[ترمیم] مفسرین میں سے ایک گروہ نے يہ قول اختیار کیا ہے کہ سور مفصل ق، ضحی، حجرات ، جاثیۃ ، صافات ، صف ، تبارک ، فتح ، الرحمن، انسان اور اعلی سے شروع ہوتی ہیں۔ جبکہ مشہور قول يہ ہے کہ سور مفصل سورہ محمد ﷺ سے شروع ہوتی ہیں۔
[ترمیم] فقہاء کرام نے سور مفصل کی تین قسمیں ذکر کی ہیں: ۱۔ سورہ محمد ﷺ سے سورہ نبأ تک کی سورتیں، یہ طولانی سورتیں کہلاتی ہیں۔ ۲۔ سورہ نازعات سے سورہ ضحی تک کی سورتیں، یہ متوسط سورتیں کہلاتی ہیں۔ ۳۔ سورہ شرح سے سورہ ناس تک کی سورتیں، یہ مختصر سورتیں کہلاتی ہیں۔
[ترمیم] مشہور قول کی بناء پر نماز صبح میں طولانی سورتوں کا پڑھنا مستحب ہے۔ اسی طرح نماز عشاء میں متوسط سورتیں اور نماز ظہرین و نماز مغرب میں مختصر سورتیں پڑھنا مسحتب ہے۔