غور طلب بات یہ ہے کہ جعفر سنہ آٹھ ہجری کو شہید ہوئے مگر ان دونوں کی شہادت واقعہ کربلا کے بعد ہوئی اور ان دو واقعات کے مابین پچاس سال کا فاصلہ ہے۔ اگر جعفر کے بیٹے اس وقت تک زندہ تھے تو ان کا سن پچاس برس سے زیادہ تھا اور قطعا بچے یا جوان نہیں تھے۔ طبری نے انہیں عبد اللہ جعفر کے بیٹے یا ان کے نواسے کہا ہے۔
یہی امر سبب ہے کہ ہم یہ احتمال دیں کہ خوارزمی میں بھی جعفر کی اولاد سے مقصود ان کے نواسے ہیں نہ کہ ان کے بیٹے۔ مرحوم شیخ صدوقؒ نے انہیں مسلم بن عقیل کی اولاد میں سے شمار کیا ہے اور داستان کو مقتل خوارزمی کی روایت سے کچھ اختلاف کے ساتھ نقل کیا ہے۔