حدیث حسن صحیح
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
حدىث حسن صحىح
علم حدیث كى اىك اصطلاح ہے۔ ىہ
حدیث حسن سے بالاتر اور
حدیث صحیح سے كمتر شمار ہوتى ہے۔
[ترمیم]
علومِ حدىث كے بعض ماہرىن جن مىں سے اىك
ترمذی ہىں نے بعض
روایات كا حكم اس طرح بىان كىا ہے: «هذا حدیث حسن صحیح»۔ بعض محققىن كے نزدىك ترمذى كے اس وصف سے مراد ايسى حدىث ہے جو حسن سے بالاتر اور صحىح سے كمتر ہے۔
بعض نے اس عبارت پر اعتراض كىا ہے كہ حدىث حسن قاصر ہے صحىح سے تو كىسے ممكن ہے كہ اىك حدىث كو حسن ہونے كى وجہ سے قاصر بھى تسلىم كىا جائے اور اسى وقت صحىح ہونے كى وجہ سے اس كے قاصر ہونے كى نفى بھى كى جائے؟! اس طرح اىك ہى شىء كا اثبات اور اسى وقت نفى كرنا لازم آئے گا، كىونكہ حدىث ىا تو حسن ہو گى ىا صحىح۔ اگر حدىث حسن درجہ كى ہے تو صحىح نہىں كہلائے گى كىونكہ صحىح كہلانے سے قاصر ہے اور اگر صحىح ہے تو حسن نہىں كہلا سكتى !! پس ہر دو كو اىك حدىث مىں كسىے جمع كىا جا سكتا ہے؟
دىگر بعض نے اس كا جواب دىا ہے : اس سے مراد وہ
حدیث ہے جس كے دو طرىق و سندىں وارد ہوئى ہىں جن مىں سے اىك سند حسن درجہ كى ہے اور دوسرى صحىح درجے كى۔
اس توجىہ كو ردّ كرتے ہوئے جوابًا بىان كرتے ہىں: جامع ترمذى مىں جو احادىث موجود ہىں وہ اىك سے زىادہ طرىق نہىں ركھتىں۔ كتنى اىسى احادىث جامع ترمذى مىں موجود ہىں جن كو ترمذى نے «حسن صحیح» كہا ہے لىكن ان كا فقط اىك طرىق اور سند ہے۔
اس اعتراض كے تقرىبا پانچ جوابات دىئے گئے ہىں طولانىت كى وجہ سے ان سے صرفِ نظر كىا جا رہا ہے۔
[ترمیم]
اس اصطلاح كو خبر حسن صحىح ، رواىت حسن صحىح اور حسن صحىح سے بھى تعبىر كىا جاتا ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
پایگاه مدیریت اطلاعات علوم اسلامی، ماخوذ از مقالہ حدیث حسن صحیح، تاریخ لنک ۱۳۹۶/۶/۲۲۔