[ترمیم] خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا طواف کہلاتا ہے اور طواف کے ہر چکر کو شَوۡط کہتے ہیں۔ ہر شوط یعنی طواف کے چکر کا آغاز حجر اسود سے ہوتا ہے اور اسی پر اس کا اختتام ہوتا ہے۔
[ترمیم] طواف کی دو اقسام ہیں: ۱. واجب طواف ۲. مستحب طواف واجب طوافحج اور عمرہ کے واجبات اور بنیادی ارکان میں سے ہے سوائے طواف النساء کے۔ طواف اس طرح سے حج اور عمرہ کا رکن ہے کہ اگر جان بوجھ کر ترک کر دیا جائے تو یہ حج و عمرہ کے بطلان کا باعث بن جائے گا۔