مجید (قرآن)
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
مجبد عربی زبان کا لفظ ہے جس کے مشتقات کلام عرب میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔ اس صفت سے بزرگ ہستیاں کو متصف کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی کے اوصاف میں سے ایک صفت اس کا مجید ہونا ہے جیساکہ قرآن میں وارد ہوا ہے:
إِنَّهُ حَميدٌ مَجيد؛ وہ حمید مجید ہے۔
یہی صفت اللہ تعالی نے
قرآن کریم کے لیے بھی استعمال کی ہے۔ قرآن میں اللہ تعالی نے اس عظیم و مقدس کتاب کے کئی اوصاف بیان کیے ہیں، مثلا
قرآن کی صفت کریم، مجید وغیرہ۔ انہی اوصاف میں سے ایک صفت مجید ہے۔
[ترمیم]
قرآن کریم کی آیات میں قرآن کے جو اوصاف وارد ہوئے ہیں ان میں سے
کریم (قرآن) کی طرح ایک وصف مجید ہے۔ ارشاد باری تعالی ہوتا ہے:
ق وَالْقُرْآنِ الْمَجيد؛ قاف قرآن مجید کی قسم
سورۃ البروج میں اللہ تعالی کا ارشاد ہوتا ہے:
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجيد؛ بلکہ وہ قرآن مجید ہے۔
[ترمیم]
مَجِیۡد عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ
مَجۡدٌ سے مشتق ہے۔ اس کے لغوی معنی جلالت و عظمت، کرم میں انتہاء اوجِ بلندی تک پہنچنا اور بزرگی و شرافت کے ہیں۔
[ترمیم]
قرآن کریم اللہ تعالی کی کتاب ہے۔ اس عظیم کتاب کے بلند و عمیق
معارف اور حقائق کی عین مطابق ہدایت و رہنمائی کی وجہ سے اس کو غیر معمولی بلندی و عظمت حاصل ہے۔ نیز اللہ تعالی نے اس کے دیکھنے، پڑھنے، تلاوت کرنے، اس کے معانی پر غور و فکر کرنے، اس معارف سے قلوب کو منور کرنے، اس کی
ہدایت کے مطابق عمل کرنے اور اس پر
ایمان لانے کا عظیم اجر رکھا ہے اور اس سے وابستہ ہونے والے کو قدر و منزلت کا حامل شمار کیا ہے۔ انہی شرف و منزلت اور عظمت و جلالت کی بناء پر
قرآن کو مجید کے وصف کے ساتھ متصف کیا جاتا ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگنامہ علوم قرآنی، یہ تحریر مقالہ مجید (قرآن) سے مأخوذ ہے۔