مادہ نہی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



اس عنوان كے تحت مادہِ نہی كے معانى سے بحث كى جاتى ہے۔ مادہِ نہى سے مراد نون - ھاء - ىاء (ن-ه - ی) ہے۔


مادہِ نہى كے معانى

[ترمیم]

مادہِ نہی كے حروف ن، ه، ی ہىں۔ لغت مىں اس كے معنى شىء كو ترك كرنے كو طلب كرنا، باز آ جانا اور غايت تك پہنچنے كے ذكر ہوئے ہىں۔ اصطلاح مىں اس سے مراد اىك بلند مرتبہ شخص (جو بلند مقام و منزلت كا مالك ہے) كا اپنے سے پست و ادنى (جو پست مقام كا مالك ہے) سے كلمہِ نہى اور اس كے مشتقات كا استعمال كر كے كسى كام ىا فعل كو ترك كرنے كا تقاضا كرنا ہے۔

مادہِ نہى كا ظہور

[ترمیم]

قدماء كے درمىان مشہور ىہ ہے كہ نہى كے معنى فعل ىا كسى كام كے ترك كو طلب كرنا ہے۔ ان مىں سے بعض نے نہى كا معنى كسى كام ىا فعل كا اقدام كرنے سے اپنے آپ كو روكنا ىا اپنے نفس كو كام كے انجام دىنے سے قابو كرنا كىا ہے؛ البتہ متأخرىن مىں مشہور اصولى قائل ہىں كہ نہی كا معنى زجر و ردع ىعنى كسى كام كى انجام دہى سے منع كرنا اور روك دىنا كے ہىں۔ نہى بمعنى منع كرنا اعتبارى لحاظ سے ہے نہ كہ تكوىنى اعتبار سے۔
مشہور اصولى قائل ہىں كہ نہى كا ظہور حرمت اور حرام قرار دىنے مىں ہے۔
[۶] خوئی، ابو القاسم، محاضرات فی اصول الفقہ، ج ۴، ص ۸۱۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. مصطفوی، حسن، التحقیق فی کلمات القرآن الکریم، ج۱۲، ص ۲۶۴۔    
۲. صدر، محمد باقر، دروس فی علم الاصول، ج ۱، ص ۲۰۲۔    
۳. آخوند خراسانی، محمد کاظم بن حسین، کفایہ الاصول، ص ۱۸۲۔    
۴. مظفر، محمد رضا، اصول الفقہ، ج ۱، ص ۔ ۱۰۵    
۵. عراقی، ضیاء الدین، نہایہ الافکار، ج ۲،۱، ص ۴۰۲۔    
۶. خوئی، ابو القاسم، محاضرات فی اصول الفقہ، ج ۴، ص ۸۱۔
۷. صاحب معالم، حسن بن زین الدین، معالم الدین و ملاذ المجتہدین، ص ۹۹۔    


مأخذ

[ترمیم]
فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، برگرفتہ از مقالہ ماده نہی۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : اصولی اصطلاحات | بحث نہی | مباحث الفاظ




جعبه ابزار