دو مظنون الصدور خبروں میں تعارض

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



دو مظنون الصدور خبروں میں تعارض سے مراد دو ایسی حدیثوں کے مدلول میں تنافی و ٹکراؤ ہے جو ظنی الصدور ہو۔


اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

دو مظنون الصدور خبروں میں تعارض کے مقابلے میں دو ایسی خبروں میں تعارض کا ہونا ہے جو مقطوع الصدور ہوں۔ مظنون الصدور دو خبروں میں تعارض کا مطلب یہ ہے کہ دو ایسی خبریں کے مدلول کے درمیان تنافی و تعرض جن کے معصومؑ سے صادر ہونے کا ظن حاصل ہو، مثلا دو خبر واحد کے مدلول کے درمیان تعارض، ایک خبر کہتی ہے: لحم الحمیر حرام؛ گدھے کا گوشت حرام ہے، جبکہ دوسری خبر واحد کہتی ہے: لحم الحمیر حلال؛ گدھے کا گوشت حلال ہے۔

ظنی الصدور دو خبروں کے مدلول میں تعارض پیش آنے کی صورت میں اگر جمع عرفی ممکن ہے تو اس جمع کو انجام دیں گے کیونکہ قاعدہ الجمع مھما أمکن أولی من الطرح کا تقاضا ہے کہ جب تک جمع کرنا ممکن ہو اس وقت تک جمع کرنا ضروری ہے، مثلا: مطلق کو مقید پر حمل کرنا، عام کو خاص پر حمل کرنا وغیرہ۔ اگر جمعِ عرفی ممکن نہ ہو تو باب التعارض کے قواعد اور مرجحات کی طرف رجوع کیا جائے گا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. المحکم فی اصول الفقہ، حکیم، محمد سعید، ج۶، ص۱۶۳۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۳۲۶، مقالہِ تعارض خبرین مظنون الصدور سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    






جعبه ابزار