مقدمہ عرفی

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



مقدمہِ عرفی سے مراد عرف کے توسط سے کسی امر کا بعنوان مقدمہ متعین ہونا ہے۔


تعریف

[ترمیم]

مقدمہِ عرفی اس مقدمہ کو کہتے ہیں عرف کی نگاہ میں عادتًا جس پر ذی المقدمہ کا تحقق موقوف ہو، اگرچے عقل کے نزدیک ذی المقدمہ کا اس کے بغیر متحقق ہونا بھی ممکن ہے، جیسے عرف کی نگاہ میں عادتًا گھر کے دروازے سے گزر کر گھر میں داخل ہوا جاتا ہے، اگرچے عقل کی رُو سے دیوار کے راستے بھی گھر میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔

مقدمہِ عرفی کی مختلف صورتیں

[ترمیم]

مقدمہِ عرفی کی دو صورتیں متصور کی جا سکتی ہیں:

← پہلی صورت


بعض اوقات مقدمہِ عرفی اس طرح ہوتا ہے کہ عرف کی نظر میں اس کی ذی المقدمہ سے جدائی کا احتمال موجود ہوتا ہے، جیسے حاجی حضرات پاکستان سے حج کے لیے عموما ہوائی جہاز یا بحری جہاز کے ذریعے سے جاتے ہیں، اس کے باوجود عرف کی نظر میں ان کے بیدل جانے کا احتمال وجود رکھتا ہے۔ لیکن عرف کی عادت اور سیرت اس کے برخلاف ہے۔ بلا شک و شبہ اس قسم کا مقدمہ مقدمہ واجب کی بحث سے خارج ہے۔ کیونکہ مقدمیت کا ملاک و معیار یہ ہے کہ مقدمہ کے منتفی ہونے سے ذی المقدمہ بھی منتفی ہو جائے اور یہ ملاک اس مورد میں موجود نہیں ہے۔

← دوسری صورت


بعض اوقات مقدمہ عرفی اس طرح سے ہوتا ہے کہ عرف کے نزدیک اس کا ذی المقدمہ سے جدائی کا امکان موجود نہیں ہوتا، اگرچہ عقل کے مطابق یہ جدائی ممکن ہے، جیسے ایک بلند و بالا عمارت میں اوپر جانے کے لیے لیفٹ کو استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ عادتًا انسان اڑ کر اوپر نہیں جا سکتا، اگرچے عقل انسان کے اڑ کر جانے کو محال قرار نہیں دیتی۔ یہ قسم مقدمہِ واجب میں محل نزاع ہے۔
[۱] منہاج الاصول، عراقی، ضیاء الدین، ج۱، ص ۲۸۰-۲۷۹۔
[۵] کفایۃ الاصول، فاضل لنکرانی، محمد، ج۲، ص۱۸۰۔
[۶] سیری کامل در اصول فقہ، فاضل لنکرانی، محمد، ج۴، ص ۵۳۹-۵۳۵۔
[۹] منتہی الاصول، بجنوردی، حسن، ص۲۸۴۔
[۱۰] تقریرات اصول، شہابی، محمود، جزء ۲، ص۶۵۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. منہاج الاصول، عراقی، ضیاء الدین، ج۱، ص ۲۸۰-۲۷۹۔
۲. مقالات الاصول، عراقی، ضیاء الدین، ج۱، ص۲۹۸۔    
۳. فوائد الاصول، نائینی، محمد حسین، ج۱، ص۲۷۱۔    
۴. فرہنگ تشریحی اصطلاحات اصول، ولائی، عیسی، ص۳۴۰۔    
۵. کفایۃ الاصول، فاضل لنکرانی، محمد، ج۲، ص۱۸۰۔
۶. سیری کامل در اصول فقہ، فاضل لنکرانی، محمد، ج۴، ص ۵۳۹-۵۳۵۔
۷. کفایۃ الاصول، آخوند خراسانی، محمد کاظم بن حسین، ص ۱۱۷-۱۱۶۔    
۸. الوصول الی کفایۃ الاصول، شیرازی، محمد، ج۲، ص ۲۴-۲۱۔    
۹. منتہی الاصول، بجنوردی، حسن، ص۲۸۴۔
۱۰. تقریرات اصول، شہابی، محمود، جزء ۲، ص۶۵۔


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌ نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۷۸۰، مقالہِ مقدمہ عرفی سے یہ تحریر لی گئی ہے۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : اصولی اصطلاحات | مقدمہ | مقدمہ واجب




جعبه ابزار