[ترمیم] انسداد صغیر کے مقابلے میں انسداد کبیر آتا ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ بعض موضوعات کے اعتبار سے انسداد باب علم اور علمی پایا جائے، مثلا حیض و نفاس سے مربوط امور میں خواتین کی بات کو قبول کرنا، کیونکہ دیگر افراد کے لیے ان امور میں علم کے حصول کے راستے بند ہوتے ہیں۔
[ترمیم] انسداد کبیر میں اکثر و بیشتر احکام میں باب علم و علمی مسدود ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ظنِ مطلق حجت قرار پاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں انسداد صغیر ہے جس میں ظن خاص یا امارہ حجت قرار پاتا ہے یا روایت سے مربوط چار جہات صدورِ روایت، ظہورِ روایت وغیرہ میں سے کسی خاص جہت سے ظنِ مطلق حجت قرار پاتا ہے۔