرتے ہیں: وقد تتعارض المرجحات ویکون تقویة احداها مجالا لاجتهاد المجتهدین؛ مرجحات کبھی آپس میں تعارض رکھتے ہیں، ان میں سے ایک مرجحات کو تقویت دینا مجتہدین کے اجتہاد سے تعلق رکھتا ہے۔
[۱] اصول الفقہ، خضری، محمد، ص۴۲۲۔


مربوط عناوین

[ترمیم]

مرجحات کی ترتیب

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. اصول الفقہ، خضری، محمد، ص۴۲۲۔
۲. الفصول الغرویۃ فی الاصول الفقہیۃ، اصفہانی، محمد حسین، ص۴۴۲۔    
۳. کفایۃ الاصول، آخوند خراسانی، محمد کاظم بن حسین، ص ۴۵۶۔    
۴. اصول الفقہ، مظفر، محمد رضا، ج۲، ص۲۳۰۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۳۳۸، مقالہِ تعارض مرجحات سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    






جعبه ابزار