سترہ رمضان کی دعا

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



سترہ رمضان کی دعا اعمال صالحہ کی بجا آوری اور حاجات و آرزوؤں کی قبولیت کی درخواست پر مشتمل ہے۔


دعا کا متن و ترجمہ

[ترمیم]

اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيْهِ لِصالِحِ الاَعْمالِ، وَاقْضِ لِي فِيْهِ الحَوائِجَ وَالامالِ يامَنْ لا يَحْتاجُ إِلى التَّفْسِيرِ وَالسُّؤالِ، يا عالِماً بِما فِي صُدُورِ العالَمِينَ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطِّاهِرِينَ.
اے معبود! آج کے دن مجھے نیک عمل بجا لانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما؛ اے وہ جو ان کا سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں؛ اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں رحمت نازل فرما محمدۖ اور ان کی پاکیزہ آل پر۔

دعا کے اقتباسات کی تشریح

[ترمیم]

اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيْهِ لِصالِحِ الاَعْمالِ
خدایا! میری رہنمائی فرما تاکہ اعمال صالحہ انجام دوں۔
انسان کو اللہ نے اختیار دیا ہے کہ وہ اچھا کردار اختیار کر کے صالح بن سکتا ہے، اس کے برعکس کو طالح کہتے ہیں کہ جس سے صرف شر ہی صادر ہوتا ہے۔ اسلام کی رو سے عمل کے پس منظر، علت اور نیت کی اہمیت ہے نہ اس کے فوائد کی۔ آج کل بعض انسانوں کے اعمال کو عمل صالح سے یہی چیز دور کرتی ہے کہ وہ اس اہم نکتے پر توجہ نہیں دیتے۔
ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ شائستہ اعمال کی بجا آوری کیلئے ہماری رہنمائی فرمائے۔ اعمال صالح کی انجام دہی ایک عظیم توفیق ہے۔ صالحات، انہی اچھے اور شائستہ اعمال کو کہا جاتا ہے جو فرد اور معاشرے کو سعادت (جو انسان کی زندگی کا اعلیٰ ترین ہدف ہے) تک پہنچنے کیلئے آمادہ کرتے ہیں۔

اعمال صالحہ کی خصوصیات

[ترمیم]

اعمالہ صالحہ کی خاص علامات ہیں: ایمان سے جدا نہیں ہوتا (یعنی فقط مومن عمل صالح کو انجام دیتا ہے)، شعور و ادراک کے ہمراہ ہوتا ہے، بقصد قربت انجام پاتا ہے (یعنی خلوص نیت کے ساتھ ہوتا ہے)، لغو و بے ہدف نہیں ہوتا اور نتیجہ خیز ہوتا ہے، بروقت اور شائستہ ہوتا ہے، معاشرے کی خدمت کا باعث بنتا ہے اور خود محوری اور نفس پرستی سے دور ہوتا ہے۔ اسلام کی نظر میں عمل کے پس منظر، علت اور نیت کی اہمیت ہے نہ اس کے فوائد کی۔
ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا ضمیر آگاہ و پاک قرار دے اور ہماری نیتوں کو اخلاص عطا فرمائے، ہمیں رضائے الہٰی کیلئے مخلوق کی خدمت اور خدا پسند اعمال کرنے کی توفیق دے۔ اگر آپ کو کسی اور سے امید ہو کہ وہ آپ کی دعا کو قبول کرے گا تو آپ کی دعا مستجاب نہیں ہو گی۔
کچھ لوگ اس مہینے میں سحر کے وقت بیدار نہیں ہوتے اور اپنی نماز صبح کو اول وقت نہیں پڑھتے؛ ایسا نہ کریں! سحر خیزی اور دعائے سحر نہایت اہم ہے۔
آپ خود دعا پڑھیں نہ یہ کہ ریڈیو سے سنیں، دعائے افتتاح اور دعائے ابو حمزہ ثمالی پڑھیں، راز و نیاز کریں اور دعا مانگیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سیلاب ، زلزلے اور عذاب سے محفوظ رکھے۔
توسل بھی کیجئے؛ بالخصوص اللہ تعالیٰ سے نرجس خاتون کے وسیلے سے دعا کریں جو ولی وقت (عجّل‌اللہ فرجہ الشریف) کی مادر گرامی ہیں۔ جب وہ اپنے بیٹے سے فرمائیں گی کہ کسی نے توسل کیا ہے تو بیٹا ماں کی بات ضرور سنے گا۔ البتہ سب سے توسل بہتر ہے مگر اس میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

استجابتِ دعا کی شرط

[ترمیم]

وَاقْضِ لِي فِيْهِ الحَوائِجَ وَالامالِ
خدایا! میری حاجات اور امنگوں کو پورا فرما۔ میری جو بھی حاجات اور جائز امیدیں ہیں، انہیں پورا فرما۔
اگر آپ کو یہ امید ہے کہ کوئی اور آپ کی دعا کو قبول کرے گا تو آپ کی دعا قبول نہیں ہو گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی دعا مستجاب ہو تو یہ جائزہ لیں کہ کہیں آپ کی امیدوں کا محور خدا کے سوا کوئی اور تو نہیں ہے۔ صرف اور صرف خدا کو پکاریں اور ساری امیدیں اسی کی ذات سے لگائے رکھیں خدا آپ کی حاجات کو قبول فرمائے گا۔ توسل بھی کریں بالخصوص نرجس خاتون کے ساتھ جو ولی وقت (عجل اللہ فرجہ الشریف) کی والدہ ہیں۔ جب وہ اپنے بیٹے سے فرمائیں گی تو بیٹا بات سنے گا۔

حاجات سے آگاہ ذات

[ترمیم]

يامَنْ لا يَحْتاجُ إِلى التَّفْسِيرِ وَالسُّؤالِ
اے خدا کہ جسے میری تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔ خدا ہر چیز کو خود جانتا ہے اور اسے احتیاج نہیں ہے کہ ہم تفصیلات بیان کریں۔ نہ خدا کو تشریح و سوال کی ضرورت ہے اور نہ ہمارے آئمہ کو چونکہ وہ بھی ہمارے احوال سے باخبر ہیں۔
يا عالِماً بِما فِي صُدُورِ العالَمِينَ
اے خدا! جو ان کہے اپنی مخلوق کی حاجات اور اسرار سے آگاہ ہے۔ اب خدا کو سوال و تشریح کی ضرورت کیوں نہیں ہے؟! اس لیے کہ عالم ہے اور جو کچھ لوگوں کے دل میں ہے، اسے جانتا ہے۔ خدا آگاہ ہے، مگر ہمیں تاکید سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ خدا سے اپنی حاجات بار بار طلب کریں تاکہ وہ انہیں پورا فرمائے۔

متعلقہ عناوین

[ترمیم]

یکم رمضان کی دعادو رمضان کی دعاتین رمضان کی دعاچار رمضان کی دعاپانچ رمضان کی دعاچھ رمضان کی دعاسات رمضان کی دعاآٹھ رمضان کی دعانو رمضان کی دعادس رمضان کی دعاگیارہ رمضان کی دعابارہ رمضان کی دعاتیرہ رمضان کی دعاچودہ رمضان کی دعاپندرہ رمضان کی دعاسولہ رمضان کی دعااٹھارہ رمضان کی دعاانیس رمضان کی دعابیس رمضان کی دعااکیس رمضان کی دعابائیس رمضان کی دعاتئیس رمضان کی دعاچوبیس رمضان کی دعاپچیس رمضان کی دعاچھبیس رمضان کی دعاستائیس رمضان کی دعااٹھائیس رمضان کی دعاانتیس رمضان کی دعاتیس رمضان کی دعا

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. ابن طاوس، علی بن موسی، اقبال الاعمال، ص۱۶۳۔    
۲. قمی، عباس، مفاتیح الجنان، ص۳۲۱۔    


ماخذ

[ترمیم]

سایت تبیان، ماخوذ از مقاله ’’شرح دعای روز هفدهم ماه رمضان‘‘، تاریخ بازیابی ۱۳۹۵/۱۰/۲۷۔    






جعبه ابزار