خلفہ
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
خَلفہ
علم فقہ کی اصطلاح ہے جس سے
دیات کے باب میں بحث کی جاتی ہے۔ خلفہ کا مطلب وہ اونٹنی ہے جو جفت گیری کے نتیجہ میں حاملہ ہونے کی قابلیت رکھتی ہو۔
[ترمیم]
خَلِفَۃ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب مشہور فقہاء کے نزدیک وہ اونٹنی ہے جو حاملہ ہو سکتی ہے۔ بعض کے نزدیک خلفہ کا معنی وہ اونٹنی ہے جس نے تازہ بچہ جنا ہے اور اس کا بچہ اس کے پیچھے پیچھے حرکت کرتا اور چلتا ہے۔
[ترمیم]
بعض فقہاء کرام کے مطابق اگر کوئی شخص
قتل کا مرتکب ہوتا ہے اور اس کا قتل شبہِ عمد کی بناء پر ہے تو وہ اختیاری صورت میں اونٹ بطور پر
دیت دے گا۔ قتل
شبہِ عمد کی صورت میں تیس (۳۰)
حقہ ، تیس ( ۳۰)
بنت لبون اور چالیس (۴۰) خلفہ یا وہ اونٹ جو پانچ سے آٹھ سال کی عمر کا ہے بطور دیت دے گا۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ج۳، ۴۸۳-۴۸۴۔