مادہ نہی کے معانی
پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں
اس عنوان كے تحت
مادہ نہی كے معنى اور اس كى ان معانى پر
دلالت كى كىفىت سے بحث كى جاتى ہے۔
[ترمیم]
مادہ نہى (ن، ہ، ی) كے متعدد معانى وارد ہوئے ہىں؛ قدماء كے نزدىك نہى كا معنى كسى كام كے ترك كو طلب كرنے كے ہىں۔ لىكن متأخر اصولىوں كے نزدىك نہى كا معنى
زجر و
ردع ىعنی كسى كام سے منع كرنا كے ہىں۔
بعض قائل ہىں كہ مادہِ نہى كا ظہور
حرمت ىعنى حرام قرار دىنے مىں ہے۔ بعض كے نزدىك مادہِ نہى حرمت و
کراہت كے درمىان
مشترک لفظی اور بعض كے نزديك
مشترک معنوی ہے۔ جبكہ بعض قائل ہىں كہ ىہ حرمت و كراہت كے درمىان قدرِ جامع ہے۔
نىز مادہِ نہى كا ان معانى مىں ظہور كس نوعىت كا ہے؟ اس بارے مىں بھى اصولىوں مىں اختلاف پاىا جاتا ہے اور درج ذىل مختلف نظرىات دىكھنے كو ملتے ہىں:
۱۔ مادہِ نہى كا ان معانى مىں ظہور واضع كى طرف سے وضع كے اعتبار سے ہے۔
۲۔ ان معانى مىں ظہور
دلالت عقلی كے طور پر ہے۔
۳۔ اس بارے مىں لفظ نہى مىں
اطلاق پاىا جاتا ہے۔
[ترمیم]
بعض اصولى قائل ہىں كہ مادہ نہى كى ان معانى پر دلالت كى اہم شرط
مادہ امر كى مانند علوّ اور استعلاء ىعنى بلند مقام و منزلت كا حامل ہوتے ہوئے اپنے سے ادنى و پست كو نہى كرنا ہے۔
[ترمیم]
[ترمیم]
فرہنگنامہ اصول فقہ، تدوین توسط مرکز اطلاعات و مدارک اسلامی، برگرفتہ از مقالہ معانی ماده نہی۔