حدیث عالی
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
حدیث عالى
علم حدیث كى ايك اصطلاح ہے۔ جس حديث كے واسطے
سند كے لحاظ سے دوسرى حديث كے مقابلے ميں كم ہوں اس كو حديثِ عالى كہا جاتا ہے۔ حديث عالى كم واسطوں كے ذريعے ہم تك پہنچتى ہے جبكہ اس كے مقابل ديگر احاديث ميں حديث كو نقل كرنے والے راوى اور واسطے حديثِ عالى كى نسبت زيادہ ہوتے ہيں۔
[ترمیم]
علم حديث ميں روايت مختلف جہات سے متعدد اقسام ميں تقسيم ہو سكتى ہے۔ كبھى
حدیث كو
متن كے اعتبار سے تقسيم كيا جاتا ہے اور كبھى اس كو
سند كے اعتبار سے تقسيم كيا جاتا ہے، اور بعض اوقات سند اور متن ہر دو لحاظ سے تقسيم كيا جاتا ہے۔
علم حديث ميں جب
حدیث كو كم يا زيادہ واسطوں كے اعتبار سے تقسيم كيا جاتا ہے تو كم واسطوں سے پہنچنے والى حديث كو حديثِ عالی كہا جاتا ہے اور اور زيادہ واسطوں سے پہنچنے والى حديث كو
نازل كہا جاتا ہے۔ پس كم يا زيادہ واسطوں كے اعتبار سے حديث دو قسموں ميں تقسيم ہوتى ہے: عالى اور نازل۔
[ترمیم]
حديثِ عالى سے مراد وہ حديث ہے جس كى سند كا سلسلہ كم ترين واسطوں كے ذريعے
معصوم (علیہ السّلام) تك پہنچ جاتا ہو۔
بعض علماء نے اتصال كى قيد كو برطرف كرتے ہوئے اس حديث كو حديثِ عالى قرار ديا ہے جس كے راوى دوسرى حديث كے مقابلے ميں كم ہوں اور كم واسطوں كے ذريعے امام معصوم عليہ السلام تك پہنچا دے۔
بعض علماء نـے اس كے ساتھ ساتھ زمانہِ امامت ميں حديث كو سماعت كرنے اور نقل كرنے كى قيد كو معتبر قرار ديا ہے۔ ان كى نگاہ ميں حديثِ عالى وہ حديث كہلائے گى جس كے واسطے كم ہوں اور اس كو نقل كرنے كا زمانہ متقدم ہو۔ زمانہِ متقدم سے مراد يہ ہے كہ اس حديث كو زمانہ امامت ميں سماعت كيا گيا ہے اور اس كو نقل كيا گيا ہے۔
بعض اہل علم بيان كرتے ہيں كہ حديث عالى وہ حديث ہے جس كے راوى دوسرى حديث كے مقابلے ميں كم ہو اگرچے دونوں احاديث كا متن ايك ہے ليكن ايك حديث كم راويوں اور واسطوں سے نقل ہوئى ہے جبكہ اسى متن پر مشتمل دوسرى حديث زيادہ راويوں سے نقل ہو كر ہم تك پہنچى ہے۔
بعض نے كہا كہ حديث عالى سے مراد وہ حديث ہے جس كى سند صحيح ہو اگرچہ اس كے راوى زيادہ ہوں۔
حديث عالى كو اس وجہ سے حديث عالى كہا جاتا ہے كيونكہ وہ كم واسطوں اور راويوں كے ذريعے ہم تك پہنچى ہے اس ليے اس ميں
خطأ كا احتمال كم ہوتا ہے۔
حديث عالى كى دو قسميں ہيں:
حدیث عالی نسبیحدیث عالی مطلق[ترمیم]
حديث عالى كے چند مترادف علماء اعلام نے ذكر كيے ہيں جوكہ درج ذيل ہيں:
خبر عالی، عالی، عالی السند، حدیث عالی السند، عالی الاسناد، روایتِ عالی، خبر عالی السند، روایت عالی السند، حدیث عالی الاسناد، خبر عالی الاسناد، روایت عالی الاسناد.
[ترمیم]
[ترمیم]
پایگاه مدیریت اطلاعات علوم اسلامی، ماخوذ از مقالہ، حدیث عالی، تاریخ لنک ۱۳۹۶/۷/۲۔