پانچ رمضان کی دعا

پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں مقالہ محفوظ کریں



پانچ ماہ رمضان کی دعا میں استغفار کرنے والوں، شائستہ بندوں اور اللہ کے اولیائے مقرب کے زمرے میں شامل ہونے کی تلقین ملتی ہے۔


دعا کا متن و ترجمہ

[ترمیم]

اللَّهُمَّ اجْعَلْنِی فِیهِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِینَ الْقَانِتِینَ وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ اَوْلِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَاْفَتِکَ یا اَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے! آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے مقرب اولیا میں سے قرار دے! اپنی محبت کے واسطے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے!

دعا کے جملات کی شرح

[ترمیم]

اللَّهُمَّ اجْعَلْنِی فِیهِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ
خدایا! مجھے اس ماہ رمضان میں استغفار کرنے والوں میں سے قرار دے، استغفار کیلئے استغفار کی شرائط ضروری ہیں۔ جو حرام مال کھا چکا ہو تو اس کا معاملہ استغفار سے درست نہیں ہو گا۔ ضروری ہے کہ جا کر صاحب مال کو راضی کرے۔ حرام مال، رشوت اور سود کے ساتھ پروان چڑھنے کے بعد اب توبہ کر رہے ہو، ضروری ہے جا کر سود واپس کرو، حلال اور کم غذا کھاؤ تاکہ حرام مال سے بننے والے بدن کا گوشت پگھل جائے۔
اگر کوئی صبح سے شام تک حرام کام میں مشغول ہو تو ضروری ہے کہ شب کو بیدار رہے اور عبادت کرے۔ ۱۵ شعبان کی شب میں احیا کرے؛ جس کے شب قدر ہونے کا احتمال ہے اور تمام تقدیریں اس میں لکھی جاتی ہیں۔
خدایا! مجھے مستغفرین میں سے قرار دے! یعنی یہ کہ واقعا میں استغفار کروں اور اگر میرے پاس کوئی حرام مال ہے، اس کو حلال کروں۔ جو گناہ پہلے کر چکا ہوں، اس کے بارے میں نہ سوچوں اور اس کو سوچ کر لذت نہ اٹھاؤں۔ اب زبانی اسغفار بھی کریں تو اچھا ہے۔ نماز مغرب کے بعد ۷۰ مرتبہ استغفار منقول ہے۔ اگر کوئی مشکل میں مبتلا ہو، اگر شادی میں رکاوٹ ہے، اگر گھر چاہتے ہو، استغفار کرو، خدا تمہارے کاموں کی گرہ کو کھول دے گا۔ البتہ ضروری ہے کہ استغفار کی شرائط کا خیال رکھو۔

استغفار کرنے کا نتیجہ

[ترمیم]

استغفار کرنے کا نتیجہ کیا ہے؟!
من اکثر الاستغفار جو زیادہ استغفار کرے، اسے چار چیزیں ملتی ہیں:
«جعل الله له من کل همٍ و غمٍ فرجا» اگر ہم و غم میں مبتلا ہو تو اس سے نجات پاتا ہے۔
دوم «من کل خوفٍ امنا» بعض اوقات ناخوش آئند خبریں ملتی ہیں؛ اگر استغفار کرو تو کچھ نہیں ہو گا۔ اگر استغفار کیا ہے تو کسی سے نہ ڈرو اور فقط خدا سے ڈرو۔
بے شک استغفار علیین کا درجہ ہے اور یہ اسم ہے جس کے چھ معانی ہیں: اول: گزشتہ پر پیشمانی؛ دوم: تا ابد گناہ سے دوری کا عزم و ارادہ؛ سوم: مخلوقات کا حق ادا کرنا تاکہ خدا سے پاک و پاکیزہ حالت میں ملاقات کرو اور مخلوقات میں سے کسی کا حق آپ کے ذمے نہ ہو؛ چہارم: یہ کہ جو فرض بھی ضائع کیا ہے، اس کا حق ادا کرو؛ پانچ: یہ کہ جو گوشت حرام سے پروان چڑھا ہے اسے غم و اندوہ کے ذریعے پگھلا دو تاکہ جلد ہڈی کے ساتھ مل جائے اور ان کے درمیان تازہ گوشت نکلے۔ ششم: فرمانبرداری اور اطاعت کا درد اپنے جسم کو چکھاؤ جیسے اسے معصیت کی عارضی لذت چکھائی تھی۔
سوم: من کل ضیق مخرجا مالک مکان نے تمہیں جواب دے دیا ہے؟! چیک پاس نہیں ہو رہے؟! گرفتار ہو؟! اگر استغفار کرو تو یہ سب درست ہو جائے گا۔
اگر پریشانی میں ہو، شادی کا مسئلہ ہے، اگر گھر چاہتے ہو، استغفار کرو، خدا تمہارے کاموں کی گرہ کو کھول دے گا مگر استغفار کی شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
چہارم: یہ کہویرزقه من حیث لا یحتسب جہاں سے گمان نہیں ہے اور تمہاری سوچ نہیں ہے؛ وہاں سے روزی ملے گی۔ اچھا ہمسفر ملے گا، اچھی زوجہ نصیب ہو گی اور ۔۔۔ ۔

استغفار کی شرائط

[ترمیم]

استغفار کی شرائط کیا ہیں؟!
ایک شخص نے آپ کے سامنے استغفار کیا استغفر اللہ تو آپ نے فرمایا کہ تیری ماں تیرے ماتم میں بیٹھے ۔یہ استغفار بلند ترین لوگوں کا مقام ہے اور اس کے مفہوم میں چھ چیزیں شامل ہیں: (۱) ماضی پر شرمندگی(۲) آئندہ کے لئے نہ کرنے کا عزم محکم (۳) مخلوقات کے حقوق کا ادا کردینا کہ اس کے بعد یوں پاکدامن ہو جائے کہ کوئی مواخذہ نہ رہ جائے (۴) جس فریضہ کو ضائع کردیا ہے اسے پورے طور پر ادا کردینا۔(۵) جو گوشت مال حرام سے اگا ہے اسے رنج و غم سے پگھلا دینا آج کے دن ہم خدا سے دعا کر رہے ہیں کہ ہمیں حقیقی مستغفرین میں سے قرار دے کہ جن کی امیر المومنینؑ نے وضاحت فرمائی ہے اور ہماری توبہ کو قبول فرما لے ۔۔۔ ۔
رزق صرف مال و دولت کا نام نہیں ہے۔ بہت سی احادیث میں بیان ہوا ہے کہ اگر فلان کام کرو تو تمہارا رزق زیادہ ہو گا، اس سے مراد معنوی رزق ہے، اچھا رفیق رزق ہے، اچھا ہمسفر بھی رزق ہے۔ جب بھی سفر پر جانا چاہو تو چند مرتبہ استغفار کرو تاکہ ایک اچھا ہم سفر ملے۔

اللہ کی عبادت و بندگی

[ترمیم]

وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِینَ الْقَانِتِینَ
خدایا! مجھے اپنے شائستہ بندوں میں سے قرار دے! میں تیرا فرمانبردار بنوں، تیری اطاعت کروں۔ خدا فرمانبردار شخص کو پسند کرتا ہے۔
جب بندہ واجبات کو بجا لائے اور محرمات سے پرہیز کرے تو اس وقت وہ بندہ صالح کے عنوان سے اپنے پروردگار کے سامنے ایک مقام و منزلت کا حامل ہو گا۔ آج کے دن ہم بھی خدا سے یہ دعا کر رہے ہیں کہ ہمیں بھی اپنے صالح اور فرمانبردار بندوں میں سے قرار دے۔
خدایا! مجھے مستغفرین میں سے قرار دے! یعنی یہ کہ واقعا استغفار کروں اور کوئی مال حرام میرے پاس ہے، تو اسے حلال کروں۔ پہلے سے انجام دئیے ہوئے گناہ کے بارے میں نہ سوچوں اور اس سے لطف اندوز نہ ہوں۔ نماز مغرب کے بعد بھی ستر مرتبہ استغفار منقول ہے۔
وَاجْعَلْنِی فِیهِ مِنْ اَوْلِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ
جیسا کہ روایات و آیات میں آیا ہے کہ وہ لوگ اللہ کی بارگاہ میں مقرب ہوتے ہیں جنہوں نے زندگی بھر ذکر خدا سے غفلت نہ کی ہو اور خدا کی بندگی کو صرف رضائے الہٰی کے تحت انجام دیا ہو کہ جسے زیادہ انداز سے سمجھنے کیلئے ہم اس کیلئے حضرت علیؑ کی مناجات کی طرف اشارہ کریں گے جو اللہ سے عرض کرتے ہیں: الهی ما عبدتک خوفا من نارک و لاطمعا فی جنتک لکن وجدتک اهلا للعباده فعبدتک خدایا! نہ میں تیری جہنم کے خوف سے عبادت کرتا ہوں اور نہ ہی جنت کے طمع میں بلکہ میں نے تجھے لائق عبادت پایا ہے، اس لیے تیری عبادت کرتا ہوں۔۔ ہم بھی اس دن خدا سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ اپنے لطف و رحمت کے صدقے ہمیں اپنی بارگاہ کے مقربین میں سے قرار دے۔ ان شاء اللہ ہمارا شمار تابعین میں سے ہو۔

بہشتِ خدا اور عام بہشت

[ترمیم]

بہشتِ خدا عام بہشت سے جدا ہے۔
عام بہشت ان لوگوں کیلئے ہے جو غذا اور حور چاہتے ہیں؛ لیکن جو خدا کو چاہتے ہیں اور عبادت خدا کیلئے بجا لاتے ہیں نہ کہ جہنم کے خوف سے وہ خدا کی بہشت میں وارد ہوں گے۔ قرآن میں آیت بھی ہے: فادخلی فی عبادی و ادخلی جنتی» خدا سے دعا ہے کہ اس بہشت میں جائیں۔ جنت فردوس، جنت عدن اور بہت ساری جنتیں ہیں لیکن خدا کی جنت عالی ہے۔
بِرَاْفَتِکَ یا اَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
یعنی خدایا! اپنی مہربانی کے واسطے، ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما! اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے!

متعلقہ عناوین

[ترمیم]

یکم رمضان کی دعادو رمضان کی دعاتین رمضان کی دعاچار رمضان کی دعاچھ رمضان کی دعاسات رمضان کی دعاآٹھ رمضان کی دعانو رمضان کی دعادس رمضان کی دعاگیارہ رمضان کی دعابارہ رمضان کی دعاتیرہ رمضان کی دعاچودہ رمضان کی دعاپندرہ رمضان کی دعاسولہ رمضان کی دعاسترہ رمضان کی دعااٹھارہ رمضان کی دعاانیس رمضان کی دعابیس رمضان کی دعااکیس رمضان کی دعابائیس رمضان کی دعاتئیس رمضان کی دعاچوبیس رمضان کی دعاپچیس رمضان کی دعاچھبیس رمضان کی دعاستائیس رمضان کی دعااٹھائیس رمضان کی دعاانتیس رمضان کی دعاتیس رمضان کی دعا

حوالہ جات

[ترمیم]
 
۱. ابن طاوس، علی بن موسی، اقبال الاعمال، ص۱۲۷۔    
۲. قمی، عباس، مفاتیح الجنان، ص۳۱۹۔    
۳. حرعاملی، محمد بن حسن، وسائل الشیعه، ج۴، ص۱۱۹۸-۱۱۹۹۔    
۴. امام علی علیه‌السلام، نهج‌البلاغه، حکمت۴۱۷۔    
۵. مجلسی، سیدمحمدباقر، بحارالانوار، ج۷۲، ص۲۷۸۔    
۶. فجر/سوره۸۹، آیه۲۹-۳۰۔    


ماخذ

[ترمیم]

سایت تبیان، ماخوذ از مقالہ «شرح دعای روز پنجم ماه رمضان»، تاریخ نظر ثانی ۱۳۹۵/۱۰/۲۰۔    






جعبه ابزار