مرتد فطری

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



جس شخص کے والدین میں سے ایک یا دونوں مسلمان ہوں اور وہ اسلام لانے کے بعد اسلام سے پھر جائے تو اس پر مرتد فطری کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ علم فقہ میں بالخصوص باب الحدود میں مرتد سے بحث کی جاتی ہے۔


مرتد فطری کی تعریف

[ترمیم]

ارتداد سے مراد اسلام لانے کے بعد اسلام کا انکار کرنا اور اس کو چھوڑ دینا ہے۔ علم فقہ میں مرتد کی دو اقسام بیان کی گئی ہیں: ۱۔ مرتد ملی، ۲۔ مرتد فطری۔ مرتد فطری سے مراد وہ شخص ہے جس کے انعقادِ نطفہ اور پیدائش کے بعد اس کے والدین میں سے کوئی ایک مسلمان ہو اور اس کے بعد جب وہ بالغ ہوا ہو تو اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کو ترک کر دیا ہو اور کفر اختیار کر لیا ہو۔

مرتد فطری کے احکام

[ترمیم]

فقہاء کرام نے فقہ کے مختلف ابواب میں مرتدِ فطری کے احکام بیان کیے ہیں جن میں سے بعض کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے:
۱) اگر کوئی شخص مرتد فطری ہو تو اس کی بیوی اس شخص سے فورا جدا ہو جائے گی اور طلاق کے بغیر اس کا نکاح باطل ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں خاتون عدتِ وفات گزارے گی۔
۲) کوئی شخص بالغ ہونے کے بعد اسلام قبول کرے اور پھر کافر ہو جائے جبکہ پیدائش کے وقت اس کے والدین میں سے دونوں یا ایک مسلمان تھا تو جسے ہی وہ مرتد ہو گا اس کے اموال کو اسی طرح اس کے ورثہ میں تقسیم کر دیا جائے گا جیسے میت کے ورثاء میں مال کو تقسیم کیا جاتا ہے۔ البتہ اگر کوئی قرض دار ہے جس کا قرض ادا کرنا ہے تو پہلے مرتد فطری کے مال سے قرض ادا کیا جائے گا اور اس کے بعد ورثہ میں مال کو تقسیم کیا جائے گا۔ پس مرتد فطری مال کے اعتبار سے مثل میت ہے۔
۳) مرتد فطری کی توبہ قابل قبول نہیں ہے اور اس کو قتل کیا جائے گا اگرچے باطنی طور پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس کی توبہ قابل قبول ہے۔ یہ احکام اس مرد کے ساتھ خاص ہیں جو مرتد فطری ہوا ہے۔ جبکہ خاتون اگر مرتد فطری ہو جائے تو نہ اس کے مال کو ورثہ میں تقسیم کیا جائے گا اور نہ اس کو قتل کیا جائے گا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلۃ، ج ۲، ص ۳۹۴۔    
۲. نجفی جواہری، محمد حسن، جواہر الکلام، ج ۴۱، ص ۶۰۲۔    
۳. خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلۃ، ج ۲، ص ۳۹۵۔    
۴. علامہ حلی، حسن بن یوسف، منتہی المطلب، ج ۱، ص ۴۷۵۔    


مأخذ

[ترمیم]

سایت پژوہہ    
بعض مطالب ویکی فقہ اردو کی طرف سے اضافہ کیے گئے ہیں۔
ثقات فقہ مطابق مذہب اہل بیت، ج۱، ص۳۶۶۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : ارتداد | فقہی اصطلاحات




جعبه ابزار