قرآن میں حیوانات

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



تمام موجودات اور مخلوقات اللہ سبحانہ کی خلق کردہ ہیں جنہیں اللہ تعالی نے خاص ہدف کے لیے خلق کیا ہے اور اسی ہدف کے مطابق وہ ان کی تدبیر کرتا ہے۔ ان مخلوقات میں ایک حیوانات ہیں جنہیں خلق کرنے سے جو مقصد اور ہدف پیش نظر تھا وہ اسے پورا کرنے میں مجبور ہیں ۔ قرآن کریم میں مختلف حیوانات کا تذکرہ ہوا ہے جن کے نام اور بعض کے اوصاف قرآن نے ذکر کیے ہیں۔ درج ذیل سطور میں ان حیوانات سے متعلق آیات اور ان کے بعض اوصاف کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے:

فہرست مندرجات

۱ - حیوانات
       ۱.۱ - مویشی
              ۱.۱.۱ - گائے
              ۱.۱.۲ - درمیانی عمر کی گائے
              ۱.۱.۳ - بچھڑا (گوسالہ)
              ۱.۱.۴ - بکرا
              ۱.۱.۵ - دنبہ
              ۱.۱.۶ - مادہ دنبہ
              ۱.۱.۷ - بھیڑ
              ۱.۱.۸ - مادہ جننے والی بھیڑ یا بکری
              ۱.۱.۹ - اونٹ
              ۱.۱.۱۰ - اونٹنی
              ۱.۱.۱۱ - نذر کی گئی اونٹنی
              ۱.۱.۱۲ - دس ماہ کی حاملہ اونٹنی
              ۱.۱.۱۳ - آزاد نر اونٹ
              ۱.۱.۱۴ - قربانی کے اونٹ
       ۱.۲ - بوجھ اٹھانے والے جانور
              ۱.۲.۱ - خچر
              ۱.۲.۲ - گدھا
       ۱.۳ - جانور
              ۱.۳.۱ - شکاری جانور
              ۱.۳.۲ - گھوڑا
              ۱.۳.۳ - اچھے تیز گھوڑے
              ۱.۳.۴ - ہانپتے ہوئے گھوڑے
              ۱.۳.۵ - کتا
              ۱.۳.۶ - خنزیر
              ۱.۳.۷ - بندر
              ۱.۳.۸ - ہاتھی
              ۱.۳.۹ - شیر
              ۱.۳.۱۰ - پھیڑیا
       ۱.۴ - رینگنے والے جانور
              ۱.۴.۱ - سانپ
              ۱.۴.۲ - اژدہا
              ۱.۴.۳ - مینڈک
۲ - پرندے
       ۲.۱ - ہدہد
       ۲.۲ - کوا
       ۲.۳ - ابابیل کے غول
۳ - حشرات
       ۳.۱ - ٹڈی
       ۳.۲ - کھٹمل
       ۳.۳ - شہد کی مکھی
       ۳.۴ - مکھی
       ۳.۵ - مچھر
       ۳.۶ - چیونٹی
       ۳.۷ - دیمک
       ۳.۸ - مکڑی
       ۳.۹ - پروانے(پتنگے)
۴ - مچھلی
۵ - حوالہ جات
۶ - مأخذ

حیوانات

[ترمیم]

دین اسلام میں حیوانات کے متعلق مختلف احکام وارد ہوئے ہیں۔ ان حیوانات میں بعض مویشی ہیں جن کا گوشت و دودھ حلال کیا گیا ہے اور بعض سامان اور سواری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ بعض کو نجس العین قرار دیا گیا ہے تو بعض حیوانات کے دیگر منافع ذکر کیے ہیں۔ ذیل میں مویشی اور جانور کی تقسیم کے تحت قرآن کریم میں وارد ہونے والے حیوانات سے متعلق آیات کو ذکر کیا جاتا ہے۔

← مویشی


وَمِنَ الْأَنْعامِ؛ اور مویشیوں میں سے۔
قرآن کریم میں مختلف مویشی اور ان کے اوصاف کا تذکرہ وارد ہوا ہے:

←← گائے


إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَة؛ بے شک اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو۔

←← درمیانی عمر کی گائے


عَوانٌ‌ بَيْنَ‌ ذلِك‌؛ بلکہ ان دونوں کے مابین درمیانی عمر کی ہو۔

←← بچھڑا (گوسالہ)


ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ‌ مِنْ بَعْدِه‌؛ پھر تم نے اس کے بعد گوسالہ کو اختیار کر لیا۔

←← بکرا


وَمِنَ‌ الْمَعْزِ اثْنَيْن‌؛ اور دو بکرے سے۔

←← دنبہ


وَمِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ‌ حَرَّمْنا عَلَيْهِمْ شُحُومَهُما؛ اور گائے اور دنبہ میں سے ہم نے ان پر ان دونوں کی چربی حرام کر دی تھی۔

←← مادہ دنبہ


وَلِيَ نَعْجَةٌ واحِدَة؛ اور میری ایک دنبی ہے۔

←← بھیڑ


ثَمانِيَةَ أَزْواجٍ مِنَ الضَّأْنِ‌ اثْنَيْن‌؛ آٹھ جوڑے ہیں ، دو بھیڑ کے۔

←← مادہ جننے والی بھیڑ یا بکری


ما جَعَلَ اللَّهُ ... وَلا وَصِيۡلۃ؛ اور نہ ہی اللہ نے مادہ چننے والی بھیڑ یا بکری کے لیے کوئی حکم قرار دیا ہے۔

←← اونٹ


هذِهِ ناقَةُ اللَّهِ‌ لَكُمْ آيَة؛ یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لیے نشانی (معجزہ) ہے۔

←← اونٹنی


ما جَعَلَ اللَّهُ ... وَ لا بَحِيۡرَة؛ اللہ نے نہ پانچ بچے جننے والی اونٹنی کے لیے کوئی خاص حکم قرار دیا ہے۔

←← نذر کی گئی اونٹنی


ما جَعَلَ اللَّهُ ... وَلا سائِبَة؛ اور نہ اللہ نے نذر و منت کے لیے آزاد چھوڑے جانے والی اونٹنی کے لیے کوئی حکم قرار دیا ہے۔

←← دس ماہ کی حاملہ اونٹنی


وَ إِذَا الْعِشارُ عُطِّلَت‌؛ اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی۔

←← آزاد نر اونٹ


ما جَعَلَ اللَّهُ ... وَ لا حَام؛ اور نہ ہی اللہ نے آزاد نر اونٹ کے لیے کوئی حکم قرار دیا ہے۔

←← قربانی کے اونٹ


وَالْبُدْنَ‌ جَعَلْناها لَكُمْ مِنْ شَعائِرِ اللَّه‌؛ اور قربانی کے اونٹ جسے ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ قرار دیا دیا ہے۔

← بوجھ اٹھانے والے جانور


وَمِنَ الْأَنْعامِ حَمُولَة؛ اور مویشیوں میں سے بعض سامان و بوجھ اٹھانے والے (خلق کیے)۔

←← خچر


وَالْخَيْلَ وَالْبِغالَ وَالْحَميرَ لِتَرْكَبُوها وَزينَة؛ اور گھوڑے، خچر اور گدھے (اس لیے خلق کیے ہیں) تاکہ تم اس پر سواری کرو اور تمہارے لیے زینت ہیں۔

←← گدھا


كَمَثَلِ الْحِمارِ يَحْمِلُ أَسْفارا؛ ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو کتابوں کو اٹھائے ہوئے ہے۔

← جانور



←← شکاری جانور


قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّباتُ وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوارِحِ‌ مُكَلِّبينَ؛ کہہ دیجیے تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور وہ شکار بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہے جنہیں تم نے سدھایا ہے۔

←← گھوڑا


وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَ مِنْ رِباطِ الْخَيْلِ‌؛ اور ان (کفار) کے لیے جتنا تمہاری استطاعت میں ہے قوت حاصل کرو اور گھوڑوں کو چاک و چوبند رکھو۔

←← اچھے تیز گھوڑے


إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِناتُ الْجِياد؛ جب شام کے وقت انہیں اچھے تیز رفتار گھوڑے پیش کیے گئے۔

←← ہانپتے ہوئے گھوڑے


وَالْعادِياتِ‌ ضَبْحاً؛ ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم۔

←← کتا


فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ‌ إِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَثْ؛ اس کی مثال اس کتے کی سی ہے اگر تم اس پر حملہ کرو تو بھی اس کا منہ کھلا رہے گا اور اگر تم اسے چھوڑ دو تو بھی وہ اپنی زبان لٹکائے رہے گا۔

←← خنزیر


أَوْ لَحْمَ‌ خِنزيرٍ فَإِنَّهُ رِجْس‌؛ یا خنزیر کا گوشت، کیونکہ وہ رجس ہے۔

←← بندر


فَقُلْنا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خاسِئينَ‌؛ پس ہم نے انہیں کہا تم پست و ذلیل بندر بن جاؤ۔

←← ہاتھی


أَ لَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحابِ‌ الْفيل‌؛ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا۔

←← شیر


فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ؛ جو شیر سے ڈر کر فرار کرتے ہیں۔

←← پھیڑیا


وَتَرَكْنا يُوسُفَ عِنْدَ مَتاعِنا فَأَكَلَهُ الذِّئْبُ؛ اور ہم نے یوسفؑ کو اپنے سامان کے پاس چھوڑا تھا تو اسے پھیڑیا کھا گیا۔

← رینگنے والے جانور



←← سانپ


فَأَلْقاها فَإِذا هِيَ حَيَّةٌ تَسْعى‌؛ پس موسی نے جب اس (عصا) کو پھینکا تو وہ سانپ بن کر دوڑنے لگا۔

←← اژدہا


فَأَلْقى‌ عَصاهُ فَإِذا هِيَ ثُعْبانٌ‌ مُبين‌؛ پس موسی نے اپںا عصا پھینکا تو وہ آشکار اژدہا بنا گیا۔

←← مینڈک


فَأَرْسَلْنا عَلَيْهِمُ الطُّوفانَ وَ الْجَرادَ وَ الْقُمَّلَ‌ وَ الضَّفادِع‌؛ پس ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور کھٹمل اور مینڈک بھیجے۔

پرندے

[ترمیم]


← ہدہد


فَقالَ ما لِيَ لا أَرَى الْهُدْهُد؛ (جناب سلیمانؑ) نے کہا: کیا مسئلہ ہے کہ مجھے کہیں ہدہد نظر نہیں آ رہا۔

← کوا


فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ فِي الْأَرْض‌؛ اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کھودنے لگا۔

← ابابیل کے غول


وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْراً أَبابيل‌؛ اور اس نے اس گروہ پر ابابیل پرندوں کے غول در غول بھیجے۔

حشرات

[ترمیم]


← ٹڈی


يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْداثِ‌ كَأَنَّهُمْ جَرادٌ مُنْتَشِرٌ؛ وہ قبروں سے ایسے نکلیں گے جیسے بکھری ہوئی ٹڈیاں ہوں۔

← کھٹمل


فَأَرْسَلْنا عَلَيْهِمُ الطُّوفانَ وَ الْجَرادَ وَ الْقُمَّلَ‌ وَ الضَّفادِع‌؛ پس ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور کھٹمل اور مینڈک بھیجے۔

← شہد کی مکھی


وَأَوْحى‌ رَبُّكَ إِلَى‌ النَّحْلِ‌؛ اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی۔

← مکھی


إِنَّ الَّذينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُباباً؛ بے شک وہ جو اللہ کو چھوڑ کر ( دیگر معبودوں کو ) پکارتے ہیں ان کے وہ معبود ایک مکھی کو خلق کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔

← مچھر


إِنَّ اللَّهَ‌ لا يَسْتَحْيي‌ أَنْ يَضْرِبَ مَثَلاً ما بَعُوضَةً فَما فَوْقَها؛ بے شک اللہ کوئی مثال پیش کرنے سے شرماتا نہیں ہے، چاہے وہ مچھر یا اس سے بھی زیادہ کسی چھوٹے موجود کی ہو۔

← چیونٹی


قالَتْ نَمْلَةٌ يا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَساكِنَكُم‌؛ چیونٹی نے کہا اے چیونٹیوں تم اپنے گھروں میں گھس جاؤ۔

← دیمک


ما دَلَّهُمْ عَلى‌ مَوْتِهِ إِلاَّ دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَه‌؛ تو کسی نے انہیں (جناب سلیمانؑ) کی موت سے باخبر نہیں کیا سوائے زمین پر چلنے والی (دیمک) نے جو ان کے عصا کو کھا گئی۔

← مکڑی


وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوت‌؛ بے شک گھروں میں سب سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا ہے۔

← پروانے(پتنگے)


يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَراشِ الْمَبْثُوث‌؛ اس دن لوگ اس طرح ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے۔

مچھلی

[ترمیم]

فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ‌ وَهُوَ مُليم‌؛ پس مچھلی نے انہیں نگل لیا جبکہ وہ اپنے آپ کو کوس رہے تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. انعام/سوره۶، آیت ۱۴۲۔    
۲. بقره/سوره۲، آیت ۶۷۔    
۳. بقره/سوره۲، آیت ۶۸۔    
۴. بقره/سوره۲، آیت۵۱۔    
۵. انعام/سوره۶، آیت ۱۴۳۔    
۶. انعام/سوره۶، آیت ۱۴۶۔    
۷. ص/سوره۳۸، آیت ۲۳۔    
۸. انعام/سوره۶، آیت ۱۴۳۔    
۹. مائده/سوره۵، آیت ۱۰۳۔    
۱۰. اعراف/سوره۷، آیت ۷۳۔    
۱۱. مائده/سوره۵، آیت ۱۰۳۔    
۱۲. مائده/سوره۵، آیت ۱۰۳۔    
۱۳. تکویر/سوره۸۱، آیت ۴۔    
۱۴. مائده/سوره۵، آیت ۱۰۳۔    
۱۵. حج/سوره۲۲، آیت ۳۶۔    
۱۶. انعام/سوره۶، آیت ۱۴۲۔    
۱۷. نحل/سوره۱۶، آیت ۸۔    
۱۸. جمعہ/سوره۶۲، آیه۵۔    
۱۹. مائده/سوره۵، آیت ۴۔    
۲۰. انفال/سوره۸، آیت ۶۰۔    
۲۱. ص/سوره۳۸، آیت ۳۱۔    
۲۲. عادیات/سوره۱۰۰، آیت ۱۔    
۲۳. اعراف/سوره۷، آیت ۱۷۶۔    
۲۴. انعام/سوره۶، آیت ۱۴۵۔    
۲۵. بقره/سوره۲، آیت ۶۵۔    
۲۶. فیل/سوره۱۰۵، آیت ۱۔    
۲۷. مدثر/سوره۷۴، آیت ۵۱۔    
۲۸. یوسف/سوره۱۲، آیت ۱۷۔    
۲۹. طه/سوره۲۰، آیت ۲۰۔    
۳۰. اعراف/سوره۷، آیت ۱۰۷۔    
۳۱. اعراف/سوره۷، آیت ۱۳۳۔    
۳۲. نمل/سوره۲۷، آیت ۲۰۔    
۳۳. مائده/سوره۵، آیت ۳۱۔    
۳۴. فیل/سوره۱۰۵، آیت ۳۔    
۳۵. قمر/سوره۵۴، آیت ۷۔    
۳۶. اعراف/سوره۷، آیت ۱۳۳۔    
۳۷. نحل/سوره۱۶، آیت ۶۸۔    
۳۸. حج/سوره۲۲، آیت ۷۳۔    
۳۹. بقره/سوره۲، آیت ۲۶۔    
۴۰. نمل/سوره۲۷، آیت ۱۸۔    
۴۱. سبا/سوره۳۴، آیت ۱۴۔    
۴۲. عنکبوت/سوره۲۹، آیت ۴۱۔    
۴۳. قارعہ/سوره۱۰۱، آیت ۴۔    
۴۴. صافات/سوره۳۷، آیت ۱۴۲۔    


مأخذ

[ترمیم]

سایت اندیشہ قم، مقالہِ حیوانات در قرآن سے یہ تحریر لی گئی ہے۔ مشاہدہ کی تاریخ:۱۳۹۴/۱۱/۲۴۔    


اس صفحے کے زمرہ جات : حیوانات | قرآن شناسی | قرآنی موضوعات




جعبه ابزار