مجتہد

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



مجتہد اس شخص كو كہتے ہیں جو حکم شرعی فرعی كو معتبر منابع سے استنباط كرنے كا مَلَکہ اور عملى صلاحىت ركھتا ہو۔


مجتہد كى تعریف

[ترمیم]

مجتہد اس فرد كو كہتے ہے جس ميں مختلف علوم پر دسترس ركھنے اور خاص علمى شرائط كا حامل ہونے كى بناء پر ملكہ اور ايسى نفسانى حالت ایجاد ہو جاتى ہے جس كى وجہ سے وہ عملى طور پر یہ صلاحىت ركھتا ہے كہ حكم شرعى کے فرعی مسائل كو معتبر منابع سے دلائل اور اصول و قواعد كے ذرىعے استنباط كر سكتا ہے۔ اس معنی میں مجتہد کو فقیہ بھی کہتے ہیں۔

مرزا قمى كى نظر مىں مجتہد

[ترمیم]

صاحب قوانین مرزا قمى كى نظر مىں کلمہِ مجتہد دو معنى مىں استعمال ہوتا ہے:
۱. مجتہد بمعنى عالم، اس كے مقابلے میں مقلد اور عام افراد آتے ہیں۔ اس معنى میں مجتہد كى اصطلاح كا اطلاق اخباری عالم پر بھى ہوتا ہے۔
۲. مجتہد بمعنى اصولى عالم جو اجتہاد كى قدرت ركھتا ہے اور احکام شرعیہ كو استنباط كرنے كى صلاحیت كا حامل ہے؛ اس اصطلاح كے مقابلے میں اخبارى آتا ہے ۔ اس معنى میں مجتہد كا اطلاق اخبارى عالم پر نہیں ہوتا۔

مجتہد رواىات كى روشنى مىں

[ترمیم]

مجتہد كا عنوان رواىات میں وارد نہیں ہوا۔ بلكہ ىہ بعض دىگر عناوین جیسے عالم، فقیہ، حاکم اوراحكام كا جاننے والا سے حاصل كيا گیا ہے۔ اسى طرح جواز افتاء اور نفاذِ قضاوت جيسے احكام اسى عنوان پر مترتب ہوتے ہیں۔
[۲] جزائری، محمد جعفر، منتہی الدرایہ فی توضیح الکفایہ، ج۸، ص۳۶۲۔
[۳] بحرالعلوم، محمد، الاجتہاد اصولہ و احکامہ، ص۱۶۹۔


حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. میرزا قمی، ابو القاسم بن محمد حسن،قوانین الاصول، ج ۲، ص۱۳۸۔    
۲. جزائری، محمد جعفر، منتہی الدرایہ فی توضیح الکفایہ، ج۸، ص۳۶۲۔
۳. بحرالعلوم، محمد، الاجتہاد اصولہ و احکامہ، ص۱۶۹۔


مأخذ

[ترمیم]
فرہنگ‌نامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، ص۶۹۶، ماخوذ از مقالہ مجتہد۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : علماء اسلام | فقہاء | قاضی




جعبه ابزار