قعنب بن عمرو تمری

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



قعنب بن عمرو تمری کا شمار شہداء کربلا میں ہوتا ہے۔ آپ کا نام زیارت ناحیہ میں وارد ہوا ہے جسے سید ابن طاووس اور ابن مشہدی نے نقل کیا ہے۔


قعنب بن عمرو کے نام کی تحقیق

[ترمیم]

بعض زیارات میں آپ کا نام قَعْنَب بْنِ عَمْرٍو التَّمْرِي‌ وارد ہوا ہے۔ نیز بعض کتابوں میں قعنب کی جگہ قصب ذکر ہوا ہے۔
[۱] عاشورا چہ روزيست، ص ۲۵۴.
جبکہ آپ کا لقب تمری اور بعض جگہوں میں نمری وارد ہوا ہے۔
[۲] مامقانی، عبد اللہ، تنقيح المقال، ج ۲، حرف قاف، ص ۲۹۔


امام حسینؑ کے ساتھ پیوست ہونا

[ترمیم]

قعنب تمری جوکہ عمرو کے فرزند تھے کا شمار بصرہ کے شیعوں میں ہوتا ہے۔ وارد ہوا ہے کہ جب مسعود بن عمرو نہشلی نے امام حسینؑ کو خط لکھا اور حجاج بن بدر تمیمی سعدی وہ خط لے کر امام حسینؑ کی طرف پہنچا تو اس وقت قعنب بھی ان کے ہمراہ امام حسینؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے لشکر میں ضم ہو گئے۔ روز عاشور تک آپ امام حسینؑ کے ساتھ ٹھہرے رہے۔

قعنب کی شہادت

[ترمیم]

وارد ہوا ہے کہ روز عاشور جب جنگ اوج کو پہنچی تو آپ امام حسینؑ کے سامنے میدان میں حاضر ہوئے اور تا شہادت استقامت کے ساتھ میدان میں مبارزہ آرائی کرتے رہے۔ روز عاشور امام حسینؑ کا پہلا دستہ شہید ہوا اس میں قعنب کا شمار ہوتا ہے۔ بعض محققین کا کہنا ہے کہ آپ نے دشمن سے روبرو جنگ کی اور اسی مبارزہ آرائی میں آپ شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

زیارت ناحیہ میں قعنب کا نام

[ترمیم]

امام زمانؑ کی طرف منسوب معروف زیارت جوکہ زیارت ناحیہ کے عنوان سے پہچانی جاتی ہے میں آپ کا نام آیا ہے اور آپ پر سلام بھیجا گیا ہے۔ زیارت ناحیہ کے الفاظ یہ ہیں: السَّلَامُ عَلَى قَعْنَبِ بْنِ عَمْرٍو التَّمْرِي‌؛ قعنب بن عمرو تمری پر سلام ہو۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. عاشورا چہ روزيست، ص ۲۵۴.
۲. مامقانی، عبد اللہ، تنقيح المقال، ج ۲، حرف قاف، ص ۲۹۔
۳. گروہ مؤلفین، ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین علیہ السلام، ص ۴۰۴۔    
۴. گروہ مؤلفین، ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین علیہ السلام، ص ۴۰۴۔    
۵. ابن طاووس، سید علی بن موسی، الاقبال بالاعمال الحسنۃ، ج۳، ص۷۸۔    


مأخذ

[ترمیم]

پژوہشی پیرامون شہدای کربلا، جمعی از نویسندگان، ص۳۱۶۔    






جعبه ابزار