[ترمیم] امام حسینؑ کی شہادت کے باعث ماہِ محرم، غم و اندوہ اور عزاداری کا مہینہ ہے۔ ماہ محرم میں بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں کہ جن میں سے ذیل میں بعض کی طرف اشارہ کیا جائے گا: غزوہ ذات الرّقاع ، فتح خیبر ، واقعہ کربلا، تاسوعا اور عاشورا، امام حسینؑ کی شہادت اور امامؑ کے اہل بیت کی کوفہ و شام میں اسارت۔ اسی طرح منقول ہے کہ مامون عباسی کے بھائی محمد امین کا قتل ، جعفر برمکی کا قتل اور آل برمک اور برامکہ کی حکومت کی تحلیل، ہلاکو خان کا مستعصم عباسی پر حملہ اور بنی عباس کی حکومت کا خاتمہ اسی مہینے میں ہوا۔ حضرت ادریسؑ کا آسمان کی طرف عروج ، حضرت زکریاؑ کی دعا، حضرت موسیؑ کا دریا سے عبور اور فرعونیوں کا نیل میں غرق ہونا اور اصحاب فیل کا عذاب بھی اسی ماہ میں واقع ہوا ہے۔