[ترمیم] خطابِ نفسی کے مقابلے میں خطابِ غیری آتا ہے۔ خطابِ نفسی اس خطاب کو کہتے ہیں جس کے بذاتِ خود متعلق میں مصلحت پائی جائے۔ جس جگہ خطاب کا مورد ہو وہ خود ہی مطلوب ہو اور مولی کی نظر میں یہ خطاب خود مدنظر اور مطلوب ہو، جیسے صلِّ کہ اس سے مطلوبِ اصلی خودِ نماز ہے۔