اعلم فالاعلم
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
اعلم فالاعم فقہى اصطلاح ہے جس كو تقلىد كے باب مىں زىر بحث لاىا جاتا ہے ۔ اىك مسئلہ فقہى مىں دوسرے مجتہد كى طرف رجوع كرنے كے مورد مىں اس اصطلاح سے استفادہ كىا جاتا ہے۔
[ترمیم]
اَعلم عربى زبان مىں اسم تفضىل ہے جس سے مراد دوسروں كى نسبت زىادہ علم ركھنے والا ہے۔ فقہى احكام كے ذىل مىں مذكور ہے كہ تقلىد كرتے ہوئے اعلمىت كى رعاىت كى جائے۔ ىعنى مقلِّد كى نظر مىں اہل علم مىں سے جو سب سے زىادہ علم ركھتا ہے اس كے فتاوى كى طرف رجوع كرے۔ انہى مسائل كے ذىل مىں الاعلم فالاعلم كى اصطلاح استعمال كى جاتى ہے۔
اعلم فالاعلم ىعنى اعلم كے بعد جو سب سے زىادہ علم ركھتا ہے اس كى رعاىت كرنا ہے۔
احکام فقہى مىں الاعلم فالاعلم كى رعاىت كرنے سے مراد ىہ ہے كہ جس مسئلہ مىں يہ اصطلاح استعمال ہو اس مسئلہِ شرعى مىں
مقلد دىگر
مجتہد كے
فتوی كے مطابق عمل كر سكتا ہے بشرطىكہ جس عالم كى طرف وہ رجوع كر رہا ہے مقلد كى نظر مىں اس كا علم اس كے
مرجع تقلید كے علم سے كمتر اور دىگر مراجع تقلىد كے علم سے زىادہ ہو۔ اگر اس مرجع دوم جس كى طرف مقلد نے رجوع كىا ہے اس نے بھى اس مسئلہ مىں
احتیاط واجب كہا ہے تو وہ تىسرے مجتہد جس كا علم اس كى نظر مىں دوسرے مرجع سے كمتر اور بقىہ مراجع عظام كے علم سے زىادہ ہے كى طرف رجوع كر سكتا ہے۔ اكثر و بىشتر ىہ اصطلاح اس جگہ استعمال كى جاتى ہے جس
مسئلہ مىں مرجعِ تقلىد احتىاط واجب ذكر كرے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
سایت پرسمان