[ترمیم] انسداد کبیر کے مقابلے میں انسداد صغیر آتا ہے۔ اگر اکثر و بیشتر احکام شرعی میں انسداد باب علم اور انسداد باب علمی پیش آئے تو اس کو انسداد کبیر کہتے ہیں۔ اگر احکام شرعی کے حصول کی باب علم اور باب علمی کی جہت سے تمام راستے مسدود اور بند ہوں کہ اصولِ نافیہ کو عمل میں لانا دین سے خارج ہونے کا باعث بن رہا ہو یا احتیاطِ تام کی صورت میں عسر و حرج لازم آ رہا ہو تو اس کو انسداد کبیر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
[ترمیم] علماءِ اصول انسدادِ کبیر اور صغیر میں فرق بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر مقدماتِ انسداد کا نتیجہ ظن کا مطلقا حجت ہونا نکلے، فرق نہیں پڑتا ایسا مبنی کشف کی بناء پر ہے یا مبنی حکومت کی بناء پر ، ہر دو صورت میں یہ انسداد کبیر کہلائے گا۔ لیکن اگر انسداد کا نتیجہ ظن خاص یا امارہ کی حجیت، یا روایت سے مربوط چار جہات صدورِ روایت، جہت صدور روایت، ظہور روایت، حجیت ظہور روایت میں سے ایک خاص جہت میں ظن مطلق کی حجیت نکلے تو اس کو انسداد صغیر کہتے ہیں۔