پرندے کے پر
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
بال فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب پرندے کے
اعضاء پر اُگے ہوئے پَر ہیں۔ علم فقہ میں
ذبح اور
شکار کے باب میں اس سے گفتگو کی جاتی ہے۔
[ترمیم]
پرندے کے
حلال ہونے کی علامات میں سے ایک علامت اس کے پروں کا ہونا ہے۔ اگر کسی پرندے کے
حلال ہونے کے بارے میں شک میں گرفتار ہو جائیں اور نہیں معلوم کہ یہ پرندہ حلال ہے یا
حرام ہے ہے تو دیکھا جائے گا کہ فضاء میں اڑتے ہوئے وہ پروں کو زیادہ ہلاتا اور پھڑپھڑاتا ہے یا پروں کو کم حرکت دیتا ہے اور زیادہ ساکن رکھتا ہے؟ اگر پروں کو زیادہ پھڑپھڑائے تو وہ پرندہ
حلال شمار ہو گا اور اگر پروں کو زیادہ ساکن اور بے حرکت رکھے تو وہ پرندہ
حرام شمار ہو گا۔
[ترمیم]
پرندے کو جب
ذبح کیا جائے اور وہ
ذبح کے وقت پروں کو بند کر لے تو وہ پرندہ
مکروہ ہو جائے گا۔ پس جب پرندہ ذبح ہو تو اس کو پھڑپھڑانا چاہیے ورنہ پرندہ
مکروہ کہلائے گا۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت علیہم السلام ج۲، ص۵۵۔