[ترمیم] مولانا سید حسین احمد مدنی سنہ ۱۳۱۶ میں مدینہ گئے اور ۱۸ سال تک وہیں رہے اور تدریس کرتے رہے۔ پھر ہندوستان واپس آئے اور سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہو گئے۔ انہیں انگریزوں نے قید کر لیا۔ وہ جمعیت العلماء ھند اور کانگریس کے رہنما تھے۔ سیاست اور تصوف میں بہت سی کتابیں لکھیں۔ شیخ الحدیث تھے اور چند مرتبہ جمعیت العلماء کے سربراہ بنے۔