عبید بن زرارۃ بن اعین شیبانی
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
عبید بن زرارة بن اعین شیبانی بن
زرارة بن اعین،
موثق شیعہ راوی، ممتاز
فقیہ اور
امام باقرؑ و
امام صادقؑ کے اصحاب میں سے تھے۔ ان دونوں بزرگان اور ان کے والد سے زرارہ نے روایت کی ہے۔
[ترمیم]
عبید بن زرارة بن اعین بن سنسن شیبانی کوفی احول، اہل کوفہ، زرارۃ بن اعین کے فرزند اور امام باقرؑ، امام صادقؑ اور
امام کاظمؑ کے صحابی ہیں۔
عبید، امام باقرؑ اور
امام صادقؑ کے صحابی ہیں
اور انہوں نے ان دونوں بزرگان
اور ان کے والد سے روایت کی ہے۔
[ترمیم]
شیخ مفیدؒ آپ کو امام باقرؑ کے نمایاں راوی اور فقیہ قرار دیتے ہوئے ان کی توصیف میں کہتے ہیں: عبید ان فقہا میں سے ہیں جنہوں نے حلال و حرام کے مسائل کی ترویج کی اور بہت سے فتاویٰ میں مرجع کی حیثیت رکھتے تھے جبکہ آپ پر کسی کی جانب سے طعن یا مذمت واقع نہیں ہوئی ہے۔
ابوغالب بھی لکھتے ہیں کہ عبید نے بذات خود امام صادقؑ سے ملاقات کی اور آپ سے کچھ روایات نقل کی ہیں اور
کلینیؒ کی نقل کے مطابق آپ نے امام باقرؑ سے بھی کچھ احادیث روایت کی ہیں۔
آپ ایک جلیل القدر اور ثقہ راوی تھے
اور ابوغالب کے بقول، عبد الله بن جعفر کی امامت کے حوالے سے شیعوں میں شبہہ پیش آنے کے بعد انہیں شیعوں کا نمائندہ منتخب کیا گیا اور آپ
مدینه تشریف لے گئے
اور بظاہر امام کاظمؑ کی خدمت میں شرفیاب ہوئے اور
ابن ندیم کے بقول ان کی آنکھ میں بھینگا پن تھا۔
[ترمیم]
عبید کے شاگرد و راوی بھی تھے کہ جن میں سے
قاسم بن اسماعیل قرشی،
حماد بن عثمان اور
عبد الله بن بکیر دیکھے جا سکتے ہیں، کتاب الحدیث ان کی تالیف ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
پژوهشگاه فرهنگ و معارف اسلامی، دائرة المعارف مؤلفان اسلامی، ج۱، ص۵۱۰-۵۱۱، ماخوذ از مقالہ «عبید شیبانی»۔