دیوبندی، حنفی مذہب سے نکلنے والے مکاتب اور گروہوں میں سے ایک ہے۔ حنفی مذہب کے برصغیر میں دو بڑے پیروکار ہیں؛ دیوبندی اور بریلوی ۔ آبادی اور پیروکاروں کی اکثریت کے اعتبار سے بریلوی اکثریت میں ہیں مگر نظم و انتظام اور منظم درسی نصاب کی وجہ سے دیوبندی زیادہ بہتر ہم آہنگی کے حامل ہیں۔ دیوبندی مکتب، برصغیر کی تقسیم سے پہلے اپنی جڑیں مضبوط کر چکا تھا اور اس مکتب نے عظیم علما کی تربیت کی۔ برصغیر کی تقسیم اور مسلمانوں کی پاکستان کی طرف نقل مکانی کے بعد اس مکتب کا مرکز بھی پاکستان میں منتقل ہو گیا اور دیوبندیت اور وہابیت میں قریبی روابط قائم ہو گئے۔ عقائد کے اعتبار سے دیوبندیت اور وہابیت میں گہرے اختلافات کے باوجود وہابیت کی جانب سے دیوبندی مذہبی مدارس کو مالی اور اسلحے کے حوالے سے امداد ملنے کے باعث دیوبندی وہابیت سے متاثر ہو گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ دیوبندیت تقسیم ہند سے پہلے کی دیوبندیت سے قدرے مختلف ہے۔ آج کل پاکستانی معاشرے میں دیوبندیت سلفی ادبیات و افکار سے پروان چڑھ رہی ہے اور مختلف طبقات میں عملی کام شروع کر دیتی ہے اور غیروں کہ جو عام طور پر دوسرے مذاہب و اقوام ہیں؛ کے مقابلے میں پرتشدد اور ایک جیسا موقف رکھتی ہے۔