سوره قمر

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



سورہ قمر قرآن کریم چون (۵۴) نمبر سوره ہے اور ستائیسویں (۲۷) جزو (پارے) میں ہے۔ اس سورہ کے دیگر نام سورہ اِقۡتَرَبَتۡ یا اِقۡتَرَبَتِ السَّاعَۃُ ہے۔ اس سورہ کا نام آغازِ سورہ میں چاند کے دو ٹکڑے ہونے کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قمر کا تذکرہ کیا ہے سے لیا گیا ہے۔


شق القمر کا معجزہ

[ترمیم]

اس سورہ کی پہلی آیت میں رسول اللہ ﷺ کے ہاتھوں رونما ہونے والے معجزے شق القمر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ مشرکینِ مکہ نے رسول اللہ ﷺ سے معجزہ کی درخواست کی جس کی بناء پر آنحضرت ﷺ نے اپنے نبوت کی حقانیت کے اثبات کے لیے چاند کے دو ٹکڑے کر کے معجزہ دکھایا۔

گزشتہ اقوام کا ذکر

[ترمیم]

اس سورہ کی آخری دو آیات کے علاوہ باقی سب آیات انذار کے مضامین پر مشتمل ہیں۔ آخری دو آیات میں اللہ تعالی نے متقین کو بہشت اور اللہ کے قرب میں حاضر ہونے کی خوشخبری دی ہے۔ ابتدائی آیات میں گزشتہ اقوام کی سرزنش کی گئی ہے اور قوم نوح، عاد، ثمود، قوم لوط اور فرعون کے انجام کو بعنوان عبرت پیش کیا گیا ہے۔

نبوت کی تکذیب

[ترمیم]

اللہ تعالی نے سورہ کی ابتدا میں رسول اللہ ﷺ کے معجزہ شق القمر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مشرکین مکہ نے آنحضرت ﷺ سے معجزہ کا مطالبہ کیا اور جب رسول اللہ ﷺ نے معجزہ کر دکھایا تو مشرکین نے آنحضرت ﷺ پر تہمت لگاتے ہوئے جادوگر قرار دیا اور آپ ﷺ کی نبوت کی تکذیب کی اور اپنے ہوائے نفس کی پیروی کی۔ مشرکین کو روز قیامت کی دل دہلا دینے والی خبریں اور گذشتہ قوموں کی تکذیب اور ہلاکت کے نمونے گوشگوار کیے گئے تھے لیکن انہوں نے اس سب کے باوجود بھی رسول اللہ ﷺ کی تکذیب کی۔

روز قیامت کا ذکر

[ترمیم]

اس سورہ میں روز قیامت کے احوال کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ بیان کیا گیا ہے کہ روزِ قیامت جب لوگوں کو قبروں سے باہر نکالا جائے گا اور ان سے حساب کتاب لیا جائے گا تو ان کی حالت انتہائی ابتر ہو گی۔

رسول اللہ ﷺ کی امت کو انذار

[ترمیم]

اس سورہ میں قوم نوح، قوم عاد، ثمود، قوم لوط اور قوم فرعون پر تکذیب کی وجہ سے دردناک عذاب کے تذکرہ کے بعد اللہ تعالی نے رسول اللہ ﷺ کی قوم کے بارے میں فرمایا ہے کہ تم لوگ اللہ کے نزدیک ان قوموں سے زیادہ عزیز نہیں ہو۔ ان قوموں کی طرح تم بھی اللہ تعالی کو عاجز نہیں کر سکتے۔ اس سورہ کا اختتام متقین کو بشارت دینے سے ہوا ہے۔

سورہ قمر کی خصوصیات

[ترمیم]

۱. سوره قمر کی پچپن (۵۵) آیات، تین سو بیالیس (۳۴۲) کلمات اور چودہ سو بیس (۱۴۲۰)، چودہ سو تئیس (۱۴۲۳) یا چودہ سو ستر (۱۴۷۰) حرف ہیں۔
۲. ترتیب نزولی کے اعتبار سے یہ سورہ سینتیسویں (۳۷) اور قرآن کریم کے موجودہ مصحف کے مطابق چوون (۵۴) نمبر سورہ ہے۔
۳. يہ سورہ طارق کے بعد اور سورہ ص سے پہلے مکہ میں ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔ سواۓ ۴۴ سے ۴۶ تک کی آیات کہ وہ مدینہ میں ناز ہوئیں۔
۴. یہ سورہ کمیت کے اعتبار سے مفصل سور کی ایک قسم طویل سورتوں میں سے ہے۔ قرآن کریم کے ہر جزو کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر ایک حصے کو ایک حزب کہتے ہیں، سورہ قمر ایک حزب کا نصف ہے۔
۵. ایک قول کے مطابق اس سورہ کی آیت نمبر چھ (۶) کو آیتِ سیف کے ذریعے نسخ کیا گیا ہے۔

رسول اللہ ﷺ کے معجزے کی طرف اشارہ

[ترمیم]

لفظ قمر قرآن کریم میں ستائیس (۲۷) مرتبہ وارد ہوا ہے۔ اس سورہ کی ابتداء میں رسول اللہ ﷺ کا معجزہ کے ذریعے چاند کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

سورہ قمر کے اہم مضامین

[ترمیم]

۱. معجزہ شق القمر کا بیان۔
۲. کافروں اور بدکار لوگوں کی محشر میں کیفیت۔
۳. حضرت نوحؑ کی زندگی کے چند واقعات۔
۴. قوم عاد، ثمود، لوط، اور آل فرعون کی اقوام کا تذکرہ۔
۵. قرآن کریم کے آسان فہم ہونے کا تذکرہ۔
۶. انسانوں کے تمام اعمال کا دقیق طور پر ثبت کیا جانا اور روز قیامت بشر کا محاسبہ۔
[۴] رامیار، محمود، تاریخ قرآن، ص۵۸۷۔
[۷] جمعی از محققان، علوم القرآن عند المفسرین، ج۱، ص۳۱۵۔
[۸] ہاشم زاده ہریسی، ہاشم، شناخت سورہ ہای قرآن، ص۴۰۳۔


مربوط عناوین

[ترمیم]

سوره قمر کے مختلف نام

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. قمر/سوره۵۴، آیت ۴۴-۴۶۔    
۲. قمر/سوره۵۴، آیت۶۔    
۳. طباطبائی، محمد حسین، المیزان فی تفسیر القرآن، جلد۱۹، ص ۵۵۔    
۴. رامیار، محمود، تاریخ قرآن، ص۵۸۷۔
۵. عبد الرحمن بن ابی بکر، الاتقان فی علوم القرآن، ج۱، ص ۴۱-۴۲۔    
۶. سیوطی، عبد الرحمن بن ابی بکر، الاتقان فی علوم القرآن، ج۱، ص۱۹۵۔    
۷. جمعی از محققان، علوم القرآن عند المفسرین، ج۱، ص۳۱۵۔
۸. ہاشم زاده ہریسی، ہاشم، شناخت سورہ ہای قرآن، ص۴۰۳۔
۹. فیروز آبادی، محمد بن یعقوب، بصائر ذوی التمییز فی لطائف الکتاب العزیز، ج۱، ص۴۴۵۔    
۱۰. زرکشی، محمد بن بہادر، البرہان فی علوم القرآن، ج۱، ص۱۹۳۔    
۱۱. مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونہ، ج۲۳، ص۳۔    


مأخذ

[ترمیم]

فرہنگ‌ نامہ علوم قرآنی، یہ تحریر مقالہ سورہ اقتربت سے مأخوذ ہے۔    






جعبه ابزار