[ترمیم] فقہِ اسلامی میں نماز کے اوقات سے بحث کے دوران اس کلمہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ قرآن کریم میں پنجگانہ نمازوں کے اوقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس لفظ کے ذریعے زوالِ شمس کے وقت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
[ترمیم] دلوک سے مراد کیا ہے ؟ اس بارے میں اہل لغت اور مفسرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ان اقوال میں تین بنیادی قول درج ذیل ہیں: الف) زوالِ شمس ب) زوالِ شمس سے غروبِ آفتاب تک کا وقت ج) غروبِ آفتاب اہل لغت میں بعض نے تصریح کی ہے کہ دلوک سے مراد زوالِ شمس ہے اور اس کی تائید ہمیں صحیح السند روایاتِ آئمہ اطہارؑ سے بھی مل جاتی ہے۔